کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا
سنن ابن ماجہ, حصہ 12
سنن ابن ماجہ 487
ابو مالک نے حضرت انس بن مالکؓ کے بارہ میں روایت کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ (حضرت انس بن مالکؓ) اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کانوں پر رکھا کرتے اور کہا کرتے یہ دونوں بہرے ہوجائیں، اگر میں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے نہ سنی ہو۔ وضو کرو اس چیز (کے استعمال) کی وجہ سے جسے آگ چھو جائے۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ يَضَعُ يَدَيْهِ عَلَى أُذُنَيْهِ وَيَقُولُ صُمَّتَا إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 488
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے دستی (کا گوشت) تناول فرمایا، پھر آپؐ نے اپنے پاس رکھے کپڑے سے ہاتھ صاف کئے اور نماز کے لئے تشریف لے گئے اور نماز ادا کی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَكَلَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَتِفًا ثُمَّ مَسَحَ يَدَيْهِ بِمِسْحٍ كَانَ تَحْتَهُ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ فَصَلَّى .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 489
حضرت جابر بن عبد اللہؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ اور حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ نے روٹی اور گوشت تناول فرمایا اور انہوں نے وضو (تازہ) نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَكَلَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ خُبْزًا وَلَحْمًا وَلَمْ يَتَوَضَّئُوا .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 490
زہری بیان کرتے ہیں کہ میں ولید یا کہا عبد الملک کے رات کے کھانے میں حاضر ہوا۔ جب نماز کا وقت ہوا تو میں وضو کے لئے اٹھا، تو جعفر بن عَمرو بن اُمَیَّۃ نے کہا میں اپنے والد کے متعلق گواہی دیتا ہوں۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے بارہ میں گواہی دی کہ رسول اللہ ﷺ نے کھانا کھایا جو آگ سے پکا ہوا تھا۔ پھر نماز ادا کی اور وضو (تازہ) نہیں کیا اور علی بن عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ میں بھی اپنے والد کے بارہ میں یہی گواہی دیتا ہوں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ قَالَ حَضَرْتُ عَشَاءَ الْوَلِيدِ - أَوْ عَبْدِ الْمَلِكِ - فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ قُمْتُ لأَتَوَضَّأَ فَقَالَ جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَشْهَدُ عَلَى أَبِي أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّهُ أَكَلَ طَعَامًا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ . وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى أَبِي بِمِثْلِ ذَلِكَ
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 491
حضرت ام سلمہ ؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بکری کے شانہ (کا گوشت) پیش کیا گیا۔ آپؐ نے اُس میں سے تناول فرمایا اور پھر نماز ادا کی اور پانی کو چھوا بھی نہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِكَتِفِ شَاةٍ فَأَكَلَ مِنْهُ وَصَلَّى وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 492
بُشَیر بن یسار سے روایت ہے کہ حضرت سُوید بن نعمان انصاریؓ نے ہمیں بتایا کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے، جب صَہبَاء (مقام) میں تھے تو عصر کی نماز ادا کی۔ پھر کھانا طلب فرمایا تو صرف ستو لائے گئے۔ سب نے کھایا اور پیا۔ پھر آپؐ نے پانی منگوایا اور کلی کی اور پھر اُٹھے اور ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ أَنْبَأَنَا سُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ الأَنْصَارِيُّ أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِلَى خَيْبَرَ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالصَّهْبَاءِ صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ دَعَا بِأَطْعِمَةٍ فَلَمْ يُؤْتَ إِلاَّ بِسَوِيقٍ فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَمَضْمَضَ فَاهُ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 493
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بکری کے شانہ (کا گوشت) تناول فرمایا پھر کلی کی اور ہاتھ دھوئے اور نماز ادا کی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ فَمَضْمَضَ وَغَسَلَ يَدَيْهِ وَصَلَّى .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 494
حضرت بَرَاء بن عازب ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ سے اونٹ کے گوشت (کھانے کی وجہ) سے وضو کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا اس (کے کھانے) پر وضو کرلیا کرو۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ عَنِ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ فَقَالَ " تَوَضَّئُوا مِنْهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 495
حضرت جابر بن سمرہؓ نے بیان کیا کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہم اونٹ کے گوشت (کھانے کی وجہ) سے وضو کریں اور بکری کا گوشت (کھانے) پر (بے شک) وضو نہ کریں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ وَإِسْرَائِيلُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنْ نَتَوَضَّأَ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ وَلاَ نَتَوَضَّأَ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 496
حضرت اُسَید بن حُضیرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بکری کا دودھ (پینے) سے بے شک وضو نہ کرو اور اونٹنی کا دودھ پینے پر وضو کرو۔
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْهَرَوِيُّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ - وَكَانَ ثِقَةً وَكَانَ الْحَكَمُ يَأْخُذُ عَنْهُ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ تَوَضَّئُوا مِنْ أَلْبَانِ الْغَنَمِ وَتَوَضَّئُوا مِنْ أَلْبَانِ الإِبِلِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 497
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اونٹ کا گوشت (کھانے کی وجہ) سے وضو کرلیا کرو، بکری کا گوشت (کھانے) سے بے شک نہ کرو اور اونٹ کا دودھ (پینے) پر وضو کرلیا کرو بکری کا دودھ (پینے) پر بے شک وضو نہ کرو اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیا کرو مگر اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ هُبَيْرَةَ الْفَزَارِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ سَمِعْتُ مُحَارِبَ بْنَ دِثَارٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ وَلاَ تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ وَتَوَضَّئُوا مِنْ أَلْبَانِ الإِبِلِ وَلاَ تَوَضَّئُوا مِنْ أَلْبَانِ الْغَنَمِ وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلاَ تُصَلُّوا فِي مَعَاطِنِ الإِبِلِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 498
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا دودھ پر کلی کرو کیونکہ اس میں چکنائی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَضْمِضُوا مِنَ اللَّبَنِ فَإِنَّ لَهُ دَسَمًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 499
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت ام سلمہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم دودھ پیئو تو کلی کرو کیونکہ اس میں چکنائی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِذَا شَرِبْتُمُ اللَّبَنَ فَمَضْمِضُوا فَإِنَّ لَهُ دَسَمًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 500
عبدالمہیمن بن عباس بن بن سہل بن سعد ساعدی نے اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دودھ پینے پر کلّی کرو کیونکہ اس میں چکنائی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " مَضْمِضُوا مِنَ اللَّبَنِ فَإِنَّ لَهُ دَسَمًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 501
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے بکری کا دودھ دوہا اور اس کے دودھ میں سے پیا ، پھر پانی منگوایا اور کلی کی اور فرمایا اس میں چکنائی ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ السَّوَّاقُ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ حَلَبَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ شَاةً وَشَرِبَ مِنْ لَبَنِهَا ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَمَضْمَضَ فَاهُ وَقَالَ " إِنَّ لَهُ دَسَمًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 502
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ایک بیوی کا بوسہ لیا پھر نماز کے لئے چلے گئے اور وضو نہیں کیا۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا وہ آپؓ ہی ہیں؟ تو آپؓ مسکرا دیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلاَةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ . قُلْتُ مَا هِيَ إِلاَّ أَنْتِ . فَضَحِكَتْ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 503
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ وضو کیا کرتے تھے پھر بوسہ بھی لے لیتے اور نماز ادا کرتے اور وضو (تازہ) نہیں کرتے تھے اور کئی دفعہ آپؐ نے میرے ساتھ ایسا کیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ زَيْنَبَ السَّهْمِيَّةِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَانَ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُقَبِّلُ وَيُصَلِّي وَلاَ يَتَوَضَّأُ وَرُبَّمَا فَعَلَهُ بِي .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 504
حضرت علیؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ سے مذی کے بارے میں سوال کیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا اس کی وجہ سے وضو ہے اور منی کی وجہ سے غسل ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ عَنِ الْمَذْىِ فَقَالَ " فِيهِ الْوُضُوءُ وَفِي الْمَنِيِّ الْغُسْلُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 505
حضرت مقداد بن اسودؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا جو اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے لیکن انزال نہیں کرتا۔ آپؐ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ایسا پائے تو اُسے چاہئے اپنی شرم گاہ پر پانی چھڑکے، یعنی اُس کو دھوئے اور وضو کرے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الأَسْوَدِ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ عَنِ الرَّجُلِ يَدْنُو مِنِ امْرَأَتِهِ فَلاَ يُنْزِلُ قَالَ " إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَنْضِحْ فَرْجَهُ - يَعْنِي لِيَغْسِلْهُ - وَيَتَوَضَّأْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 506
حضرت سہل بن حُنیفؓ نے بیان کیا کہ میں مذی کی وجہ سے تکلیف اٹھاتا تھا اور اس کی وجہ سے میں بہت غسل کیا کرتا تھا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا اس کے لئے تو تمہیں وضو ہی کافی ہے۔ میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں کیا کروں، اگر مذی میرے کپڑے میں لگ جائے؟ آپؐ نے فرمایا تمہارے لئے ایک چلو پانی کافی ہے جس کو تم اپنے کپڑے پر چھڑک دو، جس جگہ تم دیکھو کہ وہ لگی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ كُنْتُ أَلْقَى مِنَ الْمَذْىِ شِدَّةً فَأُكْثِرُ مِنْهُ الاِغْتِسَالَ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ " إِنَّمَا يُجْزِيكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي قَالَ " إِنَّمَا يَكْفِيكَ كَفٌّ مِنْ مَاءٍ تَنْضِحُ بِهِ مِنْ ثَوْبِكَ حَيْثُ تَرَى أَنَّهُ أَصَابَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے