مولویوں کا متناقص احادیث کا استعمال

اِعجاز احمدی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
کیونکہ وہ حقیقت نبوت قریب سے اُن کو دکھائی گئی اور بار بار دکھائی گئی۔
مولوی ثناء اللہ صاحب کو یہ بھی ایک دھوکا لگا ہوا ہے کہ وہ متناقض حدیثوں کو ہر ایک کے
سامنے پیش کر دیتے ہیں یہی دھوکا اُن کے بزرگ مولوی محمد حسین صاحب کو لگا ہوا ہے۔ اور ہر ایک
مقام میں جب حیات ممات حضرت عیسیٰ کے متعلق کوئی ذکر آوے تو جھٹ حدیثوں کا ایک ڈھیر
پیش کر دیتے ہیں کہ دیکھو صحیح بخاری ۔ صحیح مسلم ۔ جامع تر ندی سُنن ابن ماجہ سنن ابی داؤد۔
سنن نسائی۔ مسند امام احمد - طبرانی معجم کبیر ۔ نعیم ابن حماد ۔ مستدرک حاکم ۔ صحیح ابن خزیمہ۔
۲۷ نوادر الاصول ترندی ۔ ابوداؤد طیالسی ۔ احمد ۔ مسند الفردوس ۔ ابن عساکر ۔ کتاب الوفا ابن جوزی۔
شرح السنہ بغوی ۔ ابن جریر بیہقی - اخبار المهدی ۔ مسندابی یعلی وغیرہ کتب حدیث ۔ ان
میں یہی لکھا ہے کہ عیسی نازل ہو گا گو بیت المقدس میں یاد مشق میں یا افیق میں یا مسلمانوں کے لشکر
میں اس کا کوئی فیصلہ نہیں اور یہ ھوا ہے جو آج کل پیش کیا جاتا ہے۔ اور عجیب تر یہ کہ بعض ان
کتابوں میں سے ایسی نایاب ہیں کہ ان حضرات کے باپ نے بھی نہیں دیکھی ہوں گی مگر ان کے
نام سنا دیتے ہیں تاکم سے کم یہی سمجھا جائے کہ بڑے مولوی صاحب ہیں جو اتنی کتابیں جانتے
ہیں ۔ افسوس یہ لوگ خیانت پیشہ ہیں ہم تو اب یہود کا نام لینے سے بھی شرمندہ ہیں کیونکہ اسلام میں
ہی ایسے یہودی موجود ہیں۔
ابھی تھوڑے دن گزرے ہیں کہ مولوی محمد حسین صاحب نے سرکار انگریزی کو مہدی کے
بارے میں ایک کتاب پیش کر کے خوش کر دیا ہے جس میں لکھا ہے کہ مہدی کے بارے میں کوئی
حدیث صحیح ثابت نہیں ہوئی اور زمین کا انعام بھی پایا ہے۔ معلوم نہیں کہ کس صلہ میں مگر خدمت تو
یہی ہے کہ مہدی کے وجود پر قلم نسخ پھیر دیا ہے۔ اب بتلاؤ آسمان سے مسیح کس کے لشکر میں اُترے گا
جبکہ مہدی ندارد ہے۔ اس قدر کتا بیں جن کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے وہ تو اسی غرض سے پیش کی
جاتی ہیں کہ مہدی کی مدد کے لئے مسیح آئے گا ۔ اب جب مہدی کا ہی وجود نہیں تو کیوں آئے گا۔
خلیفہ تو قریش میں سے ہونا چاہیے سو وہ تو نہ رہا۔

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
دیکھو ہم انصاف سے کہتے ہیں کہ متذکرہ بالا کتابوں میں جو حدیثیں ہیں ان کی دو ٹانگیں
تھیں ایک ٹانگ مہدی والی سو وہ مولوی محمد حسین صاحب نے توڑ دی۔ اب دوسری ٹانگ مسیح کے
آسمان سے اُترنے کی ہم توڑ دیتے ہیں۔ کیونکہ دو جزوں میں سے جب ایک جز باطل ہو جائے تو وہ
اس بات کی مستلزم ہوئی کہ دوسرا مجز بھی باطل ہے۔ عیسی کے لئے تو خلافت مسلم نہیں کیونکہ وہ
قریش میں سے نہیں ۔ اور مہدی کا تو خود مولوی صاحب نے خاتمہ کر دیا۔ تو پھر عیسیٰ کو دوبارہ زمین پر
آنے کی کیوں تکلیف دی جائے ۔ اُن کو دو ہزار برس سے بیکار رہنے کی عادت ہے اور طبیعت آرام
طلب ۔ اب خواہ مخواہ پھر تکلیف دینا نا مناسب ہے۔
علاوہ اس کے ان حدیثوں کے درمیان اس قدر تناقض ہے کہ اگر ایک حدیث کے
بر خلاف دوسری حدیث تلاش کرو تو فی الفور مل جائے گی ۔ پس اس سے قرآن شریف کے بینات کو ۲۸
چھوڑنا اور ایسی متناقض حدیثوں کے لئے ایمان ضائع کرنا کسی اہلہ کا کام ہے نہ عقلمند کا۔
پھر یہ بھی سوچو کہ اگر قرآن کے مخالف ہو کر حدیثیں کچھ چیز ہیں تو نماز کی حدیثوں کو تو
سب سے زیادہ وقعت ہونی چاہیے تھی اور تواتر کے رنگ میں وہ ہونی چاہئے تھ میں وہ ہونی چاہئے تھیں مگر وہ بھی آپ
لوگوں کے تنازع اور تفرقہ سے خالی نہیں ہیں۔ یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ ہاتھ کہاں باندھنے
چاہئیں اور رفع یدین اور عدم رفع اور فاتحہ خلف امام اور آمین بالجهر وغیرہ کے جھگڑے بھی
اب تک ختم ہونے میں نہیں آئے اور بعض بعض کی حدیثوں کو رڈ کر رہے ہیں ۔ اگر ایک وہابی
حنفیوں کی مسجد میں جا کر رفع یدین کرے اور امام کے پیچھے فاتحہ پڑھے اور سینہ پر ہاتھ باندھے
اور آمین بالجہر کرے تو گو اس عمل کی تائید میں چار سو صحیح حدیث سناوے تب بھی وہ ضرور مار
کھا کر آئے گا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ابتدا سے ہی حدیثوں کو بہت عظمت نہیں دی گئی
اور امام اعظم جو امام بخاری سے پہلے گزر چکے ہیں بخاری کی حدیثوں کی کچھ پروانہیں کرتے اور
اُن کا زمانہ اقرب تھا چاہیے تھا کہ وہ حدیثیں اُن کو پہنچتیں اس لئے مناسب ہے کہ حدیث
کے لئے قرآن کو نہ چھوڑا جائے ۔ ورنہ ایمان ہاتھ سے جائے گا ۔ اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ

آج 10 میں سے 10 باقی