آپ کا یہ گمان ہے کہ آنحضرت صلعم نے جھوٹ بولا
اِعجاز احمدی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعجاز احمدی ضمیمه نزول اسیح
المسیح
☆
اُس کی روح اُٹھالوں گا۔ یہ الٹا جواب جو دیا گیا یہ تو امر متنازعہ فیہ سے کچھ تعلق نہیں رکھتا ۔ اسی
طرح آنحضرت صلعم کی نسبت آپ لوگوں کا یہ گمان ہے کہ اُنہوں نے جھوٹ بولا کہ یہ کہا کہ میں
عیسیٰ کو مردوں کی روحوں میں دیکھ آیا ہوں جو اس جہان سے باہر ہو گئے ہیں۔ ایک جسم دار شخص
روحوں میں کیونکر بیٹھ گیا اور بغیر قبض روح دوسرے جہان میں کیونکر پہنچ گیا۔ یہ عجیب ایمان ہے کہ
خدا نے تو اپنے قول سے گواہی دی کہ عیسی مر گیا وہ گواہی قبول نہیں کی۔ اور پھر رسول نے اپنے فعل
سے یعنی رویت سے گواہی دی کہ میں مردہ روحوں میں اُس کو دیکھ آیا ہوں ، وہ گواہی بھی رد کی جاتی
ہے اور پھر اسلام کا دعوی اور اہل حدیث ہونے کی شیخی عیسی سے تو معراج کی رات میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ باتیں بھی نہ ہوئیں، موسیٰ سے باتیں ہوئیں۔ اور قرآن شریف میں ہے کہ
موسیٰ کی ملاقات میں شک نہ کر ۔ پس یہ کیسا جھوٹ ہے جو خدا اور رسول دونوں پر باندھا ہے۔
پھر کہتے ہیں کہ عیسیٰ کی نسبت ہے إِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ ، جن لوگوں کی یہ قرآن دانی
ہے ان سے ڈرنا چاہیے کہ نیم ملا خطرہ ایمان ۔ اے بھلے مانسو ۔ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۲۱
عِلْمٌ لِلسَّاعَةِ نہیں ہیں جو فرماتے ہیں کہ بُعِثْتُ اَنَا وَ السَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ اور خدا تعالیٰ فرماتا
ہے۔ اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ یہ کیسی بد بودار نادانی ہے جو اس جگہ لفظ
ساعة سے قیامت سمجھتے ہیں ۔ اب مجھ سے سمجھو کہ ساعۃ سے مراد اس جگہ وہ عذاب ہے جو
حضرت عیسی کے بعد طیطوس رومی کے ہاتھ سے یہودیوں پر نازل ہوا تھا اور خود خدا تعالیٰ نے
قرآن شریف میں سورہ بنی اسرائیل میں اس ساعت کی خبر دی ہے ۔ اسی آیت کی تشریح اس
آیت میں ہے کہ مَثَلًا لِبَنِي إِسْرَائِيلَ " یعنی عیسیٰ کے وقت سخت عذاب سے قیامت کا
د یہود حضرت مسیح کی غشی کی حالت سے بے خبر تھے یہی شبہ تھا جو اُن پر ڈالا گیا ۔ پس چونکہ وہ خیال
کرتے تھے کہ عیسی صلیب پر مر گیا اس لئے وہ اس کی رفع روحانی کے قائل نہ تھے اور اب تک قائل
نہیں۔ اُن کے مقابل پر امر تنقیح طلب صرف رفع روحانی ہے کیونکہ جسمانی رفع اُن کے نزدیک
مدار نجات نہیں ۔ منہ
الزخرف : ٦٢
القمر :٢
الزخرف : ٦٠
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
نمونہ یہودیوں کو دیا گیا اور اُن کے لئے وہ ساعت ہوگئی ۔ قرآنی محاورہ کی رو سے ساعة عذاب ہی
کو کہتے ہیں۔ سو خبر دی گئی تھی کہ یہ ساعة حضرت عیسی کے انکار سے یہودیوں پر نازل ہوگی۔ پس
وہ نشان ظہور میں آگیا اور وہ ساعة یہودیوں پر نازل ہوگئی اور نیز اُس زمانہ میں طاعون بھی ان
پر سخت پڑی اور در حقیقت اُن کے لئے وہ واقعہ قیامت تھا جس کے وقت لاکھوں یہودی نیست و
نابود ہو گئے اور ہزار ہا طاعون سے مر گئے اور باقی ماندہ بہت ذلت کے ساتھ متفرق ہو گئے ۔ قیامت
کبری تو تمام لوگوں کے لئے قیامت ہو گی مگر یہ خاص یہودیوں کے لئے قیامت تھی ، اس پر ایک اور
قرینہ قرآن شریف میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا
یعنی اے یہود یو عیسی کے ساتھ تمہیں پتہ لگ جائے گا کہ قیامت کیا چیز ہے۔ اُس کے مثل تمہیں
دی جائے گی یعنی مَثَلًا لِبَنِي إِسْرَائِيلَ وہ قیامت تمہارے پر آئے گی اس میں شک نہ
کرو۔ صاف ظاہر ہے کہ قیامت حقیقی جواب تک نہیں آئی اُس کی نسبت غیر موزوں تھا کہ خدا کہتا
کہ اس قیامت میں شک نہ کرو اور تم اُس کو دیکھو گے۔ اُس زمانہ کے یہودی تو سب مر گئے اور آنے
والی قیامت اُنہوں نے نہیں دیکھی۔ کیا خدا نے جھوٹ بولا ۔ ہاں طیطوس رومی والی قیامت دیکھی ۔
سو قیامت سے مراد وہی قیامت ہے جو حضرت مسیح کے زمانہ میں طیطوس رومی کے ہاتھ سے
یہودیوں کو دیکھنی پڑی اور پھر طاعون کے ذریعہ سے اُس کو دیکھ لیا۔ یہ خدا کی کتابوں میں پرانا وعدہ
۲۲ عذاب کا چلا آتا تھا جس کا بائبل میں جا بجا کر پایا جاتا ہے۔ قرآن شریف میں اس کے لئے خاص
آیت نازل ہوئی۔ یہی وعدہ قرآن شریف اور پہلی کتابوں میں موجود ہے اور اسی سے یہودیوں کو
تنبیہ ہوئی ورنہ دور کی قیامت سے کون ڈرتا ہے۔ کیا اس وقت کے مولوی اُس قیامت سے ڈرتے
ہیں ہرگز نہیں اور جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے ۔ یہ لفظ ساعۃ کا کچھ قیامت سے خاص نہیں
اور نہ قرآن نے اس کو قیامت سے خاص رکھا ہے۔ افسوس کہ نیم ملا جن کی عاقبت خراب ہے اپنی
جہالت سے ایسے ایسے معنے کر لیتے ہیں جن سے اصل مطلب فوت ہو جاتا ہے۔ آخری قیامت سے
یہودیوں کو کیا خوف تھا مگر قریب کے عذاب کی پیشگوئی بے شک اُن کے دلوں پر اثر ڈالتی تھی ۔
الزخرف : ۶۲ ۲ الزخرف : ۶۰