حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا جسمانی طور پر آسمان پر اٹھایا جانا یہودیوں کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیتا

اِعجاز احمدی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
افسوس کہ سادہ لوح حجرہ نشین مولویوں کی نظر محدود ہے ان کو معلوم نہیں کہ پہلی کتابوں میں
اسی ساعت کا وعدہ تھا جو طیطوس کے وقت یہودیوں پر وارد ہوئی اور قرآن شریف صاف کہتا ہے کہ
عیسیٰ کی زبان پر ان پر لعنت پڑی اور عذاب عظیم کے واقعہ کو ساعۃ کے لفظ سے بیان کرنا نہ صرف
قرآن شریف کا محاورہ ہے بلکہ یہی محاورہ پہلی آسمانی کتابوں میں پایا جاتا ہے اور بکثرت پایا جاتا
ہے۔ پس نہ معلوم ان سادہ لوح مولویوں نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ ساعۃ کا لفظ ہمیشہ
قیامت پر ہی بولا جاتا ہے۔ افسوس یہ لوگ حیوانات کی طرح ہو گئے ۔ قدم قدم پر اپنی غلطیوں سے
ذلت اٹھاتے ہیں پھر غلطیوں کو نہیں چھوڑتے کیا غلطیوں کی کوئی حد بھی ہے۔ قرآن کے منشا کو ہرگز
یہ لوگ نہیں سمجھتے ۔ آسمان پر تو حضرت عیسیٰ کو مع جسم چڑھا دیا مگر جو الزام یہودیوں کا تھا اُس کا کچھ
جواب نہ دیا۔ خدا جو فرماتا ہے کہ یہود کہتے تھے إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ
اور جواب دیتا ہے کہ نہیں بلکہ ہم نے اُس کو اُٹھا لیا یہ کس بات کا رد ہے کیا صرف قتل کا۔
سوسنو کہ یہودیوں کا بار بار یہ شور مچانا کہ ہم نے عیسیٰ کو صلیب کے ذریعہ سے مار دیا۔ اُن کا
اس سے یہ مطلب تھا کہ وہ ملعون ہے اور اُس کی روح موسی" اور آدم کی طرح خدا کی طرف نہیں
اُٹھائی گئی ۔ پس خدا کا جواب یہ چاہیے تھا کہ نہیں در حقیقت اُس کی روح کا رفع ہوا۔ جسم کا آسمان پر
اُٹھانا یا نہ اُٹھانا متنازعہ فیہ امر نہ تھا۔ پس نعوذ باللہ خدا کی یہ خوب سمجھ ہے کہ انکار تو روح کے رفع
سے ہے جو خدا کی طرف ہوتا ہے مگر خدا اس اعتراض کا یہ جواب دیتا ہے کہ میں نے عیسیٰ کو زندہ
بجسم عنصری دوسرے آسمان پر بٹھا دیا۔ خوب جواب ہے اور ابھی مرنا اور قبض روح ہونا باقی ہے۔
خدا جانے بعد اس کے رفع روحانی ہو یا نہ ہو جو اصل جھگڑے کی بات ہے۔
ایسا ہی یہ لوگ عقل کے پورے میری بعض پیشگوئیوں کا جھوٹا نکلنا اپنے ہی دل سے فرض کر
کے یہ بھی کہا کرتے ہیں کہ جب بعض پیشگوئیاں جھوٹی ہیں یا اجتہادی غلطی ہے تو پھر مسیحیت کے دعوی
کا کیا اعتبار شاید وہ بھی غلط ہو۔ اس کا اول جواب تو یہی ہے کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اور مولوی
ثناء اللہ نے موضع مد میں بحث کے وقت یہی کہا تھا کہ سب پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں اس لئے ہم اُن کو
ا النساء : ۱۵۸

آج 10 میں سے 10 باقی