اپنے عقائد کو ظن پر مبنی نہ بنائیں

اِعجاز احمدی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
الْحَقِّ شَيْئًا پھر اگر حکم کا فیصلہ بھی نہ مانا جائے تو پھر وہ حکم کس چیز کا۔
ماسوا اس کے اگر نہایت ہی نرمی کریں تو ان حدیثوں کو ظن کا مرتبہ دے سکتے ہیں اور
یہی محدثین کا مذہب ہے اور ظن وہ ہے جس کے ساتھ کذب کا احتمال لگا ہوا ہے۔ پھر ایمان کی
بنیاد محض ظن پر رکھنا اور خدا کے قطعی یقینی کلام کو پس پشت ڈال دینا کون سی عقلمندی اور ایمانداری
ہے ہم یہ نہیں کہتے کہ تمام حدیثوں کو رڈی کی طرح پھینک دو بلکہ ہم کہتے ہیں کہ اُن میں سے وہ
قبول کرو جو قرآن کے منافی اور معارض نہ ہوں تا ہلاک نہ ہو جاؤ۔ کسی حدیث سے یہ ثابت نہیں
کہ عیسی کی عمر دو ہزار برس یا تین ہزار برس ہو گی بلکہ ایک سو بیس برس کی عمر لکھی ہے اب بتلاؤ کیا
ایک سو بیس برس اب تک ختم ہوئے یا نہیں ۔ کسی حدیث مرفوع متصل میں یہ کہاں لکھا ہے کہ
۲۹) حضرت عیسی چھت پھاڑ کر آسمان پر چڑھ گئے تھے اور لعنتی بنانے کے لئے ان کا کوئی حواری یا کوئی
دشمن مقرر کیا گیا تھا اگر حواری تھا تو بوجہ صلیب تو ریت کی رو سے ایک ایماندار کو ملعون بنایا گیا
کیا یہ فعل شنیع خدا کی طرف منسوب ہو سکتا ہے ۔ اور اگر کوئی اور یہودی تھا تو وہ صلیب کے وقت
چپ کیوں رہا اور کیا اُس کی بیوی اور دوسرے رشتہ دار مر گئے تھے اور کیا وہ گنگا تھا جو اپنی
بریت کے لئے تسلی نہ کر سکا۔
ماسوا اس کے مولوی محمد حسین صاحب جو موحدین کے ایڈوکیٹ کہلاتے ہیں اپنے
اشاعۃ السنہ میں جس میں اُنہوں نے براہین احمدیہ کا ریویو لکھا ہے تحریر فرماتے ہیں کہ جن
لوگوں کو بذریعہ کشف کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حضوری ہوتی ہے وہ محدثین کی تنقید
کے پابند نہیں ہو سکتے بعض حدیثیں جو محدثین کے نزدیک صحیح ہیں وہ اپنے کشف کے رو سے
اُن کو موضوع قرار دیتے ہیں اور بعض حدیثیں جو محدثین کے نزدیک موضوع ہیں وہ اُن کی
نسبت اپنے کشف کی شہادت سے صحت کا یقین رکھتے ہیں ۔ پس جبکہ یہ بات ہے تو پھر وہ جو
مسیح موعود اور حکم ہونے کا دعوی کرتا ہے کیوں مولوی صاحب اس پر اس قدر ناراض ہیں کہ اہے
اُس کا کشف دوسروں کے کشف کے برابر بھی نہیں مانتے حالانکہ وہ قرآن کے مطابق ہے۔
يونس : ۳۷

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
جب قرآن اور کشف کا تظاہر ہو گیا بلکہ بعض حدیثوں نے بھی اس کی تائید کی تو پھر تو اس کے قول
کو قبول کرنا چاہیے ورنہ مسیح موعود کا نام حکم رکھنا کیا فائدہ۔
بعض چالاک مولوی کہتے ہیں کہ اگر کوئی آسمان سے بھی اُترے اور یہ کہے کہ فلاں فلاں
حدیث جو تم مانتے ہو صحیح نہیں ہے تو ہم کبھی قبول نہ کریں گے اور اُس کے منہ پر طمانچہ ماریں گے۔
اس کا جواب یہی ہے کہ ہاں حضرات آپ کے وجود پر یہی اُمید ہے۔ مگر ہم بادب عرض کرتے ہیں
کہ پھر وہ حکم کا لفظ جو مسیح موعود کی نسبت صحیح بخاری میں آیا ہے اُس کے ذرہ معنی تو کریں ہم تو
اب تک یہی سمجھتے تھے کہ حکم اُس کو کہتے ہیں کہ اختلاف رفع کرنے کے لئے اُس کا حکم قبول کیا
جائے اور اُس کا فیصلہ گو وہ ہزار حدیث کو بھی موضوع قرار دے ناطق سمجھا جائے جو شخص خدا کی
طرف سے آئے گا وہ آپ کے طمانچے کھانے کو تو نہیں آئے گا خدا تعالیٰ اُس کے لئے خود راہ نکال
دے گا۔ جس شخص کو خدا نے کشف اور الہام عطا کیا اور بڑے بڑے نشان اُس کے ہاتھ پر ظاہر
فرمائے اور قرآن کے مطابق ایک راہ اُس کو دکھلا دی تو پھر وہ بعض ظنی حدیثوں کے لئے اس روشن ۳۰
اور یقینی راہ کو کیوں چھوڑے گا اور کیا اُس پر واجب نہیں ہے کہ جو کچھ خدا نے اُس کو دیا ہے اُس پر عمل
کرے اور اگر خدا کی پاک وحی سے حدیثوں کا کوئی مضمون مخالف پاوے اور اپنی وحی کو قرآن سے
مطابق پاوے اور بعض حدیثوں کو بھی اُس کی مؤید دیکھے تو ایسی حدیثوں کو چھوڑ دے اور اُن
حدیثوں کو قبول کرے جو قرآن کے مطابق ہیں اور اُس کی وحی کے مخالف نہیں۔
مجھے حیرت ہے کہ ایڈوکیٹ صاحب کسی قسم کی طبیعت رکھتے ہیں کہ یہ تو آپ مانتے ہیں کہ
پہلے اولیاء ایسے گزرے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حضوری سے صحیح حدیث کو غلط ٹھہراتے
اور غلط کو صیح ٹھہراتے تھے مگر آپ کو شرم آتی ہے کہ یہ مرتبہ مسیح موعود کو بھی جو حکم ہے عنایت کریں اور
تعجب کہ آپ کے پیروکس قسم کے ہیں کہ اُن کو یہ نہیں پوچھتے کہ دوسرے اولیاء کے تو یہ اختیارات ہیں
پھر حکم کو ان اختلافات کی وجہ سے کیوں کافر ٹھہراتے ہو اور کیوں خدا سے نہیں ڈرتے۔ میں تعجب کرتا
ہوں کہ پیرانہ سالی کی وجہ سے مولوی محمد حسین صاحب کے حافظہ پر کیسے پتھر پڑ گئے یاد نہ رہا کہ

آج 10 میں سے 10 باقی