مسیح کی الوہیت: یہودیوں کی تحقیر اور رام چندر کی بت پرستی سے مشابہت

عصمتِ انبیاءؑ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عصمت انبياء عليهم السلام
ہیں پس اس طاقتور اور مقتدر خدا کو وہی چھوڑے گا جو سخت بد قسمت اور اندھا ہو گا ہم یقین
رکھتے ہیں کہ دنیا میں جس قدر جھوٹے طور پر خدا بنائے گئے ہیں جیسا کہ یسوع ابن مریم
اور رام چندر اور کرشن اور بدھ وغیرہ یہ محض بے دلیل بنائے گئے ہیں اور اس کی ایسی ہی
مثال ہے جیسا کہ ایک بکری کو انسان کہا جائے حالانکہ نہ وہ بولتی ہے اور نہ انسانوں کی
طرح چل سکتی ہے اور نہ انسانوں کی طرح اس کی صورت ہے اور نہ انسانوں کی طرح وہ
عقل رکھتی ہے اور نہ کوئی علامت انسانیت کی اس میں پائی جاتی ہے۔ پس کیا تم ایک بکری
۲۰۲ کو انسان کہہ سکتے ہو حالانکہ بہت سی باتوں میں بکری کو انسان سے شراکت بھی ہے مثلاً
بکری کھاتی ہے جیسا کہ انسان کھاتا ہے اور بکری پیشاب اور پاخانہ کرتی ہے جیسا کہ
انسان کرتا ہے لیکن کیا کوئی بتلا سکتا ہے کہ مسیح یا رام چندر وغیرہ کو خدا سے کوئی خاص شراکت
ہے جو ثابت ہو سکے۔
ان خداؤں کے بنائے جانے کی بجز اس کے اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ بمقابل ایک
تفریط کے افراط کا طریق اختیار کیا گیا ہے۔ مثلاً راجہ راون نے جب ایک نہایت سختی سے
راجہ رام چندر کی ذلت کی اور اس کی عورت کو لنکالے جانے سے رام چندر کی تمام جماعت کو
سخت صدمہ پہنچایا تو جو فریق راجہ رام چندر کا حامی تھا انہوں نے فی الفور راجہ راون کو
انسانوں کی نسل سے خارج کیا اور راجہ رام چندر کو ایسے یقین کامل سے پرمیشر بنا دیا کہ اب
تک تمام ہندو بجائے اپنے پر میشر کا نام لینے کے رام رام ہی کیا کرتے ہیں بلکہ ان کے سلام کا
لفظ بھی رام رام ہی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیوں کو یسوع کے خدا بنانے میں ابھی
اس قدر غلو ہیں جیسا کہ ہندوؤں کو رام چندر کے خدا بنانے میں غلو ہے یہاں تک کہ ہندوؤں کو
اپنے پر میشر کا نام قریباً بھول ہی گیا ہے اور ہر ایک موقع پر کثرت استعمال رام رام کی ہے۔ پس
جس بالمقابل غیرت اور غلو کی وجہ سے راجہ رام چندر کو خدا بنایا گیا ہے انہیں اسباب سے

عصمت انبياء عليهم السلام
یسوع ابن مریم کو بھی خدا بنایا گیا یعنی اول شریر یہودیوں نے حضرت مسیح کی ولادت کو نا جائز
سے
قرار دیا اور حضرت مریم کو آلودہ دامنی کا الزام لگایا اور پھر حضرت مسیح کے چال چلن پر بہت
افترا کیا چنانچہ چند فاضل یہودیوں کی کتابیں جو اس وقت ہمارے مطالعہ میں ہیں ان کے
پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح کی زندگی کا بہت ہی برا نقشہ کھینچا ہے یہ
کتابیں ان فاضل یہودیوں کی ان دنوں میں شام کے وقت ہمارے حلقہ میں محض اس غرض
پڑھی جاتی ہیں کہ تا ہماری جماعت کو اس بات کا علم ہو جائے کہ آج کل بعض نادان
پادری جس قدر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی پر افترا اور بہتان کے طور پر حملے
کرتے ہیں ان سے بدتر حملے حضرت مسیح کی زندگی پر کئے گئے ہیں یہاں تک کہ بعض ایسے
حملے ہیں جن کے لکھنے سے بھی شرم اور حیا مانع ہے اُن کی ماں پر نہایت نا پاک الزام ہے ایسا
ہی ان کی بعض دادیوں یعنی تمر اور راحب اور بنت سبع پر حرامکاری کے الزام ہیں جن کو پادری
صاحبان بھی قبول کرتے ہیں اور سب سے بدتر وہ الزام ہیں جو حضرت مسیح کے چال چلن پر
ا
ہیں اور یہ کہ انہوں نے کس طرح ہر ایک بات میں فریب سے کام لیا اور کیونکر خدا نے
توریت کے وعدہ کے موافق ان کو آخر کا ر سزائے موت دے دی یہ تمام ذلت اور اہانت اور
تہمت کے ایسے الفاظ ہیں جو ایک مسلمان بغیر اس کے جو بے اختیار غصہ میں آجائے ان کو پڑھ
نہیں سکتا۔ پس جب اس قدر حضرت مسیح کی توہین کی گئی کہ جو ایک معمولی انسان کے درجہ پر
سے بھی ان کو گرایا گیا تو اس صورت میں یہ واقعہ ایک طبعی امر تھا کہ جو جماعت حضرت مسیح پر ۲۰۳
ایمان لائی تھی وہ رفتہ رفتہ افراط کی طرف مائل ہو جاتی لہذا پُر جوش آدمی جن کو پہلے سے شرک
سے پیار تھا بجز اس کے خوش نہ ہو سکے کہ حضرت مسیح کو خدا بنا دیا جائے گویا وہ اس طرح پر
یہودیوں کے ان حملوں کا بدلہ اتارنا چاہتے تھے جو نہایت سختی سے حضرت مسیح پر کئے گئے
تھے۔ اور عجیب تریہ بات ہے کہ جن انجیلوں سے عیسائی لوگ حضرت مسیح کی خدائی ثابت

عصمت انبياء عليهم السلام
کرنا چاہتے ہیں انہیں انجیلوں کے حوالہ سے ایک فاضل یہودی نے اپنی کتاب میں یہ ثابت
کرنا چاہا ہے کہ نعوذ باللہ یہ انسان در حقیقت ایک دنیا پرست اور مگار تھا جس سے نہ کوئی معجزہ
ہوا اور نہ کوئی پیشگوئی سچی نکلی اور وہ لکھتا ہے کہ انجیلوں میں جو کچھ بیان کیا جاتا ہے کہ گویا مسیح
نے بہت سے معجزات یہودیوں کو دکھلائے یہ قول خود انجیلوں کے ہی بیان سے جھوٹ ثابت
ہوتا ہے کیونکہ انجیل کی گواہی سے ثابت ہے کہ جب بزرگانِ قوم یسوع اسے سے کوئی معجزہ طلب
کرتے تھے تو اس کے جواب میں یسوع کا یہی طریق تھا کہ وہ ان بزرگوں کو گندی
گالیاں دے کر یہی کہا کرتا تھا کہ ان کو کوئی معجزہ دکھایا نہیں جائے گا۔ اور پھر کہتا ہے کہ اگر ہم
مان بھی لیں کہ بعض بیماروں کو اس نے اچھا کیا تھا تو یہ کوئی مفید دلیل اس کی خدائی کے لئے
نہیں کیونکہ اسی زمانہ میں اس کے مخالف بھی ایسے معجزات دکھاتے تھے اور پھر کیا عقل قبول کر
سکتی ہے کہ ایسے معجزات جن سے بہت بڑھ کر اور نبی دکھلاتے رہے ان سے یسوع کا خدا ہونا
ثابت ہو جائے گا غرض جبکہ یہودیوں نے نہایت سختی سے حضرت مسیح کی توہین کی تو اس کا
ایک ضروری نتیجہ تھا کہ اس تفریط کے مقابل پر افراط بھی کی جاتی پس جب افراط کا سیلاب
عیسائیوں میں زور سے چلا اسی زمانہ میں حضرت مسیح کے خدا بنانے کے لئے بنیا د رکھی گئی یہ
بات اُس وقت بخوبی سمجھ آ سکتی ہے جبکہ ایک طرف یہودیوں کے حملوں کو دیکھا جائے اور
دوسری طرف ان حملوں سے بچنے کے لئے عیسائیوں کی مبالغہ آمیز باتوں کو غور سے سوچا
جائے اب چونکہ یہودیوں کی کتابیں بھی اشاعت پا چکی ہیں اور بعض فاضل یہودیوں نے
ان کو فرانسیسی زبان میں شائع کیا ہے اور پھر انگریزی زبان میں بھی وہ چھپ گئی ہیں لہذا ان
دنوں میں حق کے طالبوں کے لئے اصل حقیقت سمجھنے کے لئے نہایت آسانی ہوگئی ہے۔
یہودیوں کے تمام فرقے اس بات پر متفق ہیں کہ جب سے کہ حضرت موسیٰ کو توریت ملی اور
پھر وقتا فوقتا نبی آتے رہے کسی نے تثلیث کی تعلیم نہیں دی بلکہ یہی تعلیم دیتے رہے کہ تمہارا

آج 10 میں سے 10 باقی