جہاد کے متعلق غلط فہمیاں: اسلام میں طاقت کے استعمال کا مؤقف

گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
آنکھیں کھولی جائیں گی ، اور وہ خود بخود سوچنے لگیں کہ یہ کیا بات ہے اور یہ کس قسم کا کا ذب
ہے جو زیر نہیں ہوتا اور کیوں خدا کی تائید میں اس کے شامل حال ہیں اور ہمارے شامل حال
نہیں تب خدا کا ایک فرشتہ ان کے دلوں پر اترے گا اور ان کو سمجھائے گا کہ کیا تمہاری حدیثوں
اور روایتوں کی پیشگوئیاں ضروری الوقوع ہیں جو تمہاری روک کا باعث ہیں اور کیا ان میں سے
بعض کی نسبت وضع اور غلطی ممکن اور محل نہیں اور کیا بعض پیشگوئیوں کا استعارات کے رنگ
میں پورا ہونا جائز نہیں۔ اور کیا یہودیوں کی بدنصیبی اور بے ایمانی کا بجز اس کے کوئی اور بھی
باعث تھا کہ وہ منتظر رہے کہ تمام باتیں ظاہری صورت میں ہی پوری ہوں اور ان کے
خیالات کے مطابق سب کچھ ہو مگر نہ ہوا ۔ تو پھر جب کہ وہی خدا اب بھی ہے اور وہی اس کی
عادت ، تو کیوں جائز نہیں کہ وہی ابتلا تمہیں بھی پیش آیا ہو ۔ غرض آخر کا ر ا نہی خیالات کی
طرف طبعا انسانوں کے دلوں کا رجوع ہو جائے گا جیسا کہ قدیم سے ہوتا آیا ہے لیکن یہ
بات صحیح نہیں کہ حقیقی دین اور راستبازی کے پھیلانے کے لئے۔ یہ جسمانی لڑائیوں کا زمانہ
ہے کیونکہ تلوار سچائی کے جو ہروں کو ظاہر نہیں کر سکتی بلکہ ان کو اور بھی چھپاتی اور مشتبہ کرتی ہے
جو لوگ ایسے خیالات کے خواہشمند ہیں وہ اسلام کے دوست نہیں ہیں بلکہ دشمن ہیں اور ان
۱۵ کی فطرت نہایت پست اور سفلی رنگ میں اور ان کی ہمتیں گری ہوئی اور دل منقبض اور دماغ
ابلہ اور طبیعتیں تاریک ہیں کیونکہ وہ مخالفوں کو ایک ایسے اعتراض کا موقعہ دیتے ہیں جو در حقیقت
وارد ہو سکتا ہے۔ کیونکہ بقول ان کے اسلام اپنی ترقی کے واسطے جہاد کا محتاج ہے اور یہ اسلام
کی ہجو ہے کیونکہ جس مذہب میں یہ قوت ہے کہ وہ اپنی سچائی کو عقلی دلائل سے یا کسی اور قسم کی
قابل تمسک شہادتوں سے یا آسمانی نشانوں سے با آسانی ثابت کر سکتا ہے۔ ایسے مذہب کے
لئے کچھ ضرورت نہیں کہ جبر سے اور تلوار کی دھمکی سے اپنی سچائی کا اقرار کراوے لیکن اگر کسی مذہب
میں یہ ذاتی خاصیت موجود نہیں اور اپنی کمزوری کا تلوار سے تدارک کرتا ہے تو ایسے مذہب کے

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
جھوٹا ہونے کے لئے اور کسی دلیل کی ضرورت نہیں اس کے کاٹنے کے لئے اسی کی تلوار کافی ہے۔
مگر یہ اعتراض کہ اگر جہاداب جائز نہیں تو اسلام میں اول زمانہ میں کیوں تلوار سے کام
لیا گیا ۔ یہ معترضین کی اپنی غلطی ہے جو باعث نا واقفیت پیدا ہوئی ہے۔ انہیں معلوم نہیں کہ
اسلام دین کے پھیلانے کے لئے ہرگز جبر کی اجازت نہیں دیتا ۔ دیکھو کیسی ممانعت قرآن
میں موجود ہے کہ فرماتا ہے کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کے یعنی دین میں جبر نہیں کرنا چاہئے ۔ پھر
کیوں تلوار اٹھائی گئی ۔ اس کی اصل حقیقت یہ ہے کہ عرب کے وحشی جن میں کوئی تمیز اور
تہذیب باقی نہیں رہی تھی وہ اسلام اور مسلمانوں کے سخت دشمن ہو گئے تھے اور جب ان پر
توحید اور اسلامی سچائیوں کی کھلے کھلے دلائل سے حجت پوری کی گئی اور ان کے ذہن نشین کیا
گیا کہ انسان ہو کر پتھروں کی پوجا کرنا ایک صریح غلطی ہے کہ انسانیت کے بھی برخلاف ہے
تو وہ ان معقول باتوں کا کچھ بھی جواب نہ دے سکے اور ان کے لاجواب ہو جانے سے سمجھدار
لوگوں کو اسلام کی طرف حرکت پیدا ہو گئی اور بھائی سے بھائی اور باپ سے بیٹا جدا ہو گیا تب
انہیں اپنے باطل مذہب کے بچانے کے لئے کوئی تدبیر بجز اس کے خیال میں نہ آئی کہ سخت
سخت سزاؤں کے ساتھ لوگوں کو مسلمان ہونے سے روک دیں۔ چنانچہ مکہ معظمہ میں ابو جہل
وغیرہ مکہ کے رئیسوں کی طرف سے یہی عمل درآمد شروع ہو گیا ۔ اسلام کے ابتدائی زمانہ کی
تاریخ پڑھنے والے خوب جانتے ہیں کہ ایسی بے رحمی کی واردا تیں مخالفوں کی طرف سے مکہ
میں کسی قدر ظہور میں آئیں اور کس قدر بے گناہ ظلم سے مارے گئے مگر لوگ پھر بھی مسلمان
ہونے سے باز نہیں آتے تھے کیونکہ ہر ایک موٹی عقل کا انسان بھی جانتا تھا کہ بت پرستوں
کے مقابل پر کس قدر اسلام معقولیت اور صفائی رکھتا ہے نا چار جب اس تدبیر سے بھی پوری ۱۶
کامیابی نہ ہوئی تو یہ ٹھہری کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی قتل کیا جاوے لیکن خدا تعالیٰ آپ
کو بچا کر مدینہ میں لے گیا مگر پھر بھی انہوں نے قتل کے لئے تعاقب کیا اور کسی صورت میں اپنی
ا البقرة : ۲۵۷

آج 10 میں سے 10 باقی