حضرت عیسیٰ، رسولِ کریم (ﷺ) اور حضرت موسیٰ کی شفاعت کا موازنہ
عصمتِ انبیاءؑ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عصمت انبياء عليهم السلام
آپ لوگوں کو دکھلاتے ہیں کہ مسیح نے اقرار کیا ہے کہ میں نیک نہیں ہوں پس جبکہ خود مسیح ابن مریم
کی عصمت کسی طور سے ثابت نہیں ہو سکتی بلکہ انجیلوں سے بعض حرکات اس کی عصمت کے
بر خلاف ثابت ہوتی ہیں جیسا کہ شراب پینا، انجیل کے ابدی احکام حرمت خنزیر و ختنہ وغیرہ کا
توڑنا، ناحق دوسرے کے مالوں کو نقصان پہنچانا۔ فقیہوں فریسیوں کو گالیاں دینا، بدکردار
عورتوں کو جسم چھونے کا موقع دینا، حرام کا تیل سر پر ملوانا ۔ شاگردوں کو غیر لوگوں کے کھیتوں
سے خوشے توڑنے سے منع نہ کرنا ۔ اب بتلاؤ کہ یہ تمام امور گناہ ہیں یا نہیں اگر شراب پینا اچھا ۲۰۹
کام تھا تو یوحنا نے شراب پینے سے کیوں نفرت کی دانیال نے کہا کہ شراب پینے والوں پر
آسمان کے دروازے بند رہتے ہیں۔ ختنہ جوابدی حکم تھا اس سے کیوں روک دیا۔ حالانکہ
آج کل کی تحقیقات کے رو سے بھی وہ بہت سے امراض کو مفید ہے ایسا ہی سور ہمیشہ کے لئے
حرام تھا اس کو کھانے کا کیوں فتویٰ دیا اور خود کہا کہ توریت منسوخ نہیں ہوئی۔ اور پھر آپ ہی
اسے منسوخ کیا اور یاد رکھنا چاہئے کہ مسیح ابن مریم کی عصمت انجیل کی رو سے ثابت کرنا ایسا
ہی مشکل ہے جیسا کہ اس مسلول کی صحت ثابت کرنا جس کا مرض ذبول اور دستوں کی حالت
تک پہنچ چکا ہے۔ کیا ضروری نہ تھا کہ پہلے حضرت مسیح کی عصمت ثابت کر لیتے پھر دوسروں
پر نکتہ چینی کرتے قرآن میں استغفار کا لفظ دیکھ کر فی الفور یہ دعویٰ کر دینا کہ اس سے گنہگار ہونا
ثابت ہوتا ہے اور انجیل کے اس لفظ کو ہضم کر جانا کہ میں نیک نہیں کیا یہ ایمانداری ہے۔ پھر
ان سب باتوں کے بعد ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ آخرت کا شفیع وہ ثابت ہو سکتا ہے جس نے
دنیا میں شفاعت کا کوئی نمونہ دکھلایا ہو۔ سو اس معیار کو آگے رکھ کر جب ہم موسیٰ پر نظر ڈالتے
ہیں تو وہ بھی شفیع ثابت ہوتا ہے کیونکہ بارہا اس نے اترتا ہوا عذاب دعا سے ٹال دیا۔ اس کی
تو ریت گواہ ہے اسی طرح جب ہم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر نظر ڈالتے ہیں تو آپ
کا شفیع ہونا اجلی بدیهیات معلوم ہوتا ہے کیونکہ آپ کی شفاعت کا ہی اثر تھا کہ آپ
عصمت انبياء عليهم السلام
نے غریب صحابہ کو تخت پر بٹھا دیا اور آپ کی شفاعت کا ہی اثر تھا کہ وہ لوگ باوجود اس کے کہ
بت پرستی اور شرک میں نشو و نما پایا تھا ایسے موحد ہو گئے جن کی نظیر کسی زمانہ میں نہیں ملتی اور پھر
آپ کی شفاعت کا ہی اثر ہے کہ اب تک آپ کی پیروی کرنے والے خدا کا سچا الہام پاتے
ہیں خدا ان سے ہم کلام ہوتا ہے مگر مسیح ابن مریم میں یہ تمام ثبوت کیونکر اور کہاں سے مل سکتے
ہیں ۔ ہمارے سید و مونی محمد سید و مولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفا ا شفاعت پر اس سے بڑھ کر اور
زبردست شہادت کیا ہو گی کہ ہم اس جناب کے واسطے سے جو کچھ خدا سے پاتے
ہیں ہمارے دشمن وہ نہیں پا سکتے اگر ہمارے مخالف اس امتحان کی طرف آویں تو چند روز
میں فیصلہ ہو سکتا ہے مگر وہ فیصلہ کے خواہاں نہیں ہیں وہ اسی خدا کو ماننے کے لئے ہمیں مجبور
کرتے ہیں جو نہ بول سکتا ہے، نہ دیکھ سکتا ہے اور نہ پیش از وقت کچھ بتلا سکتا ہے مگر ہمارا خدا
ان سب باتوں پر قادر ہے۔ مبارک وہ جو ایسے کا طالب ہو۔
(ماخوذ از ریویو آف ریلیجنز جلد نمبر ۵ - مئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۷۵ تا ۲۰۹)