پس استغفار کیا چیز ہے؟
عصمتِ انبیاءؑ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عصمت انبياء عليهم السلام
طاقت کھینچتا ہے لہذا انسانوں میں سے وہی معصوم کامل ہے جو استغفار سے الہی طاقت کو اپنی
طرف کھینچتا ہے اور اس کشش کے لئے تضرع اور خشوع کا ہر دم سلسلہ جاری رکھتا ہے تا اس پر
روشنی اترتی رہے اور ایسے دل کو اس گھر سے تشبیہ دے سکتے ہیں جس کے شرق اور غرب سے
اور ہر ایک طرف سے تمام دروازے آفتاب کے سامنے ہیں پس ہر وقت آفتاب کی روشنی
اس میں پڑتی ہے لیکن جو شخص خدا سے طاقت نہیں مانگتا وہ اس کوٹھڑی کی مانند ہے جس کے
چاروں طرف سے دروازے بند ہیں اور جس میں ایک ذرہ روشنی نہیں پڑ سکتی۔ پس استغفار
کیا چیز ہے یہ اس آلہ کی مانند ہے جس کی راہ سے طاقت اترتی ہے تمام راز تو حید اسی اصول
سے وابستہ ہے کہ صفت عصمت کو انسان کی ایک مستقل جائیداد قرار نہ دیا جائے بلکہ اس کے
حصول کے لئے محض خدا کو سر چشمہ سمجھا جائے ۔ ذات باری تعالیٰ کو تمثیل کے طور پر دل سے
مشابہت ہے جس میں مصفی خون کا ذخیرہ جمع رہتا ہے اور انسانِ کامل کا استغفار ان شرائین
اور عروق کی مانند ہے جو دل کے ساتھ پیوستہ ہیں اور خون صافی اس میں سے کھینچتی ہیں اور
تمام اعضا پر تقسیم کرتی ہیں جو خون کے محتاج ہیں۔
ذنب اور جرم میں فرق
یہ کہنا بالکل غلطی ہے کہ آیت وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ لا میں ذنب کا لفظ موجود ہے جو
گناہ کو کہتے ہیں کیونکہ ذنب اور جرم میں فرق ہے جرم کا لفظ تو ہمیشہ ایسے گناہ کے لئے آتا
ہے جو سزا کے لائق ہوتا ہے مگر ذنب کا لفظ بشریت کی کمزوری کے لئے بھی آ جاتا ہے اسی
لئے نبیوں پر انسانی کمزوری کی وجہ سے ذَنْب کا لفظ اطلاق پایا ہے مگر جرم کا لفظ اطلاق نہیں
پایا اور خدا کی کتاب میں کسی نبی کو مجرم کے لفظ سے نہیں پکارا گیا اور نیز خدا کی کتاب میں یعنی
قرآن شریف میں مجرم کے لئے تو جہنم کی وعید ہے یعنی خدا کی طرف سے عہد ہے کہ وہ جہنم میں
ا محمد : ۲۰
عصمت انبياء عليهم السلام
ڈالا جائے گا مگر مُذْنِبُ کے لئے کوئی وعید نہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ يَّأْتِ رَبَّهُ
مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ فِيهَا وَلَا يَحْیی لے یعنی جو شخص خدا کے پاس مجرم ہو کر
آئے گا۔ اس کی سزا جہنم ہے نہ اس میں وہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا۔ سو اس جگہ خدا نے
مُجْرِمًا کہا مُذنبا نہیں کہا کیونکہ بعض صورتوں میں معصوم کو بھی مذہب کہہ سکتے ہیں مگر مجرم
نہیں کہہ سکتے اس پر ایک اور دلیل ۔ ہے اور وہ یہ ہے کہ سورۃ آل عمران میں یہ آیت ہے وَاذْ
أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَبٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقُ
لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ ءَ اَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ (191)
اصْرِى قَالُوا اَقْرَرْنَا کے اس آیت سے بنص صریح ثابت ہوا کہ تمام انبیاء جن میں
حضرت مسیح بھی شامل ہیں مامور تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاویں اور
انہوں نے اقرار کیا کہ ہم ایمان لائے اور پھر جب آیت وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ
وَالْمُؤْمِنَتِ کے کو اس آیت کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے اور ذنب سے مراد نعوذ باللہ جرم لیا
جائے تو حضرت عیسیٰ بھی اس آیت کی رو سے مجرم ٹھہریں گے کیونکہ وہ بھی اس آیت کی رو
سے ان مومنین میں داخل ہیں جو آنحضرت پر ایمان لائے پس بلاشبہ وہ بھی مذنب
ٹھہرے۔ یہ مقام عیسائیوں کو غور سے دیکھنا چاہئے ۔ پس ان آیات سے بوضاحت تمام
ثابت ہوا کہ اس جگہ ذنب بمعنی جرم نہیں ہے بلکہ انسانی کمزوری کا نام ذنب ہے جو قابل
الزام نہیں ۔ اور مخلوق کی فطرت کے لئے ضروری ہے کہ یہ کمزوری اس میں موجود ہو اور
کمزوری کا نام اس لئے ذنب رکھا ہے کہ انسان کی فطرت میں طبعا یہ قصور اور کمی واقع ہے تا
وہ ہر وقت خدا کا محتاج رہے اور تا اس کمزوری کے دبانے کے لئے ہر وقت خدا سے طاقت مانگتا
رہے اور اس میں کچھ شک نہیں کہ بشری کمزوری ایک ایسی چیز ہے کہ اگر خدا کی طاقت اس کے
ساتھ شامل نہ ہو تو نتیجہ اس کا بجز ذنب کے اور کچھ نہیں پس جو چیز موصل إلى الذنب ہے
اطه : ۷۵ ۲ ال عمران : ۸۲ ۳ محمد : ۲۰