خدا کے گناہوں میں اکثر انسانوں کا علم ناقص ہے
گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
چیزوں
جب انسان کو واقعی طور پر علم ہو جاتا ہے کہ بلا شبہ خدا موجود ہے اور در حقیقت تمام قسم کے گناہ ﴿۲۵﴾
اس کی نظر میں قابل سزا ہیں ۔ جیسے چوری ، خونریزی، بدکاری ، ظلم ، خیانت، شرک، جھوٹ،
جھوٹی گواہی دینا ، تکبر، ریا کاری ، حرام خوری ، دعا ، دشنام دہی ، دھوکہ دینا، بدعہدی ،غفلت
اور بدمستی میں زندگی گزارنا ، خدا کا شکر نہ کرنا ، خدا سے نہ ڈرنا ، اس کے بندوں کی ہمدردی
نہ کرنا ، خدا کو پُر خوف دل کے ساتھ یاد نہ کرنا۔ عیاشی اور دنیا کی لذات میں بکلی محو ہو جانا اور
منعم حقیقی کو فراموش کر دینا۔ کر دینا ۔ دعا اور عاجزی سے ۔ زی سے کچھ غرض اور واسطہ نہ رکھنا۔ ن اور واسطہ نہ رکھنا۔ فروختنی چیز وا
میں کھوٹ ملانا یا کم وزن کرنا یا نرخ بازار سے کم بیچنا، ماں باپ کی خدمت نہ کرنا۔ بیویوں
سے نیک معاشرت نہ رکھنا۔ خاوند کی پورے طور پر اطاعت نہ کرنا ۔ نامحرم مردوں یا عورتوں کو
نظر بد سے دیکھنا۔ یتیموں ، ضعیفوں ، کمزوروں، درماندوں کی کچھ پرواہ نہ کرنا ۔ ہمسایہ کے
حقوق کا کچھ بھی لحاظ نہ رکھنا اور اس کو دکھ دینا۔ اپنی بڑائی ثابت کرنے کے لئے دوسرے کی
توہین کرنا ۔ کسی کو دلآزار لفظوں کے ساتھ ٹھٹھا کرنا یا تو ہین کے طور پر کوئی بدنی نقص اس کا
بیان کرنا یا کوئی برا لقب اس کا رکھنا یا کوئی بیجا تہمت اس پر لگانا یا خدا پر افترا کرنا اور نعوذ باللہ کوئی
جھوٹا دعوی نبوت یا رسالت یا منجانب اللہ ہونے کا کر دینا یا خدا تعالیٰ کے وجود سے منکر ہو جانا یا
ایک عادل بادشاہ سے بغاوت کرنا اور شرارت سے ملک میں فساد بر پا کرنا تو یہ تمام گناہ اس علم
کے بعد کہ ہر یک ارتکاب سے سزا کا ہونا ایک ضروری امر ہے خود بخود ترک ہو جاتے ہیں۔
شائد پھر کوئی دھو کہ کھا کر یہ سوال پیش کر دے کہ باوجود اس کے کہ جانتے بھی ہیں کہ خدا
موجود ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ گناہوں کی سزا ہو گی ۔ پھر بھی ہم سے گناہ ہوتا ہے اس لئے
ہم کسی اور ذریعہ کے محتاج ہیں تو ہم اس کا وہی جواب دیں گے جو پہلے دے چکے ہیں کہ ہرگز
ممکن نہیں اور کسی طرح ممکن نہیں کہ تم اس بات کی پوری بصیرت حاصل کر کے کہ گناہ کرنے
گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
کے ساتھ ہی ایک بجلی کی طرح تم پر سزا کی آگ برسے گی پھر بھی تم گناہ پر دلیر ہو سکو گے۔ یہ
ایسی فلاسفی ہے جو کسی طرح ٹوٹ نہیں سکتی۔ سوچو اور خوب سوچو کہ جہاں جہاں سزا پانے کا
پورا یقین تمہیں حاصل ہے وہاں تم ہرگز اس یقین کے برخلاف کوئی حرکت نہیں کر سکتے ۔ بھلا
بتلاؤ کیا تم آگ میں اپنا ہاتھ ڈال سکتے ہو۔ کیا تم پہاڑ کی چوٹی سے نیچے اپنے تئیں گرا سکتے ہو
کیا تم کنوئیں میں گر سکتے ہو کیا تم چلتی ہوئی ریل کے آگے لیٹ سکتے ہو کیا تم شیر کے منہ
میں اپنا ہاتھ دے سکتے ہو۔ کیا تم دیوانہ کتنے کے آگے اپنا پیر کر سکتے ہو کیا تم ایسی جگہ ٹھہر سکتے
شخص کا
۲۶﴾ ہو جہاں بڑی خوفناک صورت سے بجلی گر رہی ہے۔ کیا تم ایسے گھر سے جلد باہر نہیں نکلتے
جہاں شہتیر ٹوٹنے لگا ہے یا زلزلہ سے زمین نیچے کو دھسنے لگی ہے۔ بھلا تم میں سے کون ہے جو
ایک زہریلہ سانپ کو اپنے پلنگ پر دیکھے او پر دیکھے اور جلد کود کر نیچے نہ آ جائے۔ بھلا ہ نہ آجائے ۔ بھلا ایک
نام تو لو کہ جب اس کے کوٹھہ کو جس کے اندروہ سوتا تھا آگ لگ جائے تو وہ سب کچھ چھوڑ کر
باہر کو نہ بھاگے تو اب بتلاؤ کہ ایسا تم کیوں کرتے ہو اور کیوں ان تمام موذی چیزوں سے
علیحدہ ہو جاتے ہو مگر وہ گناہ کی باتیں جو ابھی میں نے لکھی ہیں ان سے تم علیحدہ نہیں ہوتے
اس کا کیا سبب ہے۔ پس یاد رکھو کہ وہ جواب جو ایک عقلمند پوری سوچ اور عقل کے بعد دے
سکتا ہے وہ یہی ہے کہ ان دونوں صورتوں میں علم کا فرق ہے یعنی خدا کے گناہوں میں اکثر
انسانوں کا علم ناقص ہے اور وہ گناہوں کو بُرا تو جانتے ہیں مگر شیر اور سانپ کی طرح نہیں سمجھتے
اور پوشیدہ طور پر ان کے دلوں میں یہ خیالات ہیں کہ یہ سزائیں یقینی نہیں ہیں یہاں تک کہ
خدا کے وجود میں بھی ان کو شک ہے کہ وہ ہے یا نہیں اور اگر ہے تو پھر کیا خبر کہ روح کو بعد
مرنے کے بقا ہے یا نہیں اور اگر بقا بھی ہے تو پھر کیا معلوم کہ ان جرائم کی کچھ سزا بھی ہے یا
نہیں بلاشبہ بہتوں کے دلوں کے اندر یہی خیال چھپا ہوا موجود ہے جس پر انہیں اطلاع نہیں
گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
لیکن وہ خوف کے تمام مقامات جن سے وہ پر ہیز کرتے ہیں ج کرتے ہیں جن کی چند نظیریں میں لکھ چکا
ہوں ان کی نسبت سب کو یقین ہے کہ ان چیزوں کے نزدیک جا کر ہم ہلاک ہو جائیں گے
اس لئے ان کے نزدیک نہیں جاتے بلکہ ایسی مہلک چیزیں اگر اتفاقا سامنے بھی آجائیں تو
چیخیں مار کر ان سے دور بھاگتے ہیں ۔ سواصل حقیقت یہی ہے کہ ان چیزوں کے دیکھنے کے
وقت انسان کو علم یقینی ہے کہ ان کا استعمال موجب ہلاکت ہے۔ مگر مذہبی احکام میں علم یقینی
نہیں ہے بلکہ محض ظن ہے اور اُس جگہ رویت ہے اور اس جگہ محض کہانی ہے۔ سو مجرد کہانیوں
سے گناہ ہرگز دور نہیں ہو سکتے۔ میں اس لئے تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر ایک مسیح نہیں ہزار
مسیح بھی مصلوب ہو جائیں تو وہ تمہیں حقیقی نجات ہرگز نہیں دے سکتے ۔ کیونکہ گناہ سے یا
کامل خوف چھڑاتا ہے یا کامل محبت اور مسیح کا صلیب پر مرنا اول خود جھوٹ اور پھر اس کو گناہ کا
جوش بند کرنے سے کوئی بھی تعلق نہیں۔ سوچ لو کہ یہ دعوی تاریکی میں پڑا ہوا ہے جس پر نہ
تجربہ شہادت دے سکتا ہے اور نہ مسیح کی خودکشی کی حرکت کو دوسروں کے گناہ بخشے جانے سے
کوئی تعلق پایا جاتا ہے۔ حقیقی نجات کی فلاسفی یہ ہے کہ اسی دنیا میں انسان گناہ کے دوزخ
سے نجات پا جائے مگر تم سوچ لو کہ کیا تم ایسی کہانیوں سے گناہ کے دوزخ سے نجات پا گئے یا ۲۷
کبھی کسی ۔
سی نے ان بیہودہ قصوں سے جن میں کچھ بھی سچائی نہیں اور جن کو حقیقی نجات - اور کے ساتھ
کوئی بھی رشتہ نہیں نجات پائی ہے۔ مشرق و مغرب میں تلاش کرو۔ کبھی تمہیں ایسے لوگ نہیں
ملیں گے جو ان قصوں سے اس حقیقی پاکیزگی تک پہنچ گئے ہوں جس سے خدا نظر آ جاتا ہے اور
جس سے نہ صرف گناہ سے بیزاری ہوتی ہے بلکہ بہشت کی صورت پر سچائی کی لذتیں شروع ہو
جاتی ہیں اور انسان کی روح پانی کی طرح بہ کر خدا کے آستانہ پر گر جاتی ہے اور آسمان