عیسائیوں اور مسلمانوں میں افراط تفریط کے رو سے مابہ الامتیاز کیا ہے؟

گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
کیسے ایک عاجز انسان کو رب العالمین سمجھ بیٹھے ہیں تو حیرت ہوتی ہے کہ دنیا کے کاموں میں
یہ ذہن رسا اور خدا شناسی میں یہ ناسی میں یہ عقل و ذکا ۔ اور جب ہم غور کریں کہ عیسائیوں اور مسلمانوں
میں افراط تفریط کے رو سے ما بہ الامتیاز کیا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں ایسے لوگ
بہت ہیں جو بنی نوع کے حقوق تلف کرتے ہیں اور عیسائیوں میں ایسے لوگ ہیں جو خدا کے
حقوق کو تلف کرتے ہیں۔ کیونکہ مسلمانوں کو جہاد کے مسئلہ کی غلطی نے ایسا سخت دل کر دیا
ہے کہ نوع انسان کی سچی محبت ان کے دلوں میں نہیں رہی ۔ لہذا ان میں سے وحشی لوگ کیسی ۲۲
ادنی غرض نفسانی یا جوش شیطانی کی وجہ سے بے گناہ انسان کا خون کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں
اور بے آبرو کرنے اور مال چھینے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور بنی نوع کے حقوق کا ایک
ضروری حصہ تلف کر کے انسانیت کو داغ لگا دیا ہے۔ پھر جب ہم عیسائیوں کے حالات کو غور
کی نظر سے دیکھیں تو بکمال صفائی کھل جاتا ہے کہ انہوں نے خدا کے حقوق تلف کرنے میں
کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا اور ایک عاجز انسان کو بے وجہ خدا بنا رکھا ہے۔ اور جس غرض کے
لئے خدا بنایا گیا تھا وہ غرض حاصل بھی نہیں ہوئی ۔ اگر گناہ سے پاک ہونے کے لئے یہی
نسخہ تھا کہ یسوع مسیح کے خون سے ایمان لایا جائے تو کیوں یہ نسخہ یورپ کے لوگوں کو دنیا
پرستی اور طرح طرح کے ناجائز شہوات کے گناہ سے جن کا ذکر کرنا بھی جائے شرم ہے پاک
نہیں کر سکا بلکہ بجائے اس کے فوق العادت ترقی ہوئی ۔ کیا یورپ کے ملک بدکاریوں میں
ایشیائی ملکوں سے کچھ کم ہیں؟ تو پھر اس غیر مؤثر نسخہ پر کیوں نظر ثانی نہیں کی گئی۔ دنیا کی چند
روزہ صحت کے لئے ہر ایک ڈاکٹر اور بیمار اس قاعدہ کا پابند رہتا ہے کہ جب ایک نسخہ سے ہفتہ
عشرہ تک کوئی فائدہ نہیں ہوتا تو وہ نسخہ بدلنا پڑتا ہے اور کوئی اور احسن تجویز سوچی جاتی ہے تو پھر
کیا وجہ کہ با وجود غلط ثابت ہونے کے اب تک یہ نسخہ بدلا یا نہیں گیا ۔ کیا با وجود انیس سو برس
لا حاصل گزر جانے کے اب تک یہ خیال قابل وقعت ہے کہ خون مسیح پر ایمان لانا حقیقی نجات کو

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
عطا کرتا ہے ۔ یا یہ امید کر سکتے ہیں کہ اگر چہ موجودہ زمانہ تک کوئی امتیاز فیصلہ کرنے والے
ظاہر نہیں ہوئے لیکن آئندہ وہ زمانہ آنے والا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ بدکاریوں اور
بدمستیوں سے پر ہیز کرنے والے عیسائی ہوں گے۔ جو شخص یورپ کے ملکوں میں سے کسی
ملک میں رہتا ہے وہ اگر چاہے گواہی دے سکتا ہے کہ یہ بیان درست ہے بلکہ ہر ایک دانشمند
جس نے کبھی یورپ کی سیر کی ہے اور کچھ عرصہ پیرس وغیرہ میں رہ چکا ہے اس کو اس گواہی میں
تامل نہیں ہو گا کہ اب بعض حصے یورپ کے اس حالت تک پہنچ گئے ہیں کہ قریب ہے کہ
بہتوں کی نظر میں بدکاری کچھ گناہ ہی نہیں ہے۔ ان کے نزدیک ایک بیوی سے زیادہ نکاح
حرام ہے مگر بد نظری حرام نہیں ۔ در حقیقت فرانس وغیرہ میں لاکھوں عورتیں ایسی پائی جائیں
گی جن کو خاوند کی ضرورت نہیں۔ پس اب یا تو کہنا پڑے گا کہ ان کیلئے کوئی نئی آیت انجیل
میں سے نکل آئی ہے جس سے یہ سب کارروائیاں حلال ہوگئی ہیں یا ضرور یہ کہنا پڑے گا کہ
۲۳ خون مسیح کے نسخہ نے الٹا اثر کیا ہے اور دعویٰ غلط نکلا ۔ لیکن سچ یہی ہے کہ یہ نسخہ صحیح نہ تھا اور
ایک شخص کے مرنے کو دوسرے شخص کے نجات پانے سے کوئی طبعی تعلق نہیں اور خدا کا زندہ
ہونا تمام برکات کا مدار ہے نہ کہ مرنا اور سورج کے طلوع کرنے سے روشنی پیدا ہوتی ہے نہ کہ
ڈوبنے سے۔ اور جبکہ اس نسخہ سے گناہوں سے پاک ہونے کا مقصود حاصل نہ ہو سکا تو وہ
اصول بھی صحیح نہ رہا کہ یہ خدا کا بیٹا تھا جس نے اس نیت سے اپنے تئیں ہلاک کیا۔ ہم خدا کی
نسبت ایسی موت تجویز نہیں کر سکتے کہ جان بھی گئی اور کام بھی نہ ہوا۔ اول تو یہ بات ہی خدا
کے قدیم قانون قدرت کے مخالف ہے کہ خدا بھی موت اور فنا اور ہر ایک نقصان اور ذلت کو
اپنے پر قبول کر کے ایک عورت کے پیٹ سے پیدا ہو سکتا ہے کیونکہ اس دعوے کو نہ تو کسی نظیر
سے ثابت کیا گیا ہے تا یہ بات سمجھ میں آجائے کہ دو چار دفعہ پہلے بھی خدا نے ایسے طور سے جنم
لیا تھا۔ اور دل قرار پکڑ جائے اور نہ اس دعوی کو خدائی کرشموں کے ساتھ جو انسانی معجزات کی

آج 10 میں سے 10 باقی