عیسائیت کے خدا کی بے بسی اور مسیح کی پیشگوئیوں اور معجزات کی حدود

عصمتِ انبیاءؑ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عصمت انبياء عليهم السلام
عیسائی تو مدت ہوئی کہ اس خدا کو کھو بیٹھے ہیں جس پر یقین آنے سے پاک تبدیلی پیدا ہوتی
ہے اور اس کی عظمت اور جلال کے تصور سے در حقیقت گناہ سے سچی بیزاری پیدا ہو جاتی ہے
اور یہ لوگ بجائے اس حتی قیوم کے ایک عاجز انسان کو جو مریم کا بیٹا اور یسوع کہلاتا ہے
خدا قرار دیتے ہیں حالانکہ نہ وہ دعاؤں کا جواب دے سکتا ہے اور نہ خود کسی کو پکار سکتا ہے اور
199 نہ کوئی اپنی عظمت اور قدرت ظاہر کر سکتا ہے پس اس کے ذریعہ سے اگر سچی پاکیزگی حاصل
ہو تو کیونکر ہو اس کی قدرت کے نمونے جو کتابوں میں لکھے ہیں وہی ہیں جو اس نے
یہودیوں کے ہاتھ سے طرح طرح کے دکھ اٹھائے تمام رات کی دعا قبول نہ ہوئی ماں پر
قابل شرم الزام قائم ہوا اس کی مدافعت کسی خدائی چھپکار سے نہ کر سکا اس کے معجزات میں اگر
وہ صحیح بھی مان لئے جائیں کوئی ایسی خوبی نہیں جو دوسرے انبیاء کے معجزات میں نہ ہو بلکہ ایلیا
نبی کے معجزات اور اس کا مُردے زندہ کرنا یہ کمال قدرت مسیح کے معجزات سے بہت بڑھ کر
ہے ایسا ہی یسعیاہ نبی کے معجزات بھی در حقیقت بعض ایسے ہیں کہ مسیح کے معجزات کو ان سے
کچھ بھی نسبت نہیں اور حضرت مسیح کی پیشگوئیاں تو نہایت رڈی حالت میں ہیں کہ بجائے
اس کے کہ ان سے کوئی نیک اثر دلوں پر پڑے ان کو پڑھ کر ہنسی آتی ہے کہ یہ کس قسم کی
پیشگوئیاں ہیں کہ قحط پڑیں گے ، زلزلے آئیں گے ، لڑائیاں ہوں گی ۔ حالانکہ ان پیشگوئیوں
سے پہلے بھی ملک میں سب کچھ ہو رہا تھا۔ پس ایسے خدا پر کیونکر ایک عقلمند ایمان لاوے یہ تو
پہلے قصے ہیں خدا جانے ان واقعات میں سچ کس قدر ہے اور جھوٹ کس قدر لیکن اس زمانہ
کے لوگوں کے لئے اس نئے خدا کے ماننے میں جس کا یہودیوں کی تعلیم میں بھی نام ونشان
نہیں اور بھی مشکلات بڑھ گئے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے نہ تو مردے زندہ ہوتے بچشم خود
دیکھے اور نہ بیماروں میں سے بھوتوں کا نکلنا بچشم خود مشاہدہ کیا اور نہ وہ وعدے پورے ہوئے
جوان کی نسبت کئے گئے تھے یعنی یہ کہ اگر وہ کوئی زہر کھا لیں تو اثر نہیں کرے گی اور اگر ایک

آج 10 میں سے 10 باقی