صرف عارف کامل گناہ سے بچ سکتا ہے

گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
حد سے باہر ہوں بپایہ ثبوت پہنچایا گیا ہے اور پھر با ایں ہمہ اس عقیدہ کی اصل غرض جس کے
لئے یہ عقیدہ تراشا گیا تھا بالکل مفقود ہے۔ دنیا میں نفسانی خواہشوں کو پورا کرنے کے لئے
بڑے بڑے دو گناہ ہیں ایک شراب نوشی اور ایک بدکاری ۔ اب کہو کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ان
دو گناہوں میں یورپ کے اکثر مردوں اور عورتوں نے پورا حصہ لیا ہے بلکہ میں اس بات میں
مبالغہ نہیں دیکھتا کہ شراب نوشی میں ایشیا کے تمام ملکوں کی نسبت یورپ بڑھا ہوا ہے اور
یورپ کے اکثر شہروں میں شراب فروشی کی اس قدر دوکانیں ملیں گی کہ ہمارے قصبوں کی ہر
قسم کی دوکانیں ملا کر بھی ان سے کمتر ہوں گی اور تجربہ شہادت دے رہا ہے کہ تمام گناہوں کی
جڑھ شراب ہے کیونکہ وہ چند منٹ میں ہی بدمست بنا کر خون کرنے تک دلیر کر دیتی ہے اور
دوسری قسم کا فسق و فجور اس کے ضروری لوازم ہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں اور اس پر زور دیتا ہوں
کہ شراب اور تقویٰ ہرگز جمع نہیں ہو سکتے ۔ اور جو شخص اس کے بد نتیجوں سے آگاہ نہیں وہ عقلمند ہی
نہیں اور اس میں ایک اور بڑی مصیبت ہے کہ اس کی عادت کو ترک کرنا ہر ایک کا کام نہیں۔
اب اگر یہ سوال پیش ہے کہ اگر خون مسیح گناہوں سے پاک نہیں کر سکتا جیسا کہ وہ واقعی
طور پر پاک نہیں کر سکا تو پھر گنا ہوں سے پاک ہونے کا کوئی علاج بھی ہے یا نہیں کیونکہ
گندی زندگی در حقیقت مرنے سے بدتر ہے ۔ تو میں اس سوال کے جواب میں نہ صرف
پر زور دعوئی سے بلکہ اپنے ذاتی تجربہ سے اور اپنی حقیقت اس آزمائشوں سے دیتا ہوں کہ
در حقیقت گناہوں سے پاک ہونے کیلئے اس وقت سے جو انسان پیدا ہوا آج تک جو آخری ۲۴
دن ہیں صرف ایک ہی ذریعہ گناہ اور نافرمانی سے بچنے کا ثابت ہوا ہے اور وہ یہ کہ انسان یقینی
دلائل اور چمکتے ہوئے نشانوں کے ذریعہ سے اس معرفت تک پہنچ جائے کہ جو در حقیقت خدا
کو دکھا دیتی ہے اور کھل جاتا ہے کہ خدا کا غضب ایک کھا جانے والی آگ ہے اور پھر تجلی
حسن الہی ہو کر ثابت ہو جاتا ہے کہ ہر یک کامل لذت خدا میں ہے یعنی جلالی اور جمالی طور پر

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
تمام پردے اٹھائے جاتے ہیں ۔ یہی ایک طریق ہے جس سے جذبات نفسانی رکتے ہیں
اور جس سے چار ناچار ایک تبدیلی انسان کے اندر پیدا ہو جاتی ہے۔ اس جواب کے وقت
کتنے لوگ بول اٹھیں گے کیا ہم خدا پر ایمان نہیں رکھتے ؟ کیا ہم خدا سے نہیں ڈرتے اور اس
سے محبت نہیں رکھتے؟ اور کیا تمام دنیا بجز تھوڑے افراد کے خدا کو نہیں مانتی اور پھر وہ طرح
طرح کے گناہ بھی کرتے ہیں اور انواع و اقسام کے فسق و فجور میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں تو اس
کا جواب یہ ہے کہ ایمان اور چیز ہے اور عرفان اور چیز ہے ۔ اور ہماری تقریر کا یہ مدعا نہیں
ہے کہ مومن گناہ سے بچتا ہے بلکہ یہ مدعا ہے کہ عارف کامل گناہ سے بچتا ہے یعنی وہ کہ جس
نے خوف الہی کا مزہ بھی چکھا اور محبت الہی کا بھی ۔ شاید کوئی کہے کہ شیطان کو معرفت کامل
حاصل ہے پھر وہ کیوں نافرمان ہے۔ اس کا یہی جواب ہے کہ اس کو وہ معرفت کامل ہرگز
حاصل نہیں ہے جو سعیدوں کو بخشی جاتی ہے۔ انسان کی یہ فطرت میں ہے کہ کامل درجہ کے علم
سے ضرور وہ متاثر ہوتا ہے اور جب ہلاکت کی راہ اپنا ہیبت ناک منہ دکھاوے تو اس کے
سامنے نہیں آتا مگر ایمان کی حقیقت صرف یہ ہے کہ حسن ظن سے مان لے۔ لیکن عرفان کی
حقیقت یہ ہے کہ اس مانی ہوئی بات کو دیکھ بھی لے۔ پس عرفان اور عصیان دونوں کا ایک ہی
دل میں جمع ہونا محال ہے۔ جیسا کہ دن اور رات کا ایک ہی وقت میں جمع ہو جانا محال ہے۔
تمہارا روزمرہ کا تجربہ ہے کہ ایک چیز کا مفید ہونا جب ثابت ہو جائے تو فی الفور اس کی
طرف ایک رغبت پیدا ہو جاتی ہے اور جب مضر ہونا ثابت ہو جائے تو فی الفور دل اس سے
ڈرنے لگتا ہے مثلاً جس کو یہ معلوم نہیں کہ یہ چیز جو میرے ہاتھ میں ہے یہ سم الفار ہے وہ اس
کو طبا شیر یا کوئی مفید دوا سمجھ کر ایک ہی وقت میں تولہ یا دو تولہ تک بھی کھا سکتا ہے لیکن جس کو
اس بات کا تجربہ ہو چکا ہے کہ یہ تو زہر قاتل ہے وہ بقدر ایک ماشہ بھی اس کو استعمال نہیں کر سکتا
کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کے کھانے کے ساتھ ہی دنیا سے رخصت ہو جائے گا۔ اسی طرح

آج 10 میں سے 10 باقی