خدا تعلیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب سے بچایا اور انہیں کشمیر میں پناہ دی

اِعجاز احمدی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
جن کی درایت عمدہ نہیں تھی ۔ عیسائیوں کے اقوال سن کر جو ارد گرد رہتے تھے پہلے کچھ یہ خیال تھا کہ
عیسی آسمان پر زندہ ہے جیسا کہ ابو ہریرہ جو نبی تھا اور درایت اچھی نہیں رکھتا تھا لیکن جب حضرت
ابو بکر نے جن کو خدا نے علم قرآن عطا کیا تھا یہ آیت پڑھی تو سب صحابہ پر موت جميع انبیاء ثابت
ہوگئی اور وہ اس آیت سے بہت خوش ہوئے اور اُن کا وہ صدمہ جو اُن کے پیارے نبی کی موت کا
اُن کے دل پر تھا جاتا رہا اور مدینہ کی گلیوں ، کوچوں میں یہ آیت پڑھتے پھرے۔ اسی تقریب پر 19
حسان بن ثابت نے مرثیہ کے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی میں یہ شعر بھی بنائے۔ شعر
كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أُحَاذِرُ
یعنی تو اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میری آنکھوں کی پتلی تھا۔ میں تو تیری جدائی سے اندھا ہو گیا اب جو
چاہے مرے عیسی ہو یا موسیٰ مجھے تو تیری ہی موت کا دھڑکا تھا یعنی تیرے مرنے کے ساتھ ہم نے
یقین کر لیا کہ دوسرے تمام نبی مر گئے ہمیں اُن کی کچھ پروا نہیں ۔ مصرعہ
عجب تھا عشق اس دل میں محبت ہو تو ایسی ہو
پھر آپ لوگ خدا تعالیٰ کو اس طرح پر جھوٹا قرار دیتے ہیں کہ خدا تو کہتا ہے کہ واقعہ صلیب
کے بعد عیسی اور اُس کی ماں کو ہم نے ایک ٹیلہ پر جگہ دی جس میں صاف پانی بہتا تھا یعنی چشمے جاری
تھے بہت آرام کی جگہ تھی اور جنت نظیر تھی جیسا کہ فرماتا ہے وَ أَوَيْنُهُمَا إِلَى رَبْوَةٍ
ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ لے یعنی ہم نے واقعہ صلیب کے بعد جو ایک بڑی مصیبت تھی عیسی اور
اُس کی ماں کو ایک بڑے ٹیلہ پر جگہ دی جو بڑے آرام کی جگہ اور پانی خوشگوار تھا یعنی خطہ کشمیر ۔
اب اگر آپ لوگوں کو عربی سے کچھ بھی مس ہے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اوی کا لفظ اسی موقعہ پر
آتا ہے کہ جب کسی مصیبت پیش آمدہ سے بچا کر پناہ دی جاتی ہے۔ یہی محاورہ تمام قرآن شریف میں
اور تمام اقوال عرب میں اور احادیث میں موجود ہے اور خدا تعالیٰ کے کلام سے ثابت ہے کہ
المؤمنون : ۵۱

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
حضرت عیسی علیہ السلام کو اپنی تمام عمر میں صرف صلیب کی ہی مصیبت پیش آئی تھی ۔ اور
حدیث سے ثابت ہے کہ مریم کو تمام عمر میں اسی واقعہ سے سخت غم پہنچا تھا۔ پس یہ آیت بلند
آواز سے پکار رہی ہے کہ اس واقعہ صلیب کے بعد خدا تعالیٰ نے اس آفت سے حضرت عیسی
کو نجات دے کر اس موذی ملک سے کسی دوسرے ملک میں پہنچا دیا تھا جہاں پانی صاف کے
چشمے بہتے تھے اور اونچا ٹیلہ تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا آسمان پر بھی کوئی چشمہ دار ٹیلہ ہے
جس پر خدا تعالیٰ نے واقعہ صلیب کے بعد حضرت مسیح کو جا بٹھایا اور ماں کو بھی ۔ اور حضرت مسیح
کے سوانح میں غور کر کے کوئی نظیر تو پیش کرو کہ کسی مصیبت کے بعد اُنہیں ایسے ملک میں جگہ
۲۰ دی گئی ہو جو آرام گاہ اور جنت نظیر ہو اور بڑا ٹیلہ ہو تمام دنیا سے بلند ۔ اور چشمے جاری
ہوں ۔ پس آپ کے خیال کے رو سے خدا تعالیٰ نعوذ باللہ صریح جھوٹا ٹھہرتا ہے کہ وہ تو
صلیب کے بعد ٹیلہ کا ذکر کرتا ہے جس میں عیسیٰ اور اُس کی ماں کو جگہ دی گئی اور آپ لوگ
خواہ مخواہ اُس کو آسمان پر بٹھاتے ہیں اور محض بے کار ۔ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ نبی ہو کر اتنی مدت
کیوں بے کار بیٹھ رہا ہے اور پھر آپ لوگ اور مولوی ثناء اللہ جو اس آیت سے انکار کر کے
دوسرے آسمان پر اُس کو پہنچاتے ہیں اس بات کا کچھ جواب نہیں دے سکتے کہ زندہ مردوں
کی روحوں میں کیوں جا بیٹھا۔ وہ لوگ تو اس دنیا سے باہر ہو گئے ہیں اور دوسرے جہاں
میں پہنچ گئے ۔ کیا وہ بھی دوسرے جہان میں پہنچ گیا ہے۔
اور خدا پر یہ بھی جھوٹ ہے کہ گویا خدا نے یہودیوں کا مطلب نہیں سمجھا اور سوال دیگر جواب
دیگر کی مثل اپنے پر صادق کی۔ یہودی تو کہتے تھے کہ مسیح کی روح کا خدا کی طرف رفع نہیں ہوا اور
خدا ان کا یہ جواب دیتا ہے کہ میں نے اس کو زندہ مع جسم دوسرے آسمان پر اٹھالیا اور پھر کسی وقت
ماروں گا ۔ بھلا یہ کیا جواب ہوا۔ سوال تو یہ تھا کہ مرنے کے بعد عیسی کا رفع نہیں ہوا اور نعوذ باللہ
وہ ملعون ہے اس سوال کا جواب تو یہ تھا کہ ابھی تو عیسی نہیں مرا۔ جب مرے گا تو میں اپنی طرف

آج 10 میں سے 10 باقی