عیسائیوں کا خدا
عصمتِ انبیاءؑ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عصمت انبياء عليهم السلام
رائے ظاہر کی جائے کہ وہ چشمہ صافیہ یقین سے بے نصیب ہیں لہذا وہ سچی پاکیزگی سے بھی
بے نصیب ہیں جو یقین کے بعد حاصل ہوتی ہے تو وہ اس بات سے بہت غصہ کرتے ہیں اور
جوش میں آ کر کہتے ہیں کہ کیا ہم خدا پر یقین نہیں رکھتے کیا ہم اس کو نہیں مانتے پس ان تمام
باتوں کا یہی جواب ہے کہ در حقیقت نہ تم خدا پر یقین رکھتے ہو اور نہ اس کو مانتے ہو۔ افسوس
کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایک سوراخ پر جو ان کو دلی یقین ہوتا ہے کہ اس میں ایک زہریلا سانپ
ہے وہ اس میں اپنا ہاتھ نہیں ڈالتے کیونکہ اس میں اپنی ہلاکت دیکھتے ہیں لیکن وہ ہر یک گناہ
دلیری سے کر لیتے ہیں وہ ایک ہلا ہل زہر کو نہیں کھاتے کیونکہ جانتے ہیں کہ ہم مرجائیں گے
لیکن بڑے بڑے خوفناک جرائم ان سے ظہور میں آتے ہیں بلکہ یقین تو یقین ظن غالب
کے مرتبہ پر بھی وہ کسی ایسے فعل کا ارتکاب نہیں کرتے جس سے کسی ضرر کا احتمال ہے مثلاً وہ
کسی ایسی چھت کے نیچے سونا پسند نہیں کرتے جس کا شہتیر کسی قدر ٹوٹ گیا ہے وہ کسی ایسے
گاؤں میں رہنا نہیں چاہتے جس میں ہیضہ یا طاعون شروع ہو گئی ہے پھر کیا باعث ہے کہ
باوجود دعوی یقین کے خدا تعالیٰ کے حکموں کو توڑتے ہیں پس یقیناً سمجھو کہ حق یہی بات ہے
کہ در حقیقت ان کو یقین نہیں بلکہ ان کو یہ ظن غالب بھی نہیں کہ ایک مقتدر ذات موجود ہے جو
ایک دم میں ہلاک کر سکتی ہے۔
عیسائیوں کا خدا
آج کل یہ بیماری کسی خاص فرقہ سے مخصوص نہیں بلکہ جیسے عیسائیوں میں ہے ایسا ہی
مسلمانوں میں بھی پائی جاتی ہے اور بقدر مراتب مشرقی لوگوں نے بھی اس سے حصہ لیا ہے
جیسا کہ مغربی لوگوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں میں فرق یہ ہے کہ مسلمان تو لا پروائی سے
سچے اور قادر خدا سے لا پروا ہیں تاہم ہمیشہ خدا اپنا نور ان پر ظاہر کرتا رہتا ہے اور ہر زمانہ
میں ان کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور بہت سے سعادت کے فرزند اس نور سے حصہ لیتے ہیں لیکن