نوٹ: گناہ کی حقیقت اور الٰہی قانون

عصمتِ انبیاءؑ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عصمت انبياء عليهم السلام
کر سکے کیونکہ خدا نے آدم کو پیدا کر کے سب سے پہلے آدم کی محبت کا مصداق اس کی بیوی کو ۱۸۰
ہی بنایا ہے۔ پس جو شخص اپنی بیوی سے محبت نہیں کرتا اور یا اس کی خود بیوی ہی نہیں وہ کامل
انسان ہونے کے مرتبہ سے گرا ہوا ہے اور شفاعت کی دو شرطوں میں سے ایک شرط اس
میں مفقود ہے۔ اس ۔ لئے اگر عصمت اس میں پائی بھی جائے تب بھی وہ شفاعت کرنے کے
لائق نہیں لیکن جو شخص کوئی بیوی نکاح میں لاتا۔ ہے وہ اپنے لئے بنی نوع کی ہمدردی کی بنیاد
ڈالتا ہے کیونکہ ایک بیوی بہت سے رشتوں کا موجب ہو جاتی ہے اور بچے پیدا ہوتے ہیں ان
کی بیویاں آتی ہیں اور بچوں کی نانیاں اور بچوں کے ماموں وغیرہ ہوتے ہیں اور اس طرح پر
ایسا شخص خواہ نخواہ محبت اور ہمدردی کا عادی ہو جاتا ہے اور اس کی اس عادت کا دائرہ وسیع ہو کر
سب کو اپنی ہمدردی سے حصہ دیتا ہے لیکن جو لوگ جو گیوں کی طرح نشو و نما پاتے ہیں ان کو اس
عادت کے وسیع کرنے کا کوئی موقع نہیں ملتا۔ اس لئے ان کے دل سخت اور خشک رہ جاتے ہیں۔
اور عصمت کو شفاعت سے کوئی حقیقی تعلق نہیں کیونکہ عصمت کا مفہوم صرف اس حد
تک ہے کہ انسان گناہ سے بچے اور گناہ کی تعریف یہ ہے کہ انسان خدا کے حکم کو عمدا توڑ کر
لائق سزا ٹھہر پس صاف ظاہر ہے کہ عصمت اور شفاعت میں کوئی تلازم ذاتی نہیں
اشي
☆
جبکہ عقل اور انصاف کے رو سے گناہ کی تعریف یہ ہے کہ گناہ ایک فعل کو اس وقت کہا
جائے گا جبکہ ایک انسان اس فعل کے ذریعہ سے خدا کے حکم کو توڑ کر سزا کے لائو ا کے حکم کو توڑ کر سزا کے لائق ٹھہرے تو اس
صورت میں ضروری ہوا کہ گناہ کے صادر ہونے سے پہلے خدا کا حکم موجود ہو۔ اور نیز اس گناہ
کے مرتکب کو وہ حکم پہنچ بھی گیا ہوا اور نیز اس فعل کے مرتکب کی نسبت عقل تجویز کر سکتی ہو کہ اس
فعل کے ارتکاب سے در حقیقت وہ سزا کے لائق ٹھہر چکا ہے ۔ ( مثالیں بطور استثناء) زید ایک ۱۸۱
ایسے دور دراز ملک میں ہے کہ خدا کی شریعت اس کو نہیں پہنچی پس اگر شریعت کے احکام میں
سے کسی ایک حکم یا چند حکم کو زید نے توڑ دیا ہے تو اس خلاف ورزی احکام الہی سے وہ مجرم

عصمت انبياء عليهم السلام
کیونکہ تعریف مذکورہ بالا کے رو سے نابالغ بچے اور پیدائشی مجنوں بھی معصوم ہیں وجہ یہ کہ وہ
اس لائق نہیں ہیں کہ کوئی گناہ عمداً کریں اور نہ وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک کسی فعل کے ارتکاب
سے قابل سزا ٹھہرتے ہیں ۔ پس بلا شبہ وہ حق رکھتے ہیں کہ ان کو معصوم کہا جائے مگر کیا وہ یہ
حق بھی رکھتے ہیں کہ وہ انسانوں کے شفیع ہوں اور منجی کہلائیں پس اس سے صاف
ظاہر ہے کہ مُنَجِّی ہونے اور معصوم ہونے میں کوئی حقیقی رشتہ نہیں اور ہر گز عقل سمجھ نہیں سکتی
که عصمت کو شفاعت سے کوئی حقیقی تعلق ہے ہاں عقل اس بات کو خوب سمجھتی ہے کہ شفیع کے
لئے یہ ضروری ہے کہ مذکورہ بالا دو قسم کے تعلق اس میں پائے جائیں اور عقل بلاتر دو یہ حکم
۱۸۱ کرتی ہے کہ اگر کسی انسان میں یہ دو صفتیں موجود ہوں کہ ایک خدا سے تعلق شدید ہو اور
دوسری طرف مخلوق سے بھی محبت اور ہمدردی کا تعلق ہو تو بلا شبہ ایسا شخص ان لوگوں کے لئے
جنہوں نے عمداً اُس سے تعلق نہیں تو ڑا دلی جوش سے شفاعت کرے گا اور وہ شفاعت اس کی
منظور کی جائے گی کیونکہ جس شخص کی فطرت کو یہ دو تعلق عطا کئے گئے ہیں ان کا لازمی نتیجہ یہی
بقيه حاشيه
نہیں ہے کیونکہ شریعت سے اس کو اطلاع نہیں لیکن اگر زید عقل اور فہم رکھنے کی حالت میں
بت پرستی کرنے لگے اور خدا کی توحید سے برگشتہ ہو جائے تو وہ باوجود اس کے کہ شریعت اس
کو نہیں پہنچی تب بھی مجرم ہے کیونکہ جس تو حید کو قر آن لایا ہے وہ عیسائیوں کی تثلیث کی طرح
ایسا امر نہیں ہے جو انسانی فطرت میں منقوش نہ ہو بلکہ وہ روز ازل سے بشری فطرت میں
منقوش ہے لہذا اس کی خلاف ورزی کیلئے شریعت کا پہنچنا ضروری نہیں صرف انسانی عقل کا
پایا جانا ضروری ہے اور اگر شریعت موجود ہے اور ایک شخص کو پہنچ گئی ہے لیکن وہ نا بالغ ہے یا
مجنون ہے اور اس حالت میں وہ کسی ایسے فعل کا مرتکب ہوا ہے جو شریعت کی رو سے گناہ
کہلاتا ہے تو وہ سزا کے لائق نہیں کیونکہ انسانی عقل اس کو دی نہیں گئی اس لئے وہ باوجود
شریعت کے پھر بھی معصوم ہے ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی