یہ غلطی میری سادگی اور عدم افترا پر ایک زندہ گواہ ہے

اِعجاز احمدی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
کی طرح یقین بٹھا دیا گیا تب میں نے یہ پیغام لوگوں کو سنا دیا یہ خدا کی حکمت عملی میری سچائی کی
ایک دلیل تھی اور میری سادگی اور عدم بناوٹ پر ایک نشان تھا۔ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا اور
انسانی منصوبہ اس کی جڑ ہوتی تو میں براہین احمدیہ کے وقت میں ہی یہ دعویٰ کرتا کہ میں مسیح موعود
ہوں مگر خدا نے میری نظر کو پھیر دیا۔ میں براہین کی اس وحی کو نہ سمجھ سکا کہ وہ مجھے مسیح موعود بناتی ہے۔
یہ میری سادگی تھی جو میری سچائی پر ایک عظیم الشان دلیل تھی ورنہ میرے مخالف مجھے بتلاویں کہ میں
نے باوجود یکہ براہین احمدیہ میں مسیح موعود بنایا گیا تھا بارہ برس تک یہ دعوی کیوں نہ کیا اور کیوں
براہین میں خدا کی وحی کے مخالف لکھ دیا۔ کیا یہ امر قابل غور نہیں جو ظہور میں آیا۔ کیا یہ طریق بے ایمانی
نہیں کہ براہین احمدیہ کی اس عبارت کو تو پیش کرتے ہیں جہاں میں نے معمولی اور رسمی عقیدہ کی رو
سے مسیح کی آمد ثانی کا ذکر کیا ہے اور یہ پیش نہیں کرتے کہ اسی براہین احمدیہ میں مسیح موعود
ہونے کا دعوی بھی موجود ہے۔ یہ ایک لطیف استدلال ہے جو خدا نے میرے لئے براہین احمدیہ
میں پہلے سے تیار کر رکھا ہے۔ ایک دشمن بھی گواہی دے سکتا ہے کہ براہین احمدیہ کے وقت میں میں
اس سے بے خبر تھا کہ میں مسیح موعود ہوں تبھی تو میں نے اس وقت یہ دعوی نہ کیا۔ پس وہ الہامات
جو میری بے خبری کے زمانہ میں مجھے مسیح موعود قرار دیتے ہیں ان کی نسبت کیونکر شک ہو سکتا ہے کہ وہ
انسان کا افترا ہیں کیونکہ اگر وہ میرا افترا ہوتے تو میں اسی براہین میں اُن سے فائدہ اُٹھاتا اور اپنا
دعوئی پیش کرتا اور کیونکر ممکن تھا کہ میں اسی براہین میں یہ بھی لکھ دیتا کہ عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ دنیا میں
آئے گا۔ ان دونوں متناقض مضمونوں کا ایک ہی کتاب میں جمع ہونا اور میرا اُس وقت مسیح موعود
ہونے کا دعویٰ نہ کرنا ایک منصف حج کو اس رائے کے ظاہر کرنے کے لئے مجبور کرتا ہے کہ در حقیقت
میرے دل کو اس وحی الہی کی طرف سے غفلت رہی جو میرے مسیح موعود ہونے کے بارے میں
براہین احمدیہ میں موجود تھی اس لئے میں نے ان متناقض باتوں کو براہین میں جمع کر دیا۔
اگر براہین احمدیہ میں فقط یہ ذکر ہوتا کہ وہی عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئے گا۔ اور
میرے مسیح موعود ہونے کی نسبت کچھ ذکر نہ ہوتا تو البتہ ایک جلد باز کسی قدر اس کلام سے فائدہ

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
اُٹھا سکتا تھا اور کہہ سکتا تھا کہ براہین احمدیہ سے بارہ برس بعد کیوں اس پہلے عقیدہ کو چھوڑ دیا گیا۔
گو ایسا کہنا بھی فضول تھا کیونکہ انبیاء اور ملہمین صرف وحی کی سچائی کے ذمہ وار ہوتے ہیں اپنے
اجتہاد کے کذب اور خلاف واقعہ نکلنے سے وہ ماخوذ نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ ان کی اپنی رائے ہے
نہ خدا کا کلام تاہم عوام کے آگے یہ دھوکا پیش جا سکتا تھا مگر اب تو ایسے پوچ اعتراض کو قدم رکھنے
کی جگہ نہیں کیونکہ اسی براہین احمدیہ میں اظہار دعوی سے بارہ برس پہلے جا بجا مجھے مسیح موعود قرار
دیا گیا ہے اور عقلمند کے آگے میری سچائی کے لئے یہ نہایت صاف دلیل ہے۔
غرض براہین احمدیہ میں حضرت عیسی کی دوبارہ آمد کا ذکر ایک نادان کو اُس وقت دھوکا دے 9
سکتا تھا جبکہ براہین احمدیہ میں میرے مسیح موعود ہونے کی نسبت کچھ ذکر نہ ہوتا مگر وہ ذکر تو ایسا
صاف تھا کہ لدھیانہ کے مولویوں محمد اور عبدالعزیز اور عبداللہ نے اسی زمانہ میں اعتراض کیا تھا کہ
یہ شخص اپنا نام عیسی رکھتا ہے اور عیسی کی نسبت جس قدر پیشگوئیاں ہیں وہ سب اپنی طرف منسوب
کرتا ہے اور ان کا جواب مولوی محمد حسین نے اپنے ریویو میں دیا تھا کہ یہ اعتراض فضول ہے کیونکہ
اسی براہین میں حضرت عیسیٰ کی آمد ثانی کا اقرار بھی تو موجود ہے۔
پس میں خدا کی حکمت عملیوں پر قربان ہوں کہ کیسے لطیف طور سے پہلے سے میری بریت
کا سامان براہین میں تیار کر رکھا ۔ اگر براہین احمدیہ میں حضرت عیسی کی آمد ثانی کا کچھ بھی ذکر نہ
ہوتا اور صرف میرے مسیح موعود ہونے کا ذکر ہوتا تو وہ شور جو سالہا سال بعد پڑا اور تکفیر کے
فتوے تیار ہوئے یہ شور اُسی وقت پڑ جاتا ۔ اور اگر براہین میں صرف حضرت مسیح کی آمد ثانی کا
ذکر ہوتا اور میرے مسیح موعود ہونے کے الہامات اس میں مذکور نہ ہوتے تو جاہلوں کے ہاتھ میں
ایک حجت آجاتی کہ براہین میں تو حضرت عیسیٰ کی آمد ثانی کا اقرار تھا اور پھر بارہ برس بعد اُس
آمد سے انکار کیوں کیا گیا مگر ایک طرف وحی الہی کا براہین میں مجھے مسیح موعود قرار دینا اور ایک
طرف اس کے برخلاف میرے قلم سے رسمی عقیدہ کے کے طور طور پر پر آمد آمد ثانی ثانی مسیح کا ذکر ہونا یہ ایسا امر
ہے کہ عقلمند اس سے سمجھ سکتا ہے کہ یہ خاص خدا کی حکمت عملی ہے۔ غرض خدا کی حکمت عملی نے
، ۔

آج 10 میں سے 10 باقی