کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

سنن ابن ماجہ, حصہ 10

سنن ابن ماجہ 447

حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو اچھی طرح سے وضو کرو اور اپنے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے درمیان پانی ڈالو۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلاَةِ فَأَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَاجْعَلِ الْمَاءَ بَيْنَ أَصَابِعِ يَدَيْكَ وَرِجْلَيْكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 448

عاصم بن لقیط بن صَبْرَه اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وضو اچھی طرح سے کرو اور انگلیوں کے درمیان خلال کرو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " أَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَخَلِّلْ بَيْنَ الأَصَابِعِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 449

عبید اللہ بن ابو رافع اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب وضو کرتے تو اپنی انگوٹھی کو حرکت دیتے تھے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ حَرَّكَ خَاتَمَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 450

حضرت عبد اللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ اُن کی ایڑیاں (خشک ہونے کی وجہ سے) چمکتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت ہے۔ وضو پورا کرو۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ يِسَافٍ عَنْ أَبِي يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ وَأَعْقَابُهُمْ تَلُوحُ فَقَالَ " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 451

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت ہے۔

قَالَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 452

ابو سلمہ نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے عبدالرحمنؓ کو دیکھا اور وہ وضو کر رہے تھے تو فرمایا پورا وضو کرو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے ایڑیوں کے لئے آگ کے عذاب کا خطرہ ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الْمَكِّيُّ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ رَأَتْ عَائِشَةُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَتْ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 453

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ کے عذاب کا خطرہ ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 454

حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت کا خطرہ ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي كَرِبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 455

حضرت خالد بن ولیدؓ ، یزیدؓ بن ابی سفیان، شرحبیلؓ بن حسنہ ، عمرو بن عاصؓ ، ان سب نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔ آپؐ نے فرمایا وضو مکمل کرو، ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت کا خطرہ ہے۔

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ وَعُثْمَانُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الدِّمَشْقِيَّانِ قَالاَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَةُ بْنُ الأَحْنَفِ عَنْ أَبِي سَلاَّمٍ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ الأَشْعَرِيِّ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأَشْعَرِيُّ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ وَيَزِيدَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ وَشُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ كُلُّ هَؤُلاَءِ سَمِعُوا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " أَتِمُّوا الْوُضُوءَ وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 456

اَبو حَیَّۃ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت علیؓ کو دیکھا انہوں نے وضو کیا اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے، پھر فرمایا میں نے چاہا کہ تم کو تمہارے نبی ﷺ کا وضو دکھاؤں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ أَرَدْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ طُهُورَ نَبِيِّكُمْ ـ صلى الله عليه وسلم ـ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 457

حضرت مِقدَام بن مَعدِیکرب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور اپنے پیر تین تین بار دھوئے۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 458

حضرت رُبَیِّع ؓ کہتی ہیں کہ میرے پاس حضرت ابن عباسؓ آئے اور مجھ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا _ یعنی وہ حدیث جو حضرت رُبَیِّع ؓ نے بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے _ حضرت ابن عباسؓ نے کہا کہ لوگ (پاؤں ) دھونے کے علاوہ (اور کچھ) نہیں مانتے اور میں اللہ کی کتاب میں (پاؤں پر) مسح کے علاوہ کچھ نہیں پاتا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنِ الرُّبَيِّعِ قَالَتْ أَتَانِي ابْنُ عَبَّاسٍ فَسَأَلَنِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ - تَعْنِي حَدِيثَهَا الَّذِي ذَكَرَتْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ تَوَضَّأَ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ - فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّ النَّاسَ أَبَوْا إِلاَّ الْغَسْلَ وَلاَ أَجِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ إِلاَّ الْمَسْحَ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 459

حضرت ابو بردہؓ نے مسجد میں بیان کیا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفانؓ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے وضو پورے طور پر کیا ، جیسے اللہ نے اس کے بارہ میں حکم دیا ہے تو فرض نمازیں کفارہ ہیں اُن (خطاؤں) کا جو ان (نمازوں) کے درمیان ہوتی ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ أَبِي صَخْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ حُمْرَانَ يُحَدِّثُ أَبَا بُرْدَةَ فِي الْمَسْجِدِ أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَنْ أَتَمَّ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ فَالصَّلَوَاتُ الْمَكْتُوبَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 460

حضرت رفَاعہ بن رافعؓ سے روایت ہے کہ وہ نبیﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو آپؐ نے فرمایا حقیقت یہ ہے کہ کسی کی نماز مکمل نہیں ہوتی یہاں تک کہ پوری طرح وضو کرے جیسے اللہ تعالیٰ نے اُس کو حکم دیا ہے۔ اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوئے اور اپنے سر کا مسح کرے اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک (دھوئے)۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَلاَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمِّهِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ " إِنَّهَا لاَ تَتِمُّ صَلاَةٌ لأَحَدٍ حَتَّى يُسْبِغَ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى يَغْسِلُ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ وَيَمْسَحُ بِرَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 461

حضرت حَکَم بن سُفیَانَ ثَقَفِیِّ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ، آپؐ نے وضو کیا پھر ایک چُلّو پانی لیا اور اپنی شرم گاہ پر چھڑکا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ قَالَ مَنْصُورٌ حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ تَوَضَّأَ ثُمَّ أَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَنَضَحَ بِهِ فَرْجَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 462

حضرت اُسامہ بن زید بن حارثہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے جبریلؑ نے وضو سکھایا اور مجھے حکم دیا کہ اپنے کپڑے کے نیچے پانی چھڑکوں۔ اس وجہ سے کہ وضو کے بعد پیشاب کا کوئی قطرہ نکل گیا ہو۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " عَلَّمَنِي جِبْرَائِيلُ الْوُضُوءَ وَأَمَرَنِي أَنْ أَنْضَحَ تَحْتَ ثَوْبِي لِمَا يَخْرُجُ مِنَ الْبَوْلِ بَعْدَ الْوُضُوءِ " . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ التَّنِّيسِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 463

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تو وضو کرے تو پانی چھڑکا کر۔

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ سَلَمَةَ الْيَحْمَدِيُّ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْتَضِحْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 464

حضرت جابرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور شرم گاہ پر پانی چھڑکا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَنَضَحَ فَرْجَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 465

حضرت اُمّ ہانی ؓ بنت ابی طالب نے بیان کیا ، جب فتح مکہ کا سال تھا رسول اللہ ﷺ نہانے کے لئے گئے۔ حضرت فاطمہؓ نے آپؐ پر پردہ کیا۔ پھر آپ ؐ نے اپنا کپڑا لیا اور اپنے آپ پر اُسے لپیٹ لیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ حَدَّثَتْهُ أَنَّهُ لَمَّا كَانَ عَامُ الْفَتْحِ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِلَى غُسْلِهِ فَسَتَرَتْ عَلَيْهِ فَاطِمَةُ ثُمَّ أَخَذَ ثَوْبَهُ فَالْتَحَفَ بِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

سنن ابن ماجہ 466

حضرت قیس بن سعدؓ نے بیان کیا کہ ہمارے پاس نبی ﷺ تشریف لائے۔ ہم نے آپؐ کے لئے پانی رکھا، آپؐ نے غسل کیا، پھر ہم آپؐ کے لئے ایک چادر لائے جو ورس سے رنگی ہوئی تھی۔ آپؐ نے اُسے اپنے اوپر لپیٹ لیا گویا کہ میں اب بھی آپؐ کے شکم مبارک پر ورس کا رنگ دیکھ رہا ہوں۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَتَانَا النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَوَضَعْنَا لَهُ مَاءً فَاغْتَسَلَ ثُمَّ أَتَيْنَاهُ بِمِلْحَفَةٍ وَرْسِيَّةٍ فَاشْتَمَلَ بِهَا فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْوَرْسِ عَلَى عُكَنِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی