سچی اور حقیقی نجات اسی دنیا میں ملتی ہے
گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
دنیا کے بعد ملے گی، سچی اور حقیقی نجات اسی دنیا میں ملتی ہے۔ وہ ایک روشنی ہے جو دلوں پر
اترتی ہے اور دکھا دیتی ہے کہ کون سے ہلاکت کے گڑھے ہیں ۔ حق اور حکمت کی راہ پر چلو کہ
اس سے خدا کو پاؤ گے اور اپنے دلوں میں گرمی پیدا کرو تا سچائی کی طرف حرکت کر سکو۔
بد نصیب ہے وہ دل جو ٹھنڈا پڑا ہے اور بد بخت ہے وہ طبیعت جو افسردہ ہے اور مردہ ہے وہ
کانشنس جس میں چمک نہیں ۔ پس تم اس ڈول سے کم نہ رہو جو کنوئیں میں خالی گرتا اور بھر کر
نکلتا ہے اور اس چھاننی کی صفت مت اختیار کرو جس میں کچھ بھی پانی نہیں ٹھہر سکتا اور ایک راہ
سے آتا اور دوسری راہ سے چلا جاتا ہے۔ کو ا ہے۔ کوشش کرو کہ تندرست ہو جاؤ اور وہ دنیا طلبی کے تپ
کی زہریلی گرمی دور ہو جائے جس کی وجہ سے نہ آنکھوں میں روشنی ہے نہ کان اچھی طرح سن
۲۹ سکتے ہیں نہ زبان کا مزہ درست ہے۔ اور نہ ہاتھوں میں زور اور نہ پیروں میں طاقت ہے۔
ایک تعلق کو قطع کروتا دوسرا تعلق پیدا ہو۔ ایک طرف سے دل کو روکوتا دوسری طرف دل کو راہ
مل جائے۔ زمین کا نجس کیڑا پھینک دو تا آسمان کا چمکیلا ہیرا تمہیں عطا ہو۔ اور اپنے مبدء کی
طرف رجوع کرو وہی مبدء جبکہ آدم اس خدائی روح سے زندہ کیا گیا تھا تا تمہیں تمام چیزوں
پر بادشاہت ملے جیسا کہ تمہارے باپ کو ملی۔
دن گزر گیا اب عصر کا وقت ہے چار بجنے کے قریب رات ہوا چاہتی ہے۔ سورج غروب
ہونے کو ہے۔ اب اگر دیکھنا ہے دیکھولو۔ پھر کیا دیکھو گے۔ قبل اس کے کہ کوچ کرو۔ اپنے
کھانے کے لئے عمدہ چیزیں آگے بھیجو نہ پتھر اور اینٹ ۔ اور پہننے کے لئے لباس روانہ کرونہ
کانٹے اور خس و خاشاک۔ وہ خدا جو بچے کے پیدا ہونے سے پہلے پستان میں دودھ ڈالتا
ہے اس نے تمہارے لئے تمہارے ہی زمانہ میں تمہارے ہی ملکوں میں ۔۔۔۔۔ ایک بھیجا ہے تا
ماں کی طرح اپنی چھاتیوں سے تمہیں دودھ پلاوے۔ وہی تمہیں یقین کا دودھ پلائے گا
گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے
جو سورج سے زیادہ سفید اور تمام شرابوں سے زیادہ سرور بخشتا ہے۔ پس اگر تم جیتے پیدا ہوئے
ہو مردہ نہیں ہو تو آؤ اس پستان کی طرف دوڑو۔ کہ تم اس سے تازہ دودھ پیو گے۔ اور وہ
دودھ اپنے برتنوں سے پھینک دو کہ جو تازہ نہیں اور گندی ہواؤں نے اس کو متعفن کر دیا ہے
اور اس میں کیڑے چل رہے ہیں جن کو تم دیکھ نہیں سکتے ۔ وہ تمہیں روشن نہیں کر سکتا بلکہ اندر
داخل ہوتے ہی طبیعت کو بگاڑ دے گا کیونکہ اب وہ دودھ نہیں ہے بلکہ ایک زہر ہے۔ ہر ایک
سفیدی کو بنظر تعریف نہ دیکھو کیونکہ بعض سپید سے بعض سیاہ ہی اچھے ہیں۔ جیسا کہ بال سیاہ
جوانی کی طاقت پر دلالت کرتا ہے اور بال سفید ضعف اور کمزوری اور پیرانہ سالی پر اسی طرح
ریا کاری کی سپیدی اور نیکی کی نمائش کسی کام کی نہیں ہے اس سے گنہ گار سادہ وضع اچھا ہے کہ
جو فریب سے اپنے گناہ کو نہیں چھپاتا ۔ سو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ خدا کی مغفرت سے زیادہ
قریب ہے۔ ان چیزوں پر بھروسہ مت کرو جو یقینی نہیں جن کے ساتھ کوئی حقیقی روشنی نہیں جن
کے نیچے کوئی پاک فلسفہ نہیں کہ وہ سب ہلاکت کی راہیں ہیں ۔ تم اپنے دلوں کی خواہشوں کا
اندازہ کرو کہ وہ کیا چیز چاہتے ہیں اور کس طور سے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ اس طرح ہم بدی سے
الگ ہو سکتے ہیں ۔
کسی علاج پر ان کا کانشنس بولتا ہے کہ یہ ہمارے لئے کافی ہوگا۔ کیا کوئی دل اس بات کو
قبول کرتا ہے کہ مسیح کا خون اس کو گناہ کرنے سے خوف دلائے بلکہ تجربہ بتلا رہا ہے کہ اور بھی ﴿۳۰﴾
دلیر کرتا ہے۔ کیونکہ مسیح کے خون پر بھروسہ کرنے والا جانتا ہے کہ اس کے گناہ کا فدیہ ادا ہو چکا
ہے لیکن گناہ کے زہر کا علم جس کو دیا جائے گا وہ کسی طرح گناہ نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اس میں
اپنی ہلاکت دیکھتا ہے۔ سو خدا کی طرف سے ایک بھیجا گیا ہے جو ایسے علم تک تمہیں پہنچانا
چاہتا ہے جس سے تمہارے دل خدا کو دیکھ لیں اور بدی کے زہر کو دیکھ لیں تب خود بخود تم گناہ