صرف وہی جو اللہ کے بارے میں یقین رکھتا ہے گناہ کی آگ سے بچ سکتا ہے

گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
سے ایک روشنی اترتی اور تمام نفسانی ظلمت کو دور کر دیتی ہے۔ اسی طرح جبکہ تم روز روشن میں
چاروں طرف کھڑکیاں کھول دو تو یہ طبعی قانون تمہیں نظر آ جائے گا کہ فی الفور سورج کی روشنی
تمہارے اندر آ جائے گی لیکن اگر تم اپنی کھڑکیاں بند رکھو گے تو محض کسی قصہ یا کہانی سے وہ
روشنی تمہارے اندر نہیں آسکتی۔ تمہیں روشنی لینے کے لئے یہ ضرور کرنا پڑے گا کہ اپنے مقام
سے اٹھو اور کھڑکیاں کھول دو تب خود بخود روشنی تمہارے اندر آ جائے گی اور تمہارے گھر کو
روشن کر دے گی ۔ کیا کوئی صرف پانی کے خیال سے اپنی پیاس بجھا سکتا ہے۔ نہیں بلکہ اس کو
چاہیے کہ افتان و خیزاں پانی کے چشمہ پر پہنچے اور اس زلال پر اپنی لبیں رکھ دے تب اُس
آب شیریں سے سیراب ہو جائے گا۔
سووہ پانی جس سے تم سیراب ہو جاؤ گے اور گناہ کی سوزش اور جلن جاتی رہے گی وہ یقین
ہے۔ آسمان کے نیچے گناہ سے پاک ہونے کے لئے بجز اس کے کوئی بھی حیلہ نہیں ۔ کوئی
صلیب نہیں جو تمہیں گناہ سے چھڑا سکے۔ کوئی خون نہیں جو تمہیں نفسانی جذبات سے روک
سکے۔ ان باتوں کو حقیقی نجات سے کوئی رشتہ اور تعلق نہیں ۔ حقیقتوں کو سمجھو۔ سچائیوں پر غور کرو
اور جس طرح دنیا کی چیزوں کو آزماتے ہو اس کو بھی آزماؤ ۔ تب تمہیں جلد سمجھ آجائے گی کہ
بغیر سچے یقین کے کوئی روشنی نہیں جو تمہیں نفسانی ظلمت سے چھڑا سکے اور بغیر کامل بصیرت کے
مصفا پانی کے تمہاری اندرونی غلاظتوں کو کوئی بھی دھو نہیں سکتا۔ اور بغیر رویت حق کی زلال کے
تمہاری جلن اور سوزش کبھی دور نہیں ہو سکتی ۔ جھوٹا ہے وہ شخص جو اور اور تدبیریں تمہیں بتلاتا
ہے اور جاہل ہے وہ انسان جو اور قسم کا علاج کرنا چاہتا ہے۔ وہ لوگ تمہیں روشنی نہیں دے
سکتے بلکہ اور بھی ظلمت کے گڑھے میں ڈالتے ہیں اور تمہیں آب شیریں نہیں دیتے بلکہ

گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
وہ اور بھی جلن اور سوزش زیادہ کرتے ہیں۔ کوئی خون تمہیں فائدہ نہیں پہنچا سکتا مگر وہ خون جو
یقین کی غذا سے خود تمہارے اندر پیدا ہو۔ اور کوئی صلیب تمہیں چھڑا نہیں سکتی مگر راہ راست
کی صلیب یعنی سچائی پر صبر کرنا ۔ سو تم آنکھیں کھولو اور دیکھو کہ کیا یہ سچ نہیں کہ تم روشنی سے ہی
دیکھ سکتے ہو نہ کسی اور چیز سے اور صرف سیدھی راہ سے منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہو نہ کسی اور ۲۸
راہ سے ۔ دنیا کی چیزیں تم سے نزدیک ہیں اور دین کی چیزیں دور ۔ پس جو نز دیک ہے انہیں
پر غور کرو اور ان کا قانون سمجھ لو اور پھر دور کو اس پر قیاس کرلو۔ کیونکہ وہی ایک ہے جس نے یہ
دونوں قانون بنائے ہیں۔ تم میں سے کون ہے جو بغیر آنکھوں کے دیکھ سکتا ہے یا بغیر کانوں
کے سن سکتا ہے یا بغیر زبان کے بول سکتا ہے پھر تم کیوں اسی قانون سے روحانی امور میں
فائدہ نہیں اٹھاتے۔ تم آنکھوں کے ہوتے ہوئے کسی ایسے مقام پر ٹھہر سکتے ہو جو تھاہ گڑھے
کے قریب ہے یا کانوں کے ہوتے ہوئے تم ایسی آواز سے متنبہ نہیں ہو سکتے جو چوروں کی
آمد کی تمہیں خبر دیتی ہے یا زبان کے ہوتے ہوئے جو تمہیں کڑوی اور شیریں میں فرق
دکھلاتی ہے پھر بھی کڑوی اور زہریلی چیزیں کھا سکتے ہو جو تمہاری زبان کو کاٹیں اور تمہارے
معدہ میں فساد پیدا کریں اور قے لاویں اور بدن کو سو جاویں اور انجام کار ہلاک کر دیں ۔ سو تم
انہیں اعضا سے سمجھ لو کہ تم روحانی طور پر بھی روحانی زندگی کے لئے اس بات کے محتاج ہو کہ
تمہیں ایک روشنی ملے جو بڑے راہوں کی برائی تمہیں دکھائی دے اور تمہیں ایک آواز ملے
جو چوروں اور ڈاکوؤں کے گزرگاہ سے تمہیں علیحدہ کرے اور تمہیں ایک ذائقہ ملے جس سے
تم کڑوی اور شیریں اور زہر اور تریاق میں فرق کر سکو سوجن باتوں کو ہلاکت سے بچنے کے
لئے تمہیں طلب کرنا چاہیے وہ یہی ہیں۔ یہ کسی طرح ممکن نہیں کہ تم بغیر روشنی حاصل کرنے
کے محض اندھے رہ کر پھر کسی کے خون سے نجات پا جاؤ ۔ نجات کوئی ایسی شے نہیں ہے جو اس

آج 10 میں سے 10 باقی