میرے خلاف اٹھائے گئے اعتراضات دوسرے انبیاء پر مزید شدت سے لاگو ہوتے ہیں
اِعجاز احمدی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعجاز احمدی ضمیمه نزول از
المسیح
یونس نبی کی پیشگوئی جو عذاب کے لئے تھی اس کے ساتھ کوئی شرط تو بہ وغیرہ کی نہیں تھی تب بھی عذاب
ٹل گیا اور کوئی مسلمان یا عیسائی نہیں کہہ سکتا کہ یونس جھوٹا تھا۔ دیکھو کتاب یو نہ نبی اور درمنثور۔
گیا
اب کس قدر تعجب کی جگہ ہے کہ میرے مخالف میرے پر وہ اعتراض کرتے ہیں جس کی رو
سے اُن کو اسلام ہی سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ اگر اُن کے دل میں تقوی ہوتی تو ایسے اعتراض کبھی نہ
کرتے جن میں دوسرے نبی شریک غالب ہیں اور پھر تعجب یہ کہ ہزار ہا پیشگوئیوں پر جو عین صفائی
سے پوری ہو گئیں نظر نہیں ڈالتے ۔ اور اگر کوئی ایک پیشگوئی اپنی حماقت - پیشگوئی اپنی حماقت سے سمجھ میں نہ آوے تو بار بار
اس کو پیش کرتے ہیں کیا یہ ایمانداری ہے اگر ان کو طلب حق ہوتی تو اُن کے لئے طریقہ تصفیہ آسان تھا
کہ وہ خود قادیان میں آتے اور میں اُن کی آمد و رفت کا خرچ بھی دے دیتا اور بطور مہمانوں کے اُن کو
رکھتا تب وہ دل کھول کر اپنی تسلی کر لیتے ۔ دور بیٹھے بغیر دریافت پوری حقیقت کے اعتراض کرنا بجز
حماقت یا تعصب کے اور کیا اس کا سبب ہو سکتا ہے۔ اسی طرح کے بیوقوف ایک مرتبہ پانسو کے
قریب حضرت مسیح سے مرتد ہو گئے تھے کہ اس شخص کی پیشگوئیاں صحیح نہیں نکلیں اور دراصل یہودا اسکر یوطی
کے مرتد ہونے کا بھی یہی سبب تھا کہ علانیہ ہتھیار بھی خریدے گئے تھے مگر بات سب کچی رہی اور داؤد
کے تخت والی پیشگوئی پوری نہ ہوئی آخر یہودا بیزار ہو کر مرتد ہو گیا ۔ مسیح کو یہ بھی خبر نہ ہوئی کہ یہ
بے ایمان ہو جائے گا اور خواہ نخواہ اس کے لئے بھی بہشتی تخت کا وعدہ کیا ۔ ایسا ہی بعض مخالفوں نے
حدیبیہ کے سفر پر اعتراض کیا کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور سفر طول طویل دلالت کرتا تھا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت کا رجحان اسی طرف تھا کہ ان کو کعبہ کے طواف کے لئے اجازت
دی جائے گی جیسا کہ پیشگوئی تھی اس پر بعض بد بخت مرتد ہو گئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ چند روز
ابتلا میں رہے اور آخر اس لغزش کی معافی کے لئے کئی اعمال نیک بجالائے جیسا کہ اُن کے قول
سے ظاہر ہے۔ یہ نمونے بدبختوں کے لئے موجود ہیں مگر پھر بھی اس وقت کے نادان مخالف بدبختی
کی طرف ہی دوڑتے ہیں اور شقاوت سر پر سوار ہے باز نہیں آتے ۔ کیا کیا اعتراض بنارکھے ہیں مثلاً
کہتے ہیں کہ مسیح موعود کا دعویٰ کرنے سے پہلے براہین احمدیہ میں عیسیٰ علیہ السلام کے آنے کا اقرار
موجود ہے۔ اے نادانو ! اپنی عاقبت کیوں خراب کرتے ہو۔ اس اقرار میں کہاں لکھا ہے کہ یہ خدا کی
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
وحی سے بیان کرتا ہوں اور مجھے کب اس بات کا دعوی ہے کہ میں عالم الغیب ہوں جب تک مجھے
خدا نے اس طرف توجہ نہ دی اور بار بار نہ سمجھایا کہ تو مسیح موعود ہے اور عیسی فوت ہو گیا ہے تب تک
میں اسی عقیدہ پر قائم تھا جو تم لوگوں کا عقیدہ ہے۔ اسی وجہ سے کمال سادگی سے میں نے حضرت مسیح
کے دوبارہ آنے کی نسبت براہین میں لکھا ہے۔ جب خدا نے مجھ پر اصل حقیقت کھول دی تو میں اس
عقیدہ سے باز آ گیا۔ میں نے بجز کمال یقین کے جو میرے دل پر محیط ہو گیا اور مجھے نور سے بھر دیا۔
اس رسمی عقیدہ کو نہ چھوڑا حالانکہ اسی براہین میں میرا نام عیسی رکھا گیا تھا اور مجھے خاتم الخلفا ٹھہرایا گیا ﴿۷﴾
تھا اور میری نسبت کہا گیا تھا کہ تو ہی کسر صلیب کرے گا۔ اور مجھے بتلایا گیا تھا کہ تیری خبر قرآن اور
حدیث میں موجود ہے اور تو ہی اِس آیت کا مصداق ہے کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى
وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله تاہم یہ الہام جو براہین احمدیہ میں کھلے کھلے طور پر درج
تھا خدا کی حکمت عملی نے میری نظر سے پوشیدہ رکھا اور اسی وجہ سے باوجود یکہ میں براہین احمد یہ
میں صاف اور روشن طور پر مسیح موعود ٹھہرایا گیا تھا مگر پھر بھی میں نے بوجہ اس ذہول کے جو میرے
دل پر ڈالا گیا حضرت عیسی کی آمد ثانی کا عقیدہ براہین احمدیہ میں لکھ دیا۔ پس میری کمال سادگی اور
ذہول پر یہ دلیل ہے کہ وحی الہی مندرجہ براہین احمد یہ تو مجھے مسیح موعود بناتی تھی مگر میں نے اس
رسمی عقیدہ کو براہین میں لکھ دیا۔ میں خود تعجب کرتا ہوں کہ میں نے باوجود کھلی کھلی وحی کے جو
براہین احمدیہ میں مجھے مسیح موعود بناتی تھی کیونکر اسی کتاب میں یہ رسمی عقیدہ لکھ دیا۔
پھر میں قریباً بارہ برس تک جو ایک زمانہ دراز ہے بالکل اس سے بے خبر اور غافل رہا کہ
خدا نے مجھے بڑی شد و مد سے براہین میں مسیح موعود قرار دیا ہے اور میں حضرت عیسی کی آمد ثانی کے
رسمی عقیدہ پر جما رہا۔ جب بارہ برس گزر گئے تب وہ وقت آگیا کہ میرے پر اصل حقیقت کھول دی
جائے تب تواتر سے اس بارہ میں الہامات شروع ہوئے کہ تو ہی مسیح موعود ہے۔
پس جب اس بارہ میں انتہا تک خدا کی وحی پہنچی اور مجھے حکم ہوا کہ فاصدع بما تؤمر یعنی جو تجھے
حکم ہوتا ہے وہ کھول کر لوگوں کو سنادے اور بہت سے نشان مجھے دیئے گئے اور میرے دل میں روز روشن
الصف: ١٠