ہماری قتل کی پیشگوئی جو لیکھرام کے متعلق تھی

اِعجاز احمدی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
یہ خواہشیں دل سے ظاہر کی ہیں نفاق کے طور پر نہیں تو اس سے بہتر کیا ہے اور وہ اس اُمت
پر اس تفرقہ کے زمانہ میں بہت ہی احسان کریں گے کہ مردِ میدان بن کر ان دونوں
ذریعوں سے حق و باطل کا فیصلہ کر لیں گے ۔ یہ تو انہوں نے اچھی تجویز نکالی اب اس پر
قائم رہیں تو بات ہے ۔
اگر ایک کذاب دنیا سے کوچ کر جائے اور باقی لوگوں کو ہدایت ہو جائے تو ایسے مقابلہ
والا نبی کا اجر پائے گا لیکن ہم موت کے مباہلہ میں اپنی طرف سے کوئی چیلنج نہیں کر سکتے کیونکہ
حکومت کا معاہدہ ایسے چینج سے ہمیں مانع ہے ۔ ہاں مولوی ثناء اللہ صاحب اور دوسرے مخالفوں
کو منع نہیں کہ ایسے چیلنج سے ہمیں جواب دینے کے لئے مجبور کریں خواہ وہ مولوی ثناء اللہ ہوں یا
اور کوئی ایسا مولوی ہو جو مشاہیر میں سے اور اپنی جماعت میں عزت رکھتا ہو جس کے بارے
میں کم سے کم پچاس معزز آدمی اس کے اشتہار پر تصدیقی شہادت ثبت کر دیں۔ اور چونکہ مولوی
ثناء اللہ صاحب اپنی تحریر کے رو سے ایسے چیلنج کے لئے طیار بیٹھے ہوئے معلوم ہوتے ہیں ۔ پس
ہمیں اس سے کوئی انکار نہیں کہ وہ ایسا چیلنج دیں بلکہ ہماری طرف سے اُن کو اجازت ہے کیونکہ
اُن کا چیلنج ہی فیصلہ کے لئے کافی ہے مگر شرط یہ ہوگی کہ کوئی موت قتل کے رو سے واقع نہ ہو بلکہ
محض بیماری کے ذریعہ سے ہو۔ مثلاً طاعون سے یا ہیضہ سے یا اور کسی بیماری سے تا ایسی
۱۵ کار روائی حکام کے لئے تشویش کا موجب نہ ٹھہرے۔ اور ہم یہ بھی دعا کرتے رہیں گے کہ ایسی
موتوں سے فریقین محفوظ رہیں ۔ صرف وہ موت کا ذب کو آوے جو بیماری کی موت ہوتی ہے
اور یہی مسلک فریق ثانی کو اختیار کرنا ہوگا۔ اور یاد رہے کہ ہماری قتل کی پیشگوئی ایک خاص
پیشگوئی تھی جو لیکھرام کے متعلق تھی۔ اس میں خدا نے یہی ظاہر کیا تھا کہ وہ قتل کے ذریعہ سے
مرے گا اور ایسا ہی شائع کیا گیا۔ اور میں خیال کرتا ہوں کہ اُس کے قتل کئے جانے کا بھید یہ تھا
کہ اُس نے سخت زبان درازی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام نبیوں کی نسبت اختیار کی ۔
اور خدا نے دیکھا کہ اُس کی زبان درازی انتہا تک پہنچ گئی ہے اور اُس نے گالیاں دینے

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
میں کسی نبی کو باقی نہ چھوڑا ۔ پس آخر وہی زبان کی چھری مستمثل ہو کر اُس پر پڑی اور یہ
عظیم الشان نشان تھا اور زمین پر یہ بڑا گناہ کیا گیا کہ ایسی چمکدار پیشگوئیوں سے دنیا کے لوگوں
نے انکار کر دیا۔
پس اگر مولوی ثناء اللہ صاحب ایسے چیلنج کے لئے مستعد ہوں تو صرف تحریری خط کافی نہ
ہوگا بلکہ اُن کو چاہیے کہ ایک چھپا ہوا اشتہار اس مضمون کا شائع کریں کہ اس شخص کو ( اور اس جگہ
میرا نام بتصریح لکھیں ) میں کذاب اور دجال اور کافر سمجھتا ہوں اور جو کچھ یہ شخص مسیح موعود ہونے
اور صاحب الہام اور وحی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اس دعویٰ کا میں جھوٹا ہونا یقین رکھتا ہوں اور اے
خدا میں تیری جناب میں دعا کرتا ہوں کہ اگر یہ میرا عقیدہ صحیح نہیں ہے اور اگر یہ شخص فی الواقع مسیح موعود
ہے اور فی الواقع عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں تو مجھے اس شخص کی موت سے پہلے موت دے۔
اور اگر ر میں اس عقیدہ میں صادق ہوں اور یہ شخص در حقیقت ) ریه شخص در حقیقت دجال بے ایمان کافر مرتد ہے اور
حضرت مسیح آسمان پر زندہ موجود ہیں جو کسی نا معلوم وقت میں پھر آئیں گے تو اس شخص کو ہلاک کر
تا فتنہ اور تفرقہ دور ہو اور اسلام کو ایک دجال اور مغوی اور مغل سے ضرر نہ پہنچے ۔ آمین ثم آمین
پہلے اس سے اسی قسم کا مباہلہ کتاب فتح رحمانی کے صفحہ ۲۷ میں مولوی غلام دست مولوی غلام دستگیر قصوری
بھی کر چکے ہیں اور اس کے بعد تھوڑے دنوں میں ہی میری زندگی میں ہی قبر میں داخل ہو گئے اور
میری سچائی کو اپنے مرنے سے ثابت کر گئے مگر مولوی ثناء اللہ اگر چاہیں تو بذات خود آزما لیں ان کو
غلام دستگیر سے کیا کام کیونکہ وہ خود ہی اس کے لئے مستعدی بھی ظاہر کرتے ہیں۔
یہ چیلنج جو در حقیقت ایک مباہلہ کا مضمون ہے اس کو لفظ بلفظ جو نمونہ مذکورہ کے مطابق
ہو لکھنا ہوگا جو اوپر میں نے لکھ دیا ہے ایک لفظ کم یا زیادہ نہ کرنا ہوگا اور اگر کوئی خاص تبدیلی ۱۶
یہ بھی لکھ دیں کہ اس مقابلہ کے لئے میں پیش دستی کرتا ہوں اور میری طرف سے باصرار تمام یہ
چیلنج بیر ہے ورنہ صرف بیہودہ اور گول بیان پر توجہ نہ ہوگی ۔ منہ

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
منظور ہو تو پرائیویٹ خطوط کے ذریعہ سے اس کا تصفیہ کرنا ہوگا اور پھر ایسے اشتہار مباہلہ پر کم سے کم
پچاس معزز آدمیوں کے دستخط ثبت ہونے چاہئیں اور کم سے کم اس مضمون کا سات سو اشتہار ملک
میں شائع ہونا چاہیے اور ہمیں اشتہار بذریعہ رجسٹری مجھے بھی بھیج دیں۔
مجھے کچھ ضرورت نہیں کہ میں اُنہیں مباہلہ کے لئے چیلنج کروں یا اُن کے بالمقابل مباہلہ
کروں ۔ اُن کا اپنا مباہلہ جس کے لئے اُنہوں نے مستعدی ظاہر کی ہے میری صداقت کے لئے
کافی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ کے زمانہ سے جس کی تالیف پر تخمینا تیس سال گزر
چکے ہیں میرے لئے یہ نشان قائم کر رکھا ہے۔ میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر میں اس مقابلہ میں
مغلوب رہا تو میری جماعت کو چاہیے جو ایک لاکھ سے بھی اب زیادہ ہے کہ سب مجھ سے بیزار ہو کر
الگ ہو جائیں کیونکہ جب خدا نے مجھے جھوٹا قرار دے کر ہلاک کیا تو میں جھوٹے ہونے کی حالت
میں کسی پیشوائی اور امامت کو نہیں چاہتا بلکہ اس حالت میں ایک یہودی سے بھی بدتر ہوں گا اور
ہر ایک کے لئے جائے عار و ننگ ۔
اور جو شخص ایسے چیلنج سے فتنہ کو فرو کرے گا بشرطیکہ وہ صادق نکلے گا صفحہ روزگار میں بڑی
عزت کے ساتھ اس کا نام منقوش رہے گا۔ اور جو شخص دجال بے ایمان مفتری ہوگا اُس کی ہلاکت
سے مقولہ مشہورہ کی رو سے کہ خس کم جہاں پاک دنیا کو راحت حاصل ہوگی اس سے زیادہ میں کیا
لکھ سکتا ہوں اور اگر کوئی ضروری امر مجھ سے رہ گیا ہے جس کو انصاف چاہتا ہے تو مجھے اطلاع دی
جائے میں خوشی سے اس کو قبول کروں گا بشرطیکہ بیہودہ نہ ہو اور حیلہ و بہانہ کی اُس سے بدبو نہ آوے
اور تقویٰ کی بنا پر ہو نہ دنیا داروں کی چالبازی کے رنگ میں ۔ اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں چاہتا ہوں
کہ کسی طرح حق کھل جاوے۔ اگر چہ میں خدا کے نشانوں کو ایسا دیکھ رہا ہوں جیسا کہ کوئی آفتاب کو
دیکھتا ہے اور میں خدا کی اس وحی پر ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ قرآن شریف پر مگر میں ہر ایک
پہلو سے منکر پر اتمام حجت چاہتا ہوں ۔ یا الہی تو جو ہمارے کاروبار کو دیکھ رہا ہے اور ہمارے دلوں پر
تیری نظر ہے اور تیری عمیق نگاہوں سے ہمارے اسرار پوشیدہ نہیں تو ہم میں اور مخالفوں میں
فیصلہ کر دے اور وہ جو تیری نظر میں صادق ہے اُس کو ضائع مت کر کہ صادق کے ضائع ہونے سے

آج 10 میں سے 10 باقی