اسلام کی بگڑی ہوئی تصویر: جہاد کی غلط فہمیاں اور ایک انگریز سیاح کا قیام قادیان

گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
مجھے معلوم ہوتا ہے کہ حال کے بعض مولوی اس انحطاط پر ابھی راضی نہیں ہیں جو اسلام کو
پیش آ رہا ہے اور وہ ایسے عقیدوں پر زور دے کر کسی اور اسفل مقام تک اسلام کو لے جانا
چاہتے ہیں۔ لیکن یقیناً سمجھو کہ خدا کو منظور نہیں ہے کہ اسلام ایسی ملامتوں اور تہمتوں کا نشانہ
بنے ۔ نادان مخالفوں کیلئے یہ ابتلا بس ہے کہ وہ اب تک اپنے اس خیال پر جمے ہوئے ہیں کہ
گویا ابتدائی زمانہ میں اور بعد میں بھی اسلام اپنی جماعت بڑھانے کے لئے تلوار سے کام لیتا
رہا ہے۔ اب یہ زمانہ اور یہ وقت وہ ہے کہ اس غلطی کو دلوں کے اندر سے نکال دیا جائے نہ یہ
کہ اور بھی پختہ کیا جائے ۔ اگر اسلام کے مولوی اتفاق کر کے اس بات پر زور دیں کہ وہ وحشی
۱۸ مسلمانوں کے دلوں سے اس غلطی کو نکال دیں تو وہ بلا شبہ قوم پر ایک بڑا احسان کریں گے اور
نہ صرف یہی بلکہ ان کے ذریعہ سے اسلام کی خوبیوں کی ایک بھاری جڑ لوگوں پر ظاہر ہو
جائے گی اور وہ سب کراہتیں جو اپنی غلطیوں سے مذہبی مخالف اسلام کی نسبت رکھتے ہیں وہ
جاتی رہیں گی تب ان کی نظریں صاف ہو کر جلد تر اس چشمہ نور سے فیض اٹھائیں گی ۔ یہ تو
ظاہر ہے کہ ایک خونی انسان کے نزدیک کوئی نہیں آسکتا ہر ایک شخص اس سے ڈرتا ہے خاص
کر بچے اور عورتیں اس کو دیکھ کر کانپتی ہیں اور وہ ایک مجنون کی طرح دکھائی دیتا ہے ۔ اور
ایک غیر مذاہب کا مخالف اس کے پاس رات رہنے سے بھی اندیشہ کرتا ہے کہ مبادا غازی
بننے کے لئے رات اٹھ کر اس کو قتل نہ کردے کیونکہ انہیں ثوابوں کے خیال سے بعض سرحدی
اب تک ناحق کے خون کر کے یہ خیال کر لیتے ہیں کہ آج ہم نے اپنے ایک ہی عمل سے
بہشت حاصل کر لیا ہے اور اس کی تمام نعمتوں کے مستحق ہو گئے ۔ سوکس قدر جائے شرم ہے کہ
غیر قوموں کو مسلمانوں کی ہمسائیگی سے امان اٹھ گیا ہے اور وہ اپنے دلوں میں کبھی تسلی نہیں پکڑ
سکتے کہ اگر موقع پاویں تو یہ قوم ہم سے کچھ نیکی کر سکے گی ۔ ایسے نمونے بارہا پیش آتے ہیں کہ
ایک غیر قوم کے انسان کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ در حقیقت مسلمانوں کے اس چھپے ہوئے عقیدہ

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
سے ہراساں اور لرزاں نظر آتا ہے۔
میں ایک ایسا نظارہ دیکھ چکا ہوں اور وہ یہ کہ شاید ۲۰ نومبر ۱۹۰۱ء کا یہ واقعہ ہے جو ہمارے
اس جگہ قادیان میں ایک انگریز آیا اور اس وقت ہماری جماعت کے لوگ بہت جمع تھے اور
کوئی مذہبی گفتگو شروع تھی کہ وہ آکر ایک کنارہ پر کھڑا ہو گیا ۔ تب اس کو بہت خلق سے بلایا
گیا اور اپنے پاس بٹھایا گیا اور معلوم ہوا کہ وہ ایک سیاح انگریز ہے جو عرب کا ملک بھی دیکھ
آیا ہے اور ہماری جماعت کی تصویر میں لینا چاہتا ہے۔ چنانچہ اس کے کام میں اس کو مدد دی گئی
اور اس کو خاطر داری اور دلجوئی کے طور پر کہا گیا کہ وہ چند روز ہمارے پاس رہے مگر معلوم ہوا
کہ وہ ڈرتا تھا اور اس نے بیان کیا کہ میں نے بہت مسلمان دیکھے ہیں کہ عیسائیوں کو بے رحمی
سے قتل کر دیتے ہیں۔ چنانچہ اس نے ایسے چند قصے بغداد کے بھی سنائے جس میں ایسی
وارداتیں بڑی بے رحمی سے ہوئی تھیں ۔ تب اس کو بڑی نرمی اور خلق سے سمجھایا گیا کہ یہ
جماعت جو احمدی فرقہ کہلاتا ہے ایسے عقائد سے سخت بیزار اور ایسے لوگوں کو سخت نفرت کی نگاہ
سے دیکھتا ہے۔ اور انسانی حقوق کی نسبت جو کچھ اس فرقہ نے کام کرنا ہے وہ یہی ہے کہ
اسلام میں سے ایسے خیالات کا استیصال کر دیوے ۔ تب اس کا دل مطمئن ہوا اور وہ خوشی 19
سے ہمارے پاس ایک رات رہا۔
اس قصہ کے بیان سے غرض یہ ہے کہ مسلمانوں کے ایسے عقیدے جو سراسر خلاف واقعہ
ہیں غیر قوموں کو بہت مضر ہوئے ہیں اور ان کے دلوں میں بدظنی اور نفرت پیدا ہوگئی ہے۔
اور مسلمانوں کی سچی ہمدردی کی نسبت ان کے نیک ظن بہت ہی کم ہو گئے ہیں اور اگر کچھ ہیں
بھی تو ایسے لوگوں کی نسبت جو مولویا نہ زندگی نہیں رکھتے اور اسلامی اصولوں کی پابندی کی
ا نسبت اس قدر بدظنی بڑھ گئی ہے؟
ا پروا نہیں کرتے پس جبکہ مسلمانوں کی نسبت اس
چنداں پروا
بڑھ گئی ہے جس کے
۔
بڑھانے کے وہ خود ہی موجب ہیں تو کیا اس سے بڑھ کر کوئی اور گناہ بھی ہوگا کہ ایک

آج 10 میں سے 10 باقی