کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

سنن ابن ماجہ

سنن ابن ماجہ 267

حضرت سَفِینَہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ ایک مُد پانی سے وضو کرلیتے اور ایک صاع پانی سے غسل فرمالیتے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 268

حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ ایک مُد پانی سے وضو کر لیتے اور ایک صاع پانی سے غسل فرما لیتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 269

حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک مُد پانی سے وضو کر لیتے تھے اور ایک صاع پانی سے غسل کر لیتے تھے۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَانَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 270

عبد اللہ بن محمد بن عقیل بن ابی طالب اپنے والد سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں انہوں (حضرت عقیلؓ) نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کافی ہوتا ہے ایک مُد پانی وضو کے لئے اور غسل کے لئے ایک صاع۔ ایک آدمی نے کہا ہمیں کافی نہیں ہوتا۔ انہوں (حضرت عقیلؓ) نے کہا کہ کافی ہوتا تھا ان کے لئے جو تجھ سے بہتر تھے اور اُن کے بال بھی زیادہ تھے، یعنی نبی ﷺ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الصَّبَّاحِ وَعَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالاَ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " يُجْزِئُ مِنَ الْوُضُوءِ مُدٌّ وَمِنَ الْغُسْلِ صَاعٌ " . فَقَالَ رَجُلٌ لاَ يُجْزِئُنَا . فَقَالَ قَدْ كَانَ يُجْزِئُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ وَأَكْثَرُ شَعَرًا . يَعْنِي النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 271

حضرت اسامہ بن عمیر ھُذَلِی ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ بغیر وضو کے نماز قبول نہیں کرتا، نہ ہی صدقہ خیانت کے مال سے قبول فرماتا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ خَتَنُ الْمُقْرِئِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالُوا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ عَنْ أَبِيهِ أُسَامَةَ بْنِ عُمَيْرٍ الْهُذَلِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاَةً إِلاَّ بِطُهُورٍ وَلاَ يَقْبَلُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ وَشَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ عَنْ شُعْبَةَ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 272

حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا اور نہ ہی صدقہ خیانت کے مال سے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاكٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاَةً إِلاَّ بِطُهُورٍ وَلاَ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 273

حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ بغیر وضو کے نماز قبول نہیں کرتا اور نہ ہی خیانت کے مال سے صدقہ۔

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ حَدَّثَنَا أَبُو زُهَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاَةً بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلاَ يَقْبَلُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 274

حضرت ابو بکرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ بغیر وضو کے نماز قبول نہیں کرتا اور نہ ہی خیانت کے مال سے صدقہ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَقِيلٍ حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاَةً بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلاَ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 275

محمد بن حَنَفِیَّہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نماز کی کنجی وضو ہے اور تکبیر اس کی تحریم ہے اور اس سے فراغت سلام سے ہوتی ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ مُحَمَّدٍ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مِفْتَاحُ الصَّلاَةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 276

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا نماز کی کنجی وضو ہے اور اس کی تحریم تکبیر ہے اور اس سے فراغت سلام کے ذریعہ ہے۔

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ طَرِيفٍ السَّعْدِيِّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ السَّعْدِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مِفْتَاحُ الصَّلاَةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 277

حضرت ثوبانؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا استقامت اختیار کرو اور (اس کو) پورے طور پر نباہ نہیں سکو گے اور جان لو تمہارے اعمال میں سے سب سے بہتر نماز ہے۔ اور وضو کی حفاظت نہیں کرتا مگر مومن ہی۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " اسْتَقِيمُوا وَلَنْ تُحْصُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ خَيْرَ أَعْمَالِكُمُ الصَّلاَةُ وَلاَ يُحَافِظُ عَلَى الْوُضُوءِ إِلاَّ مُؤْمِنٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 278

حضرت عبد اللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا استقامت اختیار کرو اور (اس کو) پوری طرح نباہ* نہیں سکو گے اور جان لو کہ تمہارے اعمال میں سے سب سے افضل نماز ہے اور وضو کی حفاظت نہیں کرتا مگر مومن۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " اسْتَقِيمُوا وَلَنْ تُحْصُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَعْمَالِكُمُ الصَّلاَةَ وَلاَ يُحَافِظُ عَلَى الْوُضُوءِ إِلاَّ مُؤْمِنٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 279

حضرت ابو امامہ ؓ نے مرفوعًا روایت کرتے ہوئے بیان کیا استقامت اختیار کرو، کیا ہی اچھا ہے کہ تم استقامت کر سکو۔ تمہارے اعمال میں سے بہترین نماز ہے۔ اور وضو کی حفاظت نہیں کرتا مگر مومن۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ أَسِيدٍ عَنْ أَبِي حَفْصٍ الدِّمَشْقِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ " اسْتَقِيمُوا وَنِعِمَّا أَنْ تَسْتَقِيمُوا وَخَيْرُ أَعْمَالِكُمُ الصَّلاَةُ وَلاَ يُحَافِظُ عَلَى الْوُضُوءِ إِلاَّ مُؤْمِنٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 280

حضرت ابو مالک اشعریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وضو پورے طور پر کرنا نصف ایمان ہے۔ الحمد للہ میزان کو بھر دیتا ہے۔ تسبیح و تکبیر آسمانوں اور زمین کو بھر دیتے ہیں۔ نماز نُور ہے اور زکوٰۃ برہان (دلیل) ہے۔ صبر روشنی ہے۔ قرآن حجت ہے۔ تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف۔ لوگوں میں سے ہر ایک ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ اپنے نفس کو بیچنے والا ہوتا ہے یا تو اُسے آزاد کرنے والا ہے ، یا اُسے ہلاک کرنے والا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورٍ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ أَخِيهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ جَدِّهِ أَبِي سَلاَّمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ شَطْرُ الإِيمَانِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلأُ الْمِيزَانَ وَالتَّسْبِيحُ وَالتَّكْبِيرُ مِلْءُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَالصَّلاَةُ نُورٌ وَالزَّكَاةُ بُرْهَانٌ وَالصَّبْرُ ضِيَاءٌ وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا أَوْ مُوبِقُهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 281

حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی جب وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے ، پھر مسجد آتا ہے اور نماز کے علاوہ اُسے کوئی اور مقصد نہیں لاتا، وہ کوئی قدم نہیں اُٹھاتا مگر اللہ اُس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے اور اس کی وجہ سے ایک گناہ گرا دیتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ لاَ يَنْهَزُهُ إِلاَّ الصَّلاَةُ لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلاَّ رَفَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 282

حضرت عبد اللہ صُنَابِحِیؓ ِّ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے وضو کیا اور کُلّی کی، اور ناک میں پانی لیا تو برائیاں منہ اور ناک سے نکل جاتی ہیں اور جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو منہ سے اور ناک سے اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں حتی کہ اس کی دونوں آنکھوں کی پلکوں کے نیچے سے بھی اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں اور جب دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو دونوں ہاتھوں سے اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں اور وہ جب اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اُس کے سر سے اس کے گناہ دُور ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ اُس کے کانوں سے بھی نکل جاتے ہیں اور جب اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے تو پاؤں سے اس کی تمام خطائیں نکل جاتی ہیں یہاں تک کہ پاؤں کے ناخنوں کے نیچے سے بھی اور اُس کی نماز اور مسجد کی طرف جانا نفل ہوجاتا ہے۔

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الصُّنَابِحِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ فَمِهِ وَأَنْفِهِ فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَشْفَارِ عَيْنَيْهِ فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ يَدَيْهِ فَإِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ رَأْسِهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ أُذُنَيْهِ فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ رِجْلَيْهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ رِجْلَيْهِ وَكَانَتْ صَلاَتُهُ وَمَشْيُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ نَافِلَةً " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 283

حضرت عمرو بن عَبَسَہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بندہ جب وضو کرتا ہے اور اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اُس کے ہاتھوں سے اس کی خطائیں گر جاتی ہیں اور جب اپنے چہرے کو دھوتا ہے تو خطائیں اُس کے چہرے سے گر جاتی ہیں اور جب اپنے بازو دھوتا اور اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کی خطائیں اس کے بازوؤں اور سر سے گر جاتی ہیں اور جب وہ اپنے پیر دھوتا ہے تو اس کی خطائیں اس کے پیروں سے گر جاتی ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ طَلْقٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ يَدَيْهِ فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ ذِرَاعَيْهِ وَرَأْسِهِ فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ رِجْلَيْهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 284

حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ عرض کیا گیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ اُسے کیسے پہچانیں گے جسے آپؐ نے اپنی امت میں سے نہ دیکھا ہوگا۔ آپؐ نے فرمایا چمکدار چہروں والے، خوب سفید ہاتھ پاؤں والے وضو کے نشانات کی وجہ سے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ قَالَ " غُرٌّ مُحَجَّلُونَ بُلْقٌ مِنْ آثَارِ الطُّهُورِ " . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ فَذَكَرَ مِثْلَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 285

حُمران جو حضرت عثمان بن عفانؓ کے آزاد کردہ غلام تھے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمانؓ بن عفان کو (مسجد کے) چبوترہ پر بیٹھے ہوئے دیکھا۔ آپؐ نے وضو کے لئے پانی منگوایا اور وضو کیا پھر فرمایا میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنی اسی جگہ پر بیٹھے ہوئے دیکھا اور آپؐ نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا اور فرمایا جس نے وضو کیا جس طرح میں نے وضو کیا ہے، تو اُس کے گذشتہ تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (اس سے) دھوکہ میں نہ آ جانا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي شَقِيقُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنِي حُمْرَانُ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَاعِدًا فِي الْمَقَاعِدِ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي مَقْعَدِي هَذَا تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ " مَنْ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ " . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " وَلاَ تَغْتَرُّوا " . حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَى حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ حَدَّثَنِي حُمْرَانُ عَنْ عُثْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 286

حضرت حذیفہؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو عبادت کے لئے بیدار ہوتے تو اپنے منہ کو مسواک سے صاف کرتے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَأَبِي عَنِ الأَعْمَشِ ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ وَحُصَيْنٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَتَهَجَّدُ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ .

Urdu translation: Noor Foundation

آج 10 میں سے 10 باقی