کتاب 1: كتاب المقدمة
سنن ابن ماجہ, حصہ 12
سنن ابن ماجہ 221
امیر معاویہ بن ابی سفیان ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا خیر طبعی بات ہے اور شر (خواہ مخواہ کی) ضد ہے۔ اللہ جس کے لئے خیر کا ارادہ کرتا ہے، اُسے دین کا فہم عطا فرما دیتا ہے۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ جَنَاحٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّهُ قَالَ " الْخَيْرُ عَادَةٌ وَالشَّرُّ لَجَاجَةٌ وَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 222
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (دین میں) فہم و فراست رکھنے والا ایک شخص، شیطان پر ہزار عابد سے زیادہ بھاری ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ أَبُو سَعْدٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " فَقِيهٌ وَاحِدٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 223
کثیر بن قیس نے بیان کیا کہ میں حضرت ابودرداء ؓ کے پاس دمشق کی مسجد میں بیٹھا ہوا تھا۔ آپ ؓ کے پاس ایک آدمی آیا اور اُس نے کہا اے ابو درداءؓ ! میں آپؓ کے پاس مدینہ - مدینۃ الرسول ﷺ - سے ایک حدیث کے لئے آیا ہوں، جس کے بارہ میں مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ آپؓ اسے نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ انہوں (حضرت ابو درداءؓ ) نے کہا تجھے کوئی تجارت تو نہیں لائی؟ اس آدمی نے کہا نہیں۔ حضرت ابو درداء ؓ نے پوچھا کیا تجھے اس (حدیث) کے علاوہ کوئی اور وجہ تو یہاں نہیں لائی؟ اُس نے کہا نہیں۔ انہوں (حضرت ابو درداء ؓ ) نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، جو کسی راستے پر چلا، علم تلاش کرتے ہوئے اللہ اُس کے لئے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے اور یقینا فرشتے اپنے پروں کو طالب علم پر خوش ہو کر بچھا دیتے ہیں اور یقینا طالب علم کی خاطر وہ جو آسمان اور زمین میں ہیں استغفار کرتے ہیں یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں بھی اور یقینا ایک عالم کی عابد پر فضیلت ویسی ہی ہے جیسی چاند کی باقی ستاروں پر۔ یقینا علماء ہی انبیاء کے وارث ہیں۔ یقینا انبیاء درہم و دینار کے وارث نہیں بناتے بلکہ علم کے وارث بناتے ہیں جس نے یہ (علم) لیا اُس نے بہت بڑا حصہ لیا۔
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ جَمِيلٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَبِي الدَّرْدَاءِ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ أَتَيْتُكَ مِنَ الْمَدِينَةِ مَدِينَةِ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لِحَدِيثٍ بَلَغَنِي أَنَّكَ تُحَدِّثُ بِهِ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ . قَالَ فَمَا جَاءَ بِكَ تِجَارَةٌ قَالَ لاَ . قَالَ وَلاَ جَاءَ بِكَ غَيْرُهُ قَالَ لاَ . قَالَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِنَّ الْمَلاَئِكَةَ لَتَضَعُ أَجْنِحَتَهَا رِضًا لِطَالِبِ الْعِلْمِ وَإِنَّ طَالِبَ الْعِلْمِ يَسْتَغْفِرُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاءِ وَالأَرْضِ حَتَّى الْحِيتَانِ فِي الْمَاءِ وَإِنَّ فَضْلَ الْعَالِمِ عَلَى الْعَابِدِ كَفَضْلِ الْقَمَرِ عَلَى سَائِرِ الْكَوَاكِبِ إِنَّ الْعُلَمَاءَ هُمْ وَرَثَةُ الأَنْبِيَاءِ إِنَّ الأَنْبِيَاءَ لَمْ يُوَرِّثُوا دِينَارًا وَلاَ دِرْهَمًا إِنَّمَا وَرَّثُوا الْعِلْمَ فَمَنْ أَخَذَهُ أَخَذَ بِحَظٍّ وَافِرٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 224
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا علم طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور علم کو نااہل کے سامنے پیش کرنے والا سؤروں کے گلے میں، جواہر، موتی اور سونے کا ہار ڈالنے والے کی طرح ہے۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ شِنْظِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَوَاضِعُ الْعِلْمِ عِنْدَ غَيْرِ أَهْلِهِ كَمُقَلِّدِ الْخَنَازِيرِ الْجَوْهَرَ وَاللُّؤْلُؤَ وَالذَّهَبَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 225
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے کسی مسلمان سے دنیا کی تکالیف میں سے کسی تکلیف کو دُور کیا اللہ قیامت کے دن اُس کی تکالیف میں سے ایک تکلیف دور کر دے گا۔ جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ اُس کی دنیا اور آخرت میں پردہ پوشی کرے گا۔ جو کسی مصیبت زدہ کے لئے آسانی پیدا کرتا ہے اللہ اُس کے لئے دنیا اور آخرت میں آسانی پیدا کر دے گا۔ اللہ اپنے بندے کی مدد میں ہے جب تک کہ وہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے اور جو ایسے راستہ پر چلتا ہے جس کے ذریعہ وہ علم کی تلاش کرتا ہے تو اللہ اُس کے لئے اس کی وجہ سے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے اور کوئی قوم ایسی نہیں جو اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہوتے ہیں جو اللہ کی کتاب کو پڑھتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو پڑھاتے ہیں، مگر فرشتے اُن کو گھیر لیتے ہیں اور سکینت ان پر نازل ہوتی ہے اور رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے۔ اللہ اُن کا ذکر اُن سے کرتا ہے جو اس کے پاس ہیں اور جس کے عمل نے اسے پیچھے ڈال دیا اُس کا نسب اُسے آگے نہیں بڑھا سکے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ وَمَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ إِلاَّ حَفَّتْهُمُ الْمَلاَئِكَةُ وَنَزَلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ وَذَكَرَهُمُ اللَّهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ وَمَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 226
زِرّ بن حُبَیش نے بیان کیا کہ میں حضرت صفوانؓ بن عسال مرادی کے پاس آیا۔ انہوں نے کہا تم کس لئے آئے ہو؟ میں نے کہا علم کی جستجو کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کوئی نکلنے والا اپنے گھر سے علم کے حصول کے لئے نہیں نکلتا مگر فرشتے اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں جو وہ کر رہا ہے اس پر خوش ہوتے ہوئے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ أَتَيْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ فَقَالَ مَا جَاءَ بِكَ قُلْتُ أُنْبِطُ الْعِلْمَ . قَالَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " مَا مِنْ خَارِجٍ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ إِلاَّ وَضَعَتْ لَهُ الْمَلاَئِكَةُ أَجْنِحَتَهَا رِضًا بِمَا يَصْنَعُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 227
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو میری اس مسجد میں آیا اور وہ صرف نیکی کے لئے آیا کہ وہ اسے سیکھے یا اسے سکھائے تو وہ اللہ کے راستے میں مجاہد کے مقام پر ہے اور جو اس کے علاوہ کسی اور غرض سے آیا وہ اُس شخص کی طرح ہے جو کسی کے سامان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ صَخْرٍ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " مَنْ جَاءَ مَسْجِدِي هَذَا لَمْ يَأْتِهِ إِلاَّ لِخَيْرٍ يَتَعَلَّمُهُ أَوْ يُعَلِّمُهُ فَهُوَ بِمَنْزِلَةِ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَنْ جَاءَ لِغَيْرِ ذَلِكَ فَهُوَ بِمَنْزِلَةِ الرَّجُلِ يَنْظُرُ إِلَى مَتَاعِ غَيْرِهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 228
حضرت ابو اُمامہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم اس علم کو حاصل کرو قبل اس کے کہ وہ قبض کر لیا جائے اور اس کا قبض کیا جانا یہ ہے کہ وہ اُٹھا لیا جائے اور آپؐ نے درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اس طرح اکٹھی کی۔ پھر حضور ؐ نے فرمایا عالم اور متعلم دونوں اجر میں شریک ہیں۔ باقی لوگوں میں کوئی خیر نہیں۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي عَاتِكَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْعِلْمِ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ وَقَبْضُهُ أَنْ يُرْفَعَ " . وَجَمَعَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِي الإِبْهَامَ هَكَذَا ثُمَّ قَالَ " الْعَالِمُ وَالْمُتَعَلِّمُ شَرِيكَانِ فِي الأَجْرِ وَلاَ خَيْرَ فِي سَائِرِ النَّاسِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 229
حضرت عبد اللہ بن عمرو ؓ نے بیان کیا کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ اپنے ایک حجرے سے باہر تشریف لائے اور مسجد میں داخل ہوئے تو آپؐ کے سامنے دو حلقے تھے۔ اُن میں سے ایک (حلقے والے) قرآن پڑھ رہے تھے اور اللہ سے دعا کر رہے تھے اور دوسرے علم حاصل کر رہے تھے اور علم سکھا رہے تھے۔ نبی ﷺ نے فرمایا سب نیک کام کر رہے ہیں۔ یہ لوگ قرآن پڑھ رہے ہیں اور اللہ سے دعا کر رہے ہیں۔ اگر اللہ چاہے تو ان کو دے گا اور اگر چاہے تو ان کو نہ دے گا اور یہ علم سیکھ رہے ہیں اور میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ پس آپؐ ان کے ساتھ بیٹھ گئے۔
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلاَلٍ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ عَنْ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ ذَاتَ يَوْمٍ مِنْ بَعْضِ حُجَرِهِ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ بِحَلْقَتَيْنِ إِحْدَاهُمَا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ وَيَدْعُونَ اللَّهَ وَالأُخْرَى يَتَعَلَّمُونَ وَيُعَلِّمُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " كُلٌّ عَلَى خَيْرٍ هَؤُلاَءِ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ وَيَدْعُونَ اللَّهَ فَإِنْ شَاءَ أَعْطَاهُمْ وَإِنْ شَاءَ مَنَعَهُمْ وَهَؤُلاَءِ يَتَعَلَّمُونَ وَيُعَلِّمُونَ وَإِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّمًا " . فَجَلَسَ مَعَهُمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 230
حضرت زید بن ثابتؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ اُس انسان کو سرسبز و شاداب کرے جس نے میری بات سنی اور وہ آگے پہنچائی کیونکہ بہت سے سمجھ کی بات لینے والے سمجھ دار نہیں ہوتے اور بہت سے سمجھ کی بات پہنچانے والے اُس کو پہنچانے والے ہوتے ہیں جو اس سے زیادہ سمجھ دار ہوتا ہے۔ علی بن محمد نے اس میں کچھ اضافہ کیا ہے، تین باتیں ایسی ہیں جن میں کسی مسلمان کا دل خیانت نہیں کرتا۔ عمل کا خالص اللہ کے لئے کرنا اور مسلمانوں کے ائمہ کی خیرخواہی کرنا اور اُن کی جماعت سے چمٹے رہنا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ أَبِي هُبَيْرَةَ الأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَبَلَّغَهَا فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرِ فَقِيهٍ وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ " . زَادَ فِيهِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ " ثَلاَثٌ لاَ يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِخْلاَصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ وَالنُّصْحُ لأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 231
محمد بن جبیر بن مطعم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ منٰی کی ایک وادی میں کھڑے ہوئے اور آپؐ نے فرمایا اللہ سر سبز و شاداب رکھے اُس انسان کو جس نے میری بات سنی اور اُس کو آگے پہنچایا۔ بہت سے سمجھ کی بات لینے والے خود سمجھ دار نہیں ہوتے اور بہت سے سمجھ کی بات دوسرے تک پہنچانے والے ہیں جو اُن سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ السَّلاَمِ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِالْخَيْفِ مِنْ مِنًى فَقَالَ " نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَبَلَّغَهَا فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرِ فَقِيهٍ وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ " . حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا خَالِي يَعْلَى ح وَحَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِنَحْوِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 232
حضرت عبدالرحمن بن عبد اللہ ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ سر سبز و شاداب رکھے اُس شخص کو جس نے ہم سے حدیث سنی اور اُسے آگے پہنچایا ، کیونکہ بہت سے وہ لوگ جنہیں بات پہنچائی جائے سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والے ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَبَلَّغَهُ فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَحْفَظُ مِنْ سَامِعٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 233
حضرت ابی بکرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے قربانی والے دن خطبہ ارشاد فرمایا آپؐ نے فرمایا جو حاضر ہیں وہ غائب کو پہنچا دیں، کیونکہ بہت سے ایسے ہیں جن تک بات پہنچائی جائے وہ بات سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والے ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ - أَمْلاَهُ عَلَيْنَا - حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ رَجُلٍ آخَرَ هُوَ أَفْضَلُ فِي نَفْسِي مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ " لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ فَإِنَّهُ رُبَّ مُبَلَّغٍ يُبَلَّغُهُ أَوْعَى لَهُ مِنْ سَامِعٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 234
حضرت معاویہ قشیریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سنو! جو حاضر ہے وہ غائب کو بات پہنچا دے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ مُعَاوِيَةَ الْقُشَيْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " أَلاَ لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 235
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں جو حاضر ہے وہ اس کو پہنچا دے جو تم میں غیر حاضر ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ حَدَّثَنِي قُدَامَةُ بْنُ مُوسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُصَيْنِ التَّمِيمِيِّ عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ يَسَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 236
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اُس بندے کو سرسبز و شاداب کرے جس نے میری بات سنی اور اسے یاد رکھا پھر میری طرف سے اسے آگے پہنچایا۔ کیونکہ بہت سے سمجھ کی بات کو لینے والے سمجھ دار نہیں ہوتے اور بہت سے سمجھ کی بات پہنچانے والے اس تک پہنچاتے ہیں جو اس سے زیادہ سمجھ دار ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَلَبِيُّ عَنْ مُعَانِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ الْمَكِّيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا ثُمَّ بَلَّغَهَا عَنِّي فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرِ فَقِيهٍ وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 237
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقینا لوگوں میں سے بعض خیر کو کھولنے والے ہوتے ہیں اور شر کو بند کرنے والے ہوتے ہیں اور لوگوں میں سے بعض شر کو کھولنے والے ہوتے ہیں اور خیر کو بند کرنے والے ہوتے ہیں۔ مبارکی ہو اس انسان کے لئے جس کے ہاتھوں پر اللہ نے خیر کی کنجیاں رکھ دیں اور ہلاکت ہے اُس کے لئے جس کے ہاتھوں پر اللہ نے شر کی کنجیاں رکھ دیں۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنَّ مِنَ النَّاسِ مَفَاتِيحَ لِلْخَيْرِ مَغَالِيقَ لِلشَّرِّ وَإِنَّ مِنَ النَّاسِ مَفَاتِيحَ لِلشَّرِّ مَغَالِيقَ لِلْخَيْرِ فَطُوبَى لِمَنْ جَعَلَ اللَّهُ مَفَاتِيحَ الْخَيْرِ عَلَى يَدَيْهِ وَوَيْلٌ لِمَنْ جَعَلَ اللَّهُ مَفَاتِيحَ الشَّرِّ عَلَى يَدَيْهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 238
حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقینا اِس خیر کے کئی خزانے ہیں اور اِن خزانوں کے لئے کُنجیاں ہیں ، مبارکی ہے اُس (بندہ) کے لئے جسے اللہ نے خیر کی کُنجی اور شر کو بند کرنے والا بنایا اور ہلاکت ہے اُس (بندہ) کے لئے جسے اللہ نے شر کو کھولنے والا اور خیر کو بند کرنے والا بنایا۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " إِنَّ هَذَا الْخَيْرَ خَزَائِنُ وَلِتِلْكَ الْخَزَائِنِ مَفَاتِيحُ فَطُوبَى لِعَبْدٍ جَعَلَهُ اللَّهُ مِفْتَاحًا لِلْخَيْرِ مِغْلاَقًا لِلشَّرِّ وَوَيْلٌ لِعَبْدٍ جَعَلَهُ اللَّهُ مِفْتَاحًا لِلشَّرِّ مِغْلاَقًا لِلْخَيْرِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 239
حضرت ابو درداءؓ نے بیان کیا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ عالِم کے لئے جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں استغفار کرتے ہیں، یہاں تک کہ سمندر میں مچھلیاں بھی۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " إِنَّهُ لَيَسْتَغْفِرُ لِلْعَالِمِ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ حَتَّى الْحِيتَانِ فِي الْبَحْرِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 240
حضرت معاذؓ بن انس سے روایت ہے کہ نبیؐ ﷺ نے فرمایا جس نے کوئی علم سکھایا ، اُس کے لئے اس کا اجر بھی ہے جس نے اس پر عمل کیا اور عمل کرنے والے کے اجر میں سے کچھ بھی کم نہیں ہوتا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ عَلَّمَ عِلْمًا فَلَهُ أَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِهِ لاَ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الْعَامِلِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے