انبیاء فیصلے میں غلطیاں کر سکتے ہیں: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ناکام پیشگوئیوں کی مثال

اِعجاز احمدی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
مدعو کرتے ہیں اور خدا کی قسم دیتے ہیں کہ وہ اس تحقیق کے لئے قادیان میں آویں اور تمام
پیشگوئیوں کی پڑتال کریں اور ہم قسم کھا کر وعدہ کرتے ہیں کہ ہر ایک پیشگوئی کی نسبت جو منہاج
نبوت کی رو سے جھوٹی ثابت ہوا ایک ایک سور و پیر اُن کی نذر کریں گے ورنہ ایک خاص تمغہ لعنت
کا اُن کے گلے میں رہے گا اور ہم آمد و رفت کا خرچ بھی دیں گے اور گل پیشگوئیوں کی پڑتال
کرنی ہوگی تا آئندہ کوئی جھگڑا باقی نہ رہ جاوے۔ اور اسی شرط سے روپیہ ملے گا اور ثبوت
ہمارے ذمہ ہوگا۔
یادر ہے کہ رسالہ نزول استیج میں ڈیڑھ سو پر ل المسیح میں ڈیڑھ سو پیشگوئی میں نے لکھی ہے تو گویا جھوٹ ہونے کی
حالت میں پندرہ ہزار روپیہ مولوی ثناء اللہ صاحب لے جائیں گے اور در بدر گدائی کرنے سے
نجات ہوگی بلکہ ہم اور پیشگوئیاں بھی معہ ثبوت ان کے سامنے پیش کر دیں گے اور اسی وعدہ کے
موافق فی پیشگوئی سو روپیہ دیتے جائیں گے۔ اس وقت ایک لاکھ سے زیادہ میری جماعت
ہے۔ پس اگر میں مولوی صاحب موصوف کے لئے ایک ایک روپیہ بھی اپنے مریدوں سے
لوں گا تب بھی ایک لاکھ روپیہ ہو جائے گا وہ سب اُن کی نذر ہو گا جس حالت میں دو دو آنہ کے
لئے وہ در بدر خراب ہوتے پھرتے ہیں اور خدا کا قہر نازل ہے اور مردوں کے کفن یا وعظ کے
پیسوں پر گزارہ ہے ایک لاکھ روپیہ حاصل ہو جانا اُن کے لئے ایک بہشت ہے لیکن اگر میرے
اس بیان کی طرف توجہ نہ کریں اور اس تحقیق کے لئے بپا بندی شرائط مذکورہ جس میں بشرط ثبوت
تصدیق ورنہ تکذیب دونوں شرط ہیں ۔ قادیان میں نہ آئیں تو پھر لعنت ہے اُس لاف و گزاف
پر جو اُنہوں نے موضع مد میں مباحثہ کے وقت کی اور سخت بے حیائی سے جھوٹ بولا ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے لَا تَقْفُ مَا مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ لے مگر اُنہوں نے بغیر علم اور پوری تحقیق
کے عام لوگوں کے سامنے تکذیب کی کیا یہی ایمانداری ہے۔ وہ انسان کتوں سے بدتر ہوتا ہے کہ
۲﴾ جو بے وجہ بھونکتا ہے اور وہ زندگی لعنتی ہے جو بے شرمی سے گزرتی ہے۔
اور بعض کا یہ خیال ہے کہ اگر کسی الہام کے سمجھنے کے غلطی ہو جائے تو امان اٹھ جاتا ہے
اور شک پڑ جاتا ہے کہ شاید اس نبی یا رسول یا محدث نے اپنے دعوئی میں بھی دھوکا کھایا ہو۔
ا بنی اسرائیل : ۳۷

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
یہ خیال سرا سر سفسطہ ہے اور جو لوگ نیم سودائی ہوتے ہیں وہ ایسی ہی باتیں کیا کرتے ہیں اور اگر
اُن کا یہی اعتقاد ہے تو تمام نبیوں کی نبوت سے اُن کو ہاتھ دھو بیٹھنا چاہیے کیونکہ کوئی نبی نہیں جس
نے کبھی نہ کبھی اپنے اجتہاد میں غلطی نہ کھائی ہو مثلاً حضرت مسیح جو خدا بنائے گئے اُن کی اکثر
پیشگوئیاں غلطی سے پُر ہیں ۔ مثلاً یہ دعویٰ کہ مجھے داؤد کا تخت ملے گا بجز اس کے ایسے دعوی کے کیا
معنے تھے کہ کسی مجمل الہام پر بھروسہ کر کے اُن کو یہ خیال پیدا ہوا کہ میں بادشاہ بن جاؤں گا داؤد
کی اولاد سے تو تھے ہی اور بگفتن شہزادہ۔ اس فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو تخت اور بادشاہت
کی بہت خواہش تھی اور اس طرف یہود بھی منتظر تھے کہ کوئی اُن میں سے پیدا ہو کہ تا اُن کی دوبارہ
بادشاہت قائم کرے اور رومیوں کی اطاعت سے اُن کو چھڑاوے۔
سو در حقیقت ایسا دعویٰ کہ داؤد کا تخت پھر قائم ہوگا یہودیوں کی عین مراد تھی اور ابتدا میں
اس بات سے خوش ہو کر بہت سے یہودی آپ کے پاس جمع ہو گئے تھے مگر بعد اس کے کچھ ایسے
اتفاق پیش آئے کہ یہودیوں نے سمجھ لیا کہ یہ شخص اس بخت اور قسمت کا آدمی نہیں اس لئے ان سے
علیحدہ ہو گئے اور بعض شریر آدمیوں نے گورنمنٹ رومی کے گورنر کے پاس بھی یہ خبر پہنچادی کہ یہ یہ شخص
داؤد کے تخت کا دعویدار ہے۔ تب حضرت مسیح نے فی الفور پہلو بدل لیا اور فرمایا کہ میری بادشاہت
آسمانی ہے زمین کی نہیں مگر یہودی اب تک اعتراض کرتے ہیں کہ اگر آسمانی بادشاہت تھی تو آپ
نے حواریوں کو یہ حکم کیوں دیا تھا کہ کپڑے بیچ کر ہتھیار خرید لو۔ پس اس میں شک نہیں کہ حضرت مسیح
کے اجتہاد میں غلطی تھی اور ممکن ہے کہ یہ شیطانی وسوسہ ہو جس کے بعد آپ نے رجوع کر لیا کیونکہ
انبیاء غلطی پر قائم نہیں رکھے جاتے ۔ ہیں رکھے جاتے۔ اور میں نے شیطانی وسوسہ محض انجیل کی تحریر سے کہا ہے کیونکہ
انجیل سے ثابت ہے کہ ہے کہ کبھی کبھی آپ کو شیطانی الہام بھی ہو ۔ الہام بھی ہوتے تھے مگر آپ اُن الہامات کو رد
کر دیتے تھے اور خدا تعالیٰ مس شیطان سے آپ کو بچا لیتا تھا جیسا کہ اسلام کی حدیثوں میں آپ کی
یہ صفات لکھی ہیں اور آپ ہمیشہ محفوظ رہے۔ کبھی آپ نے شیطان کی پیروی نہیں کی ۔
ا نوٹ ۔ جرمن کے تین پادریوں نے شیطان کے مکالمہ کے جس کا انجیل میں ذکر ہے یہی معنے کئے ہیں ۔ منہ
☆

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
☆
ایک شریر یہودی اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ ایک مرتبہ ایک بیگا نہ عورت پر آپ عاشق
ہو گئے تھے لیکن جو بات دشمن کے منہ سے نکلے وہ قابل اعتبار نہیں ۔ آپ خدا کے مقبول اور
پیارے تھے۔ خبیث ہیں وہ لوگ جو آپ پر یہ تہمتیں لگاتے ہیں۔ ہاں آپ نے اجتہادی غلطی سے
داؤد کے تخت کی تمنا کی تھی مگر وہ تمنا پوری نہ ہوئی اور مطابق مثل مشہور کہ بن مانگے موتی ملیں
مانگے ملے نہ بھیک ۔ آپ تو داؤد کے تخت سے محروم رہے مگر وہ برگزیدہ خدا سید الرسل جس نے دنیا
کی بادشاہت سے منہ پھیر کر کہا تھا کہ الْفَقْرُ فَخْرِی یعنی فقر میرا فخر ہے اُس کو خدا نے بادشاہت
دے دی ۔ اُس نے کہا تھا کہ میں ایک دن فاقہ چاہتا ہوں اور ایک دن روٹی مگر خدا نے اُس کو
فقر وفاقہ سے بچایا۔ یہ خاص فضل ہے۔
حضرت مسیح کے اجتہاد جو اکثر غلط نکلے اس کا سبب شاید یہ ہوگا کہ اوائل میں جو آپ
کے ارادے تھے وہ پورے نہ ہو سکے ۔ غرض ان باتوں سے نبوت میں کچھ خلل نہیں آیا۔ نبی
کے ساتھ صد ہا انوار ہوتے ہیں جن سے وہ شناخت کیا جاتا ہے ۔ اور جن سے اُس کے دعوی
کی سچائی کھلتی ہے۔ پس اگر کوئی اجتہاد غلط ہو تو اصل دعوی میں کچھ فرق نہیں آتا مثلاً آنکھ اگر
دور کے فاصلہ سے انسان کو بیل تصور کرے تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آنکھ کا وجود بے فائدہ ہے یا
اُس کی رویت قابل اعتبار نہیں ۔ پس نبی کے لئے اُس کے دعوئی اور تعلیم کی ایسی مثال ہے
جیسا کہ قریب سے آنکھ چیزوں کو دیکھتی ہے اور اُن میں غلطی نہیں کرتی ۔ اور بعض اجتہادی
امور میں غلطی کی ایسی مثال ہے جیسے دور دراز کی چیزوں کو آنکھ د یزوں کو آنکھ دیکھتی ہے تو کبھی ان کی تشخیص
میں غلطی کر جاتی ہے۔ اسی بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت عیسی کو جو یہودیوں کی بھلائی کے لئے
اپنی بادشاہت کا خیال تھا ۔ اس لئے بموجب آیت کریمہ إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ
في أَمْنِيَّته - شیطان نے آپ کو دھوکا دیا اور داؤد کے تخت کا لالچ دل میں ڈ
L
میں ڈال دیا
نوٹ: عیسائی بھی ایسی بکو اس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کیا کرتے ہیں اور حضرت
موسی پر بھی ایک مرتبہ ایسا ہی الزام لگایا گیا تھا۔ منہ
الحج : ۵۳

الله
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
مگر چونکہ مقرب اور خدا کے پیارے تھے اس لئے وہ شیطانی وسو سے قائم نہ رہ سکے اور جلد
آپ نے سمجھ لیا کہ میری آسمان کی بادشاہت ہے نہ زمین کی ۔
غرض حضرت مسیح کا یہ اجتہاد غلط نکلا ۔ اصل وحی صحیح ہو گی مگر سمجھنے میں غلطی کھائی ۔ افسوس
ہے کہ جس قدر حضرت عیسی علیہ السلام کے اجتہادات میں غلطیاں ہیں اُس کی نظیر کسی نبی میں بھی
پائی نہیں جاتی ۔ شاید خدائی کے لئے یہ بھی ایک شرط ہو گی مگر کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان کے بہت سے
غلط اجتہادوں اور غلط پیشگوئیوں کی وجہ سے اُن کی پیغمبری مشتبہ ہوگئی ہے۔ ہرگز نہیں ۔ اصل بات یہ ﴿۲۶﴾
ہے کہ جس یقین کو نبی کے دل میں اُس کی نبوت کے بارے میں بٹھایا جاتا ہے وہ دلائل تو آفتاب کی
طرح چمک اُٹھتے ہیں اور اس قدر تواتر سے جمع ہوتے ہیں کہ وہ امر بد یہی ہو جاتا ہے۔ اور پھر بعض
دوسری جزئیات میں اگر اجتہاد کی غلطی ہو بھی تو وہ اس یقین کو مضر نہیں ہوتی جیسا کہ جو چیزیں انسان
کے نزدیک لائی جائیں اور آنکھوں کے قریب کی جائیں تو انسان کی آنکھ اُن کے پہچاننے میں غلطی
نہیں کھاتی اور قطعاً حکم دیتی ہے کہ یہ فلاں چیز ہے اور اس مقدار کی ہے اور وہ حکم صحیح ہوتا ہے اور ایسی
رویت کی شہادت کو عدالتیں قبول کرتی ہیں ۔ لیکن اگر کوئی چیز قریب نہ لائی جائے اور مثلاً نصف میل
یا پاؤ میل سے کسی انسان کو پوچھا جائے کہ وہ سفید شے کیا چیز ہے تو ممکن ہے کہ ایک سفید کپڑے
والے انسان کو ایک سفید گھوڑ ا خیال کرے یا ایک سفید گھوڑے کو انسان سمجھ لے۔ پس ایسا ہی نبیوں
اور رسولوں کو اُن کے دعوی کے متعلق اور اُن کی تعلیموں کے متعلق بہت نزدیک سے دکھایا جاتا ہے
اور اس میں اس قدر تواتر ہوتا ہے جس میں کچھ شک باقی نہیں رہتا لیکن بعض جزوی امور جو اہم
مقاصد میں سے نہیں ہوتے اُن کو نظر کشفی دور سے دیکھتی ہے اور ان میں کچھ تو اتر نہیں ہوتا۔ اس لئے
کبھی اُن کی تشخیص میں دھوکا بھی کھا لیتی ہے۔ پس حضرت عیسی علیہ السلام نے جو اپنی پیشگوئیوں میں
دھو کے کھائے وہ اسی رنگ میں کھائے تھے مگر نبوت کے دعوے میں اُنہوں نے دھوکا نہیں کھایا

آج 10 میں سے 10 باقی