کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا
سنن ابن ماجہ, حصہ 15
سنن ابن ماجہ 547
عبدالمہیمن بن عباس بن سہل ساعدی اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے موزوں پر مسح کیا اور ہمیں بھی موزوں پر مسح کرنے کا ارشاد فرمایا۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ الْمَدَنِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَأَمَرَنَا بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 548
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ آپؐ نے دریافت فرمایا کچھ پانی ہے ؟ آپؐ نے وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا ، پھر لشکر سے جا ملے اور اُن کی امامت کروائی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي سَفَرٍ فَقَالَ " هَلْ مِنْ مَاءٍ " . فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ لَحِقَ بِالْجَيْشِ فَأَمَّهُمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 549
ابن بُرَیدۃ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نجاشی نے نبی ﷺ کی خدمت میں سیاہ رنگ کے سادہ موزے ہدیہ کے طور پر بھیجے۔ آپؐ نے وہ پہنے، پھر وضو کیا اور ان پر مسح کیا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا دَلْهَمُ بْنُ صَالِحٍ الْكِنْدِيُّ عَنْ حُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيِّ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّجَاشِيَّ أَهْدَى لِلنَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ خُفَّيْنِ أَسْوَدَيْنِ سَاذَجَيْنِ فَلَبِسَهُمَا ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَيْهِمَا .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 550
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کے کاتب ورّاد حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے موزے کے اوپر اور اس کے نیچے مسح کیا۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ وَرَّادٍ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مَسَحَ أَعْلَى الْخُفِّ وَأَسْفَلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 551
حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو وضو کر رہا تھا اور اپنے موزے دھو رہا تھا۔ آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا گویا آپؐ نے اسے منع فرمایا کہ تمہیں صرف مسح کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا: پاؤں کی انگلیوں سے شروع کرتے ہوئے پنڈلی تک اور اپنی انگلیوں سے لکیریں سی ڈالتے ہوئے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنِي مُنْذِرٌ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِرَجُلٍ يَتَوَضَّأُ وَيَغْسِلُ خُفَّيْهِ فَقَالَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ دَفَعَهُ " إِنَّمَا أُمِرْتَ بِالْمَسْحِ " . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِيَدِهِ هَكَذَا مِنْ أَطْرَافِ الأَصَابِعِ إِلَى أَصْلِ السَّاقِ وَخَطَّطَ بِالأَصَابِعِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 552
شُریح بن ھانی نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ حضرت علیؓ کے پاس جاؤ اور اُن سے پوچھو۔ وہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ میں حضرت علیؓ کے پاس آیا اور ان سے مسح کے بارے میں سوال کیا۔ تو انہوں نے فرمایا رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم مسح کریں مقیم کے لئے ایک دن رات اور مسافر کے لئے تین دن۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَتِ ائْتِ عَلِيًّا فَسَلْهُ فَإِنَّهُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ مِنِّي . فَأَتَيْتُ عَلِيًّا فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْمَسْحِ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَأْمُرُنَا أَنْ نَمْسَحَ لِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً وَلِلْمُسَافِرِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 553
حضرت خزیمہ بن ثابتؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے مسافر کے لئے تین دِن (مسح کی مدت) مقرر کی ہے۔ (راوی نے کہا) اگر سوال کرنے والا سوال کرتا چلا جاتا تو آپؐ اس کو پانچ (دن) کر دیتے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثًا وَلَوْ مَضَى السَّائِلُ عَلَى مَسْأَلَتِهِ لَجَعَلَهَا خَمْسًا .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 554
حضرت خزیمہ بن ثابت ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مسافر کے لئے موزوں پر مسح کرنے کے بارہ میں فرمایا ’’تین دِن‘‘ _ میرا خیال ہے کہ آپؐ نے ’’ان کی راتیں‘‘ بھی فرمایا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ يُحَدِّثُ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ - أَحْسِبُهُ قَالَ - وَلَيَالِيهِنَّ لِلْمُسَافِرِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 555
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ لوگوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! موزوں پر وضو کب تک ہے؟ آپؐ نے فرمایا مسافر کے لئے تین دن اور راتیں اور مقیم کے لئے ایک دن رات۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي خَثْعَمٍ الثُّمَالِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الطُّهُورُ عَلَى الْخُفَّيْنِ قَالَ " لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 556
عبد الرحمان بن ابی بکرہ نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے مسافر کے لئے رخصت دی ہے _کہ جب وہ وضو کرے اور اپنے موزے پہن لے اور پھر اُس کا وضو ٹوٹ جائے _کہ وہ مسح کرے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَبِشْرُ بْنُ هِلاَلٍ الصَّوَّافُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ أَبُو مَخْلَدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ إِذَا تَوَضَّأَ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ ثُمَّ أَحْدَثَ وُضُوءًا أَنْ يَمْسَحَ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 557
حضرت ابی ّ بن عمارہ ؓ سے روایت ہے _ (یہ وہ صحابیؓ ہیں کہ) رسول اللہ ﷺ نے اُن کے گھر میں دونوں قبلوں (بیت المقدس اور خانہ کعبہ ) کی طرف رُخ کرکے نماز ادا کی۔_ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ کیا میں موزوں پر مسح کروں؟ آپؐ نے فرمایا : ہاں۔ انہوں (حضرت اُبی ّ بن عمارہ ؓ ) نے پوچھا ایک دن؟ کہا دو دن؟ کہا تین دن؟ یہاں تک کہ سات تک پہنچ گئے۔ آپؐ نے انہیں فرمایا جب تک تم مناسب سمجھو۔
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْمِصْرِيَّانِ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَىٍّ عَنْ أُبَىِّ بْنِ عِمَارَةَ - وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَدْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ الْقِبْلَتَيْنِ كِلْتَيْهِمَا - أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ أَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ قَالَ " نَعَمْ " . قَالَ يَوْمًا قَالَ " وَيَوْمَيْنِ " . قَالَ وَثَلاَثًا حَتَّى بَلَغَ سَبْعًا قَالَ لَهُ " وَمَا بَدَا لَكَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 558
عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے کہ وہ مصر سے حضرت عمرؓ بن خطاب کے پاس آئے۔ حضرت عمرؓ نے پوچھا ، کتنی مدت سے تم نے موزے نہیں اُتارے ؟ انہوں نے کہا جمعہ سے جمعہ تک۔ آپ (حضرت عمرؓ) نے فرمایا تم نے سنت کو پالیا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَلَوِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ اللَّخْمِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ مِصْرَ فَقَالَ مُنْذُ كَمْ لَمْ تَنْزِعْ خُفَّيْكَ قَالَ مِنَ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ . قَالَ أَصَبْتَ السُّنَّةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 559
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے وضو کیا اور جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي قَيْسٍ الأَوْدِيِّ عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ وَالنَّعْلَيْنِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 560
حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔ (راوی) مُعَلَّی نے اپنی روایت میں کہا ہے کہ مجھے اس کا علم نہیں سوائے اس کے کہ کہا دونوں جوتوں پر۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ وَبِشْرُ بْنُ آدَمَ قَالاَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ عِيسَى بْنِ سِنَانٍ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَبٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ وَالنَّعْلَيْنِ . قَالَ الْمُعَلَّى فِي حَدِيثِهِ لاَ أَعْلَمُهُ إِلاَّ قَالَ وَالنَّعْلَيْنِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 561
حضرت بلال ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دونوں موزوں اور سر کے کپڑے پر مسح کیا۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ بِلاَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 562
حضرت عمرو بن اُمیہؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو موزوں اور عمامہ پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔
حَدَّثَنَا دُحَيْمٌ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 563
زید بن صُوحَان کے آزادہ کردہ غلام ابو مسلم نے بیان کیا کہ میں حضرت سلمانؓ کے ساتھ تھا۔ انہوں (حضرت سلمانؓ) نے ایک آدمی کو دیکھا جو وضو کے لئے اپنے موزے اتار رہا تھا۔ حضرت سلمانؓ نے اسے کہا اپنے موزوں پر اور اپنے سر کے کپڑے پر اور اپنی پیشانی پر مسح کرلو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو موزوں اور سر کے کپڑے پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ قَالَ كُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ فَرَأَى رَجُلاً يَنْزِعُ خُفَّيْهِ لِلْوُضُوءِ فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ امْسَحْ عَلَى خُفَّيْكَ وَعَلَى خِمَارِكَ وَبِنَاصِيَتِكَ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 564
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا آپؐ نے وضو کیا اور آپؐ پر قِطری عمامہ تھا۔ آپؐ نے عمامہ کے نیچے سے اپنا ہاتھ داخل کیا اور اپنے سر کے اگلے حصے کا مسح کیا اور عمامہ اتارا نہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو طَاهِرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي مَعْقِلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ تَوَضَّأَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ قِطْرِيَّةٌ فَأَدْخَلَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِ الْعِمَامَةِ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ وَلَمْ يَنْقُضِ الْعِمَامَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 565
حضرت عمار بن یاسرؓ نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ کا ہار گر گیا اور وہ اس کی تلاش کی وجہ سے پیچھے رہ گئیں۔ حضرت ابو بکرؓ حضرت عائشہؓ کے پاس گئے اور اُن پر لوگوں کو سفر سے روکنے کی وجہ سے ناراض ہوئے۔ اس (موقعہ) پر اللہ تعالیٰ نے تیمم کی رخصت نازل فرمائی۔ راوی نے کہا کہ ہم نے اس دن کندھوں تک تیمم کیا۔ راوی نے کہا کہ حضرت ابو بکرؓ حضرت عائشہؓ کے پاس (پھر) گئے اور فرمایا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ تو (اتنی) برکت والی ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّهُ قَالَ سَقَطَ عِقْدُ عَائِشَةَ فَتَخَلَّفَتْ لاِلْتِمَاسِهِ فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَائِشَةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهَا فِي حَبْسِهَا النَّاسَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الرُّخْصَةَ فِي التَّيَمُّمِ . قَالَ فَمَسَحْنَا يَوْمَئِذٍ إِلَى الْمَنَاكِبِ . قَالَ فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَ مَا عَلِمْتُ إِنَّكِ لَمُبَارَكَةٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
سنن ابن ماجہ 566
حضرت عمار بن یاسر ؓ نے بیان کیا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تیمم کیا کندھوں تک۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ تَيَمَّمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِلَى الْمَنَاكِبِ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے