آنحضرت صلی اللّہ علیہ وسلم کے اقوال و افعال
عصمتِ انبیاءؑ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عصمت انبياء عليهم السلام
رہی ہے اور وہ یہ ہے کہ توریت سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا نے انسان کو اپنی شکل پر پیدا کیا اور
اپنا نور اس کے اندر رکھا اور اپنی روح اس میں پھونکی اور یہی خبر قرآن شریف سے بھی ملتی ہے
پس یہ امر انسانی استعداد اور فطرت سے کچھ بڑھ کر نہیں ہے کہ خدا اپنے بندہ کے صافی دل
میں اس طور سے نزول جلالی فرماوے کہ اس کی عظمت کا خیمہ اُس کے دل میں قائم ہو جائے
اور بندہ کو خدا سے ایک ایسا تعلق پیدا ہو جائے جیسا کہ مثلاً جب لو ہے کو ایک نہایت تیز اور
بھڑکتی ہوئی آگ میں ڈالا جائے تو وہ بظاہر آگ کی صورت پر ہی نظر آ جاتا ہے مگر تا ہم
در حقیقت وہ لوہا ہے نہ آگ۔ پس در حقیقت یہی تعلق خدا کے کامل محبوں کو خدا سے ہو جاتا
ہے اور وہ اپنے اندر محسوس کرنے لگتے ہیں کہ خدا ان میں اترا ہے اور بسا اوقات اس عالم
اتحاد میں بعض لوگوں کی زبان پر شطحیات بھی جاری ہو جاتی ہیں یعنی وہ لوگ اُس الہی تعلق کو
۲۰۵ ایسے رنگ سے بیان کرتے ہیں کہ عام آدمی اس دھوکے میں پڑتے ہیں کہ گویا وہ خدائی کا
دعویٰ کرتا ہے قریباً اس قسم کے کلمات تمام الہی کتابوں میں پائے جاتے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال
قرآن شریف میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول اور فعل کو اسی بنا پر خدا کا قول
اور فعل ٹھہرایا گیا ہے مثلاً قول کی نسبت یہ آیت ہے مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا
وحي يوحى یعنی اس نبی کا قول بشری ہوا و ہوس کے چشمہ سے نہیں نکلتا بلکہ اس کا قول خدا
کا قول ہے اب دیکھو کہ اس آیت کی رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کل اقوال
خدا تعالیٰ کے اقوال ثابت ہوتے ہیں پھر اس کے مقابل پر ایک دوسری آیت ہے جس سے
ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے افعال بھی خدا تعالیٰ کے افعال ہیں جیسا کہ فرمایا ہے مَا رَمَيْتَ
إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمی کے یعنی جو کچھ تو نے چلایا یہ تو نے نہیں بلکہ خدا نے
چلایا پس اس آیت سے ثابت ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال بھی خدا کے
النجم : ۵۰۴ ۲ الانفال: ۱۸