آنحضرت ﷺ کی اتباع سے پیدا ہونے والے پانچ انوار کا بیان

عصمتِ انبیاءؑ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عصمت انبياء عليهم السلام
مان کر پورے صدق اور صفا اور محبت اور اطاعت سے آپ کی پیروی کرتا ہے یہاں تک کہ
کامل اطاعت کی وجہ سے فنا کے مقام تک پہنچ جاتا ہے تب اس تعلق شدید کی وجہ سے جو آپ
کے ساتھ ہو جاتا ہے وہ الہی نور جو آنحضرت صلی اللہ ضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اتر تا ۔ اترتا ہے اس سے یہ شخص بھی
حصہ لیتا ہے تب چونکہ ظلمت اور نور کی باہم منافات ہے وہ ظلمت جو اس کے اندر ہے دور
ہونی شروع ہو جاتی ہے یہاں تک کہ کوئی حصہ ظلمت کا اس کے اندر باقی نہیں رہتا اور پھر اس
نور سے قوت پا پا کر اعلیٰ درجہ کی نیکیاں اس سے ظاہر ہوتی ہیں اور ا اس کے ہر یک عضو میں سے
محبت الہی کا نور چمک اٹھتا ہے تب اندرونی ظلمت بکلی دور ہو جاتی ہے اور علمی رنگ سے بھی
اس میں نور پیدا ہو جاتا ہے اور میں ا ہے اور عملی رنگ سے بھی نور پیدا ہو جاتا ہے آخران نوروں کے اجتماع
سے گناہ کی تاریکی اس کے دل سے کوچ کرتی ہے یہ تو ظاہر ہے کہ نور اور تاریکی ایک جگہ جمع نہیں
ہو سکتے لہذا ایمانی نور اور گناہ کی تاریکی بھی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے اور اگر ایسے شخص سے اتفاقاً
کوئی گناہ ظہور میں نہیں آیا تو اس کو اس اتباع سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آئندہ گناہ کی طاقت اس
سے مسلوب ہو جاتی ہے اور نیکی کرنے کی طرف اس کو رغبت پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ اس کی
نسبت اللہ تعالیٰ آپ قرآن شریف میں فرماتا ہے حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ
وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوْبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ ، که خدا ۔ کہ نے تم
پر پاک روح نازل کر کے ہر یک نیکی کی تم کو رغبت دی اور کفر اور فسق اور عصیان تمہاری نظر
میں مکر وہ کر دیا۔
لیکن اگر اس جگہ یہ سوال ہو کہ وہ نور جو بذریعہ نبی علیہ السلام کے پیروی کرنے والے
کو ملتا ہے جس سے گناہ کے جذبات دور ہو جاتے ہیں وہ کیا چیز ہے سو اس سوال کا یہ جواب
ہے کہ وہ ایک پاک معرفت ہے جس کے ساتھ کوئی تاریکی شک اور شبہ کی نہیں۔ اور وہ ایک
پاک محبت ہے جس کے ساتھ کوئی نفسانی غرض نہیں۔ اور وہ ایک پاک لذت ہے جو تمام لذتوں
ا الحجرات : ٨

آج 10 میں سے 10 باقی