آج کل اسلام بڑی مشکلات میں پھنس گیا ہے: عقائد کی دو انتہائیں
گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
خوبصورت تریاق دکھاتے ہیں وہ اسلام کے لئے اور خدا کی مخلوق کیلئے سخت بد خواہ ہیں اور ان
کے دل رحم اور ہمدردی سے خالی ہیں مگر اپنے تئیں چھپاتے ہیں ۔ وہ مکاری سے وعظ کرتے
اور اپنی نفسانی اغراض مد نظر رکھتے ہیں۔ وہ زاہدانہ لباسوں میں مسجدوں میں آتے مگر فاسقانہ
عادتیں ان کی چھپی ہوئی ہیں ۔ یہ ایک ملک کی حالت نہیں ہے اور نہ کسی خاص شہر کی نہ کسی
خاص فرقہ کی بلکہ تمام اسلامی دنیا میں ایک گروہ ایسا ہے جو علماء کہلاتے اور مولویا نہ جیتے
پہنتے ہیں اور جہاں تک ممکن ہے اپنی صورتیں متدین لوگوں کی طرح بناتے ہیں تا ان کو بہت
بزرگ اور مقدس سمجھا جائے مگر ان کے اعمال گواہی دیتے ہیں کہ وہ کیا ہیں اور کس سیرت
کے انسان ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ دنیا میں سچی پاکیزگی اور سچی ہمدردی پھیلے کیونکہ اس میں
وہ اپنا نقصان کرتے ہیں۔
غرض آج کل اسلام بڑی مشکلات میں پھنس گیا ہے۔ اکثر روحیں مرگئی ہیں ان میں نیکی
کی طرف ذرہ حرکت نہیں ۔ اعتدال کو ان لوگوں نے یک لخت چھوڑ دیا ہے۔ ان میں ایک وہ
گروہ ہے جو قبروں کی پوجا کرتے ہیں اور خانہ کعبہ کی طرح ان کا طواف بجالاتے ہیں ۔ اور
اپنے پیروں کی روحوں کو ایسا قادر اور متصرف جانتے کہ گویا سب کچھ ان کو خدا کی طرف سے
اختیار دیا گیا ہے۔ اکثر گدیاں ایسی ہی پاؤ گے جن کے ساتھ قبر بھی ہے جن کی وہ اپنے
مریدوں سے پوجا کراتے ہیں اور اگر کوئی ان سے کرامت کا طالب ہوتا ہے تو صاحب قبر کی
ہزاروں کرامتیں سنا دیتے ہیں اور ثبوت ایک کا بھی نہیں۔ ان کے نزدیک اسلام کا مغز
قبر پرستی ہے اور تمام دوسرے مسلمانوں کو وہ گمراہ جانتے ہیں۔ یہ تو وہ فریق ہے جس نے
افراط کی راہ لی ہے۔ ان کے مقابل پر ایک تفریط کا گروہ بھی موجود ہے اور وہ انکار کرنے میں
حد سے گزر گئے ہیں یہاں تک کہ ولایت تو ولایت ان کے نزدیک نبوت بھی کچھ چیز نہیں ۔
معجزات سے وہ قطعاً منکر ہیں اور ان پر ہنسی اور ٹھٹھا اڑاتے ہیں اور وحی کی یہ تعبیر کرتے ہیں
گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
کہ وہ صاحب کتاب کے اپنے دل کے ہی خیالات ہوتے ہیں اور اس کو ایسے خیالات کی
۲۱ تراش خراش میں ایک ملکہ ہوتا ہے۔ اور ایسی پیشگوئی جو عقلی فراست کی حد سے دور ہو اور
خالص غیب کی خبر ہو غیر ممکن ہے ۔ غرض ان کے نزدیک نہ خدا کی طرف سے کوئی وحی نازل
ہوتی ہے اور نہ معجزہ کچھ چیز ہے اور نہ پیشگوئی کچھ حقیقت رکھتی ہے اور مردوں کی قبریں صرف
خاک کا ڈھیر ہے جن کے ساتھ روح کا کوئی علاقہ نہیں ۔ اور مردوں کا جی اٹھنا کم عقلی کے
زمانہ کی کہانیاں ہیں اور آخرت کا فکر دیوانگی ہے اور تمام عقلمندی اسی میں ہے کہ دنیا کمانے کی
لیاقتیں حاصل کریں ۔ اور جو لوگ دن رات دنیا میں اور دنیا کی کارستانیوں میں مشغول ہیں
ان کی پیروی کریں اور ایسے ہی بن جائیں ۔
یہ افراط تفریط تو مسئلہ نبوت اور معاد کے متعلق ہے مگر بجز اس کے بات بات میں
مسلمانوں کے امور معاشرت میں افراط تفریط پائی جاتی ہے۔ نہ کلام میں اعتدال پایا جاتا
ہے ۔ نہ کام میں ۔ نہ اخلاق میں نہ نکاح میں نہ طلاق میں نہ امساک میں نہ اتفاق میں ۔
نہ غضب میں نہ رحم میں ۔ نہ انتظام میں نہ عفو میں ۔ غرض اس قوم میں عجیب قسم کا طوفان
بے تمیزی برپا ہے ۔ جہالت کا کچھ انتہا نہیں۔ ضلالت کی کچھ حد و پایاں نہیں پھر جبکہ وہ
قوم جو تو حید اور میانہ روی کا عمامہ پہن کر دنیا میں ظاہر ہوئی تھی اس کی بے اعتدالیوں کی
یہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے تو دوسری قوموں پر کیا افسوس اور کیا ذکر ۔
عیسائی قوم کا مرکز ایسی زمین ہے جس میں زیر کی اور قوی دماغی کی لطافت بہت کچھ
امیدیں دلاتی تھی لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دین اور توحید کے معاملہ میں انہوں نے
بھی طبعی اور فلسفہ پڑھ کر ڈبو دیا ہے۔ ایک طرف جب ہم نظر کرتے ہیں کہ وہ امور دنیا کی
تدبیر اور ترتیب اور آئے دن جدید صنعتوں کے نکالنے میں کس انتہائی نقطہ تک پہنچ گئے ہیں ۔
اور پھر جب ہم دوسری طرف دیکھتے ہیں کہ وہ خدا شناسی کے مسئلہ میں کیسے گر گئے ہیں اور