مسیحی معجزات اور مسیح کی الوہیت کے متعلق تین گونہ مشکل
عصمتِ انبیاءؑ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عصمت انبياء عليهم السلام
پہاڑ کو کہیں کہ ایک جگہ سے اٹھ جائے تو وہ فی الفور اٹھ جائے گا اور سانپوں کو اپنے ہاتھ میں
پکڑیں گے اور وہ نہیں کاٹیں گے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر یورپ کے عیسائی خودکشی سے
مرتے ہیں فی الفور ز ہران میں اثر کر جاتی ہے اور پہاڑ کا تو کیا ذکر اگر ایک الٹا پڑا ہوا جوتا ہو
تو فقط حکم سے اس کو سیدھا نہیں کر سکتے جب تک ہاتھ ہلا کر سیدھا نہ کریں اور سانپ وغیرہ
زہر یلے جانوروں سے ہمیشہ مرتے رہتے ہیں ۔ اب اگر اس کے جواب میں یہ کہا جائے کہ
ان آیات کے حقیقی معنی مراد نہیں لینے چاہئیں بلکہ اس جگہ مجازی معنے مراد ہیں مثلاً زہر سے یہ
مراد ہے کہ وہ غصہ کھا لیتے ہیں اور سانپوں سے یہ مراد کہ شریران کو نقصان نہیں پہنچا سکتے تو قبل اس
کے کہ ہم ان تاویلوں میں بھی گفتگو کریں ہم حق رکھتے ہیں کہ اس وقت یہ سوال پیش کر دیں کہ
جبکہ یہ تمام دعوے جو نشانوں کے لئے دئے گئے اور بار بار حضرت مسیح نے فرمایا کہ جو کچھ میں
نشان دکھاتا ہوں میرے پیرو بھی وہی نشان دکھائیں گے صرف استعارہ اور مجاز کے رنگ میں
ہیں اور ان سے نشان مراد نہیں ہیں تو اس سے قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ جو کچھ حضرت مسیح کی
طرف معجزات منسوب کئے جاتے ہیں وہ بھی استعارہ کے رنگ میں ہیں کیونکہ حضرت مسیح بار بار ۲۰۰
انجیلوں میں فرما چکے ہیں کہ جو کچھ میں معجزات دکھاتا ہوں وہی معجزات میرے سچے پیرو بھی
دکھاتے رہیں گے اب چونکہ ایسے معجزات کے مطالبہ کے وقت یہ جواب ملتا ہے کہ ان مقامات
سے مراد معجزات نہیں ہیں بلکہ محض مسیحی لوگوں کی اخلاقی حالتیں مردا ہیں تو کیوں نہ کہا جائے کہ
حضرت مسیح کے معجزات سے بھی ایسے ہی امور مراد ہیں نہ در حقیقت معجزات ۔ غرض عیسائیوں
کے لئے یہ سوال ایک سخت مصیبت کی جگہ ہے جس کا کوئی بھی جواب ان کے پاس نہیں۔
اب اگر اس مقام میں ذرہ زیادہ سوچا جائے تو در حقیقت یہ ایک مصیبت نہیں بلکہ تین مصیبتیں
ہیں (۱) ایک تو یہ کہ مسیح کا فرمانا کہ جو کچھ میں معجزات دکھلاتا ہوں وہی معجزات بلکہ ان سے
بڑھ کر میرے پیرو بھی دکھائیں گے یہ بات صریح جھوٹی نکلی (۲) دوسری اس جھوٹ نے یہ
عصمت انبياء عليهم السلام
بھی ثابت کر دیا کہ مسیح نے بھی کوئی معجزہ نہیں دکھلایا کیونکہ اگر مسیح نے کوئی معجزہ دکھلایا تھا تو
ضروری تھا کہ مسیح کے پیرو بھی معجزات دکھلانے پر قادر ہوتے (۳) تیسری اگر فرض محال کے
طور پر ہم قبول بھی کر لیں کہ مسیح سے معجزات ظاہر ہوئے تھے اور ان عبارات کی کچھ پروا نہ
کریں جہاں انجیلوں میں لکھا ہے کہ اس زمانہ کے حرام کار نشان مانگتے ہیں ان کو کوئی نشان
دکھلا یا نہیں جائے گا تاہم ایسے معجزات سے جو پہلے نبیوں کے معجزات سے کچھ زیادہ نہیں ہیں
بلکہ کم ہیں مسیح کی خدائی ثابت نہیں ہو سکتی ۔ پس جب کہ مسیح کی خدائی ایسی ہے کہ ایک
سلیم العقل آدمی کو کسی طرح اس پر یقین نہیں آ سکتا تو ایسی خدائی کیونکر گناہ سے روک سکتی
ہے۔ ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ وہ امر جو اول درجہ پر گناہ سے روکتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے وجود پر
یقین ہے یعنی یہ یقین کہ در حقیقت ایک خدا ہے جو گناہ کی سزا دیتا ہے مگر مسیح کی نسبت ایسا
یقین کیونکر پیدا ہو بھلا کوئی ہمیں یہ تو بتلاوے کہ اُس میں اور ان لوگوں میں جو مر چکے
ہیں ما بہ الامتیاز کیا ہے ۔ ہم اور ہر یک عقلمند خوب جانتا ہے کہ خدا میں اور مخلوق میں ایک
ما بہ الامتیاز ضرور چاہئے لیکن اس جگہ اس ما بہ الامتیاز کا تو ذکر کیا یہاں تو اس قدر بھی ما بہ الامتیاز
ثابت نہیں جو ایک مردہ انسان اور زندہ انسان میں ہو سکتا ہے۔ افسوس کہ حضرات عیسائی
صاحبان تو مسیح کی خدائی کے لئے شور و فریاد کر رہے ہیں لیکن ہم تو اسی قدر پر راضی ہو سکتے
ہیں کہ وہ حضرت مسیح کو ایک زندہ انسان کے مرتبہ پر ثابت کر کے دکھلاویں۔ ہمیں کسی مذہب
سے بغض نہیں اگر ابن مریم خدا ہے تو ہم سب سے پہلے اسے قبول کرنے کو طیار ہیں اگر
در حقیقت وہی شفیع ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ اول المومنین ہم ہی ہوں لیکن محض باطل اور سراسر لغو
اور جھوٹ کو ہم کیونکر قبول کر لیں ۔ اگر خدا ایسا ہی کمزور اور عاجز ہونا چاہئے جیسا کہ یسوع ابن
۲۰۱ مریم ہے تو پھر ایسے خدا کے ماننے کی کچھ بھی ضرورت نہیں اور نہ کسی طرح اس پر یقین آ سکتا ہے
لیکن اگر یسوع مسیح ایسا خدا ہے کہ ہم اُسی طرز سے اس کو شناخت کر سکتے ہیں جس طرح خدا تعالیٰ
عصمت انبياء عليهم السلام
ہر یک زمانہ میں نبیوں کی معرفت اور خود بخود بھی اپنے تئیں شناخت کراتا رہا ہے اور وہ بھی
اس سے ناشناسا نہیں رہے جن کو آسمانی کتا بیں نہیں پہنچیں تو ہم اس کے قبول کرنے کے
لئے طیار ہیں ۔ پس کیا زمین کے پردہ پر کوئی ایسے صاحب ہیں جو مسیح کا کوئی امتیازی نشان
ہمیں دکھلاویں یعنی ہم اس کی آواز سن سکیں اور اس کی خدائی کے نشانوں کو ہم دیکھ سکیں
کیونکہ ہم بار بار لکھ چکے ہیں کہ اگر اس بچے خدا پر بھی محض شکی ایمان ہو جو واقعی خدا ہے تب
بھی ایسا ایمان گناہوں سے مُنجھی نہیں ہو سکتا پھر ایسا مصنوعی خدا جو یہودیوں کے ہاتھ
سے ماریں کھاتا رہا اس پر اگر محض شکی طور پر خدائی کا خیال جمایا جائے تو ایسا خیال کس مرض
سے نجات دے گا۔ یہ یقینی امر ہے کہ وہ خدا جو درحقیقت خدا ہے اُس پر ایمان لانا بھی اسی
حالت میں گناہ سے چھوڑ ا سکتا ہے جبکہ وہ ایمان یقین کے درجہ پر پہنچ گیا ہو تو پھر کسی انسان کو
خدا بنانا اور اس کی خدائی پر یقینی دلائل پیش نہ کرنا کس قدر جائے شرم ہے اور در حقیقت ایسے
لوگ راستی کے دشمن ہیں۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ ان لوگوں کو اس قابل شرم کا رروائی کے لئے کونسی
ضرورت پیش آئی تھی اور ازلی ابدی خدا کے ماننے میں کون سے نقصان محسوس ہوئے تھے
جن کا تدارک اس مصنوعی خدا سے کیا گیا ۔ ہم گواہی دیتے ہیں کہ وہ سچا خدا جو آدم پر ظاہر ہوا
اور پھر شیث پر اور پھر نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور تمام نبیوں پر یہاں تک کہ ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم پر وہ ہمیشہ زندہ اور حتی قیوم ہے اور جیسا کہ وہ پہلے زمانوں میں نبیوں کی معرفت
انا الموجود کہتا تھا اب بھی اسی طرح کہتا ہے اور جیسا کہ پہلے نبیوں نے اس کی با شوکت
آوازیں سنیں اور اس کے نشان دیکھے ویسا ہی ہم بھی آوازیں سنتے اور نشان دیکھتے ہیں اور
جیسا کہ پہلے زمانوں میں وہ اپنے لوگوں کی دعائیں سنتا اور جواب دیتا تھا ایسا ہی اب بھی
وہ ہماری دعائیں سنتا اور جواب دیتا ہے۔ اور جیسا کہ پہلے راستباز اس سے محبت کرنے
اور اس کا چہرہ دیکھنے سے سچی پاکیزگی حاصل کرتے تھے ویسا ہی ہم بھی حاصل کر رہے