رمضان کے مہینے میں سورج اور چاند گرہن کی نشانی کی وضاحت
اِعجاز احمدی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
اشاعۃ السنہ میں کیا لکھا ہے اور اب کیا کہتے ہیں۔ صاحب من اقرار کے بعد کوئی قاضی انکار نہیں سن
سکتا۔ آپ تو اقرار کر چکے ہیں کہ اہل کشف اور مکالمات کا مقام بلند ہے اُن کے لئے ضروری نہیں
ہے کہ خواہ مخواہ محدثین کی تنقید کی اطاعت کریں بلکہ محدثین نے تو مردوں سے روایت کی ہے اور
اہل کشف زندہ حسی و قیوم سے سنتے ہیں۔ پس آپ کا اُس شخص کی نسبت کیا گمان ہے جس کا
نام حکم رکھا گیا ہے۔ کیا یہ مرتبہ اس کو حاصل نہیں جو آپ دوسروں کے لئے تجویز کرتے ہیں۔
پھر مولوی ثناء اللہ صاحب کہتے ہیں کہ آپ کو مسیح موعود کی پیشگوئی کا خیال کیوں دل میں آیا
آخر وہ حدیثوں سے ہی لیا گیا پھر حدیثوں کی اور علامات کیوں قبول نہیں کی جاتیں یہ سادہ لوح یا تو
افترا سے ایسا کہتے ہیں اور یا محض حماقت سے اور ہم اس کے جواب میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان
کرتے ہیں کہ میرے اس دعوی کی حدیث بنیاد نہیں بلکہ قرآن اور وہ وحی ہے جو میرے پر نازل
ہوئی ۔ ہاں تائیدی طور پر ہم وہ حدیثیں بھی پیش کرتے ہیں جو قرآن شریف کے مطابق ہیں اور
میری وحی کے معارض نہیں۔ اور دوسری حدیثوں کو ہم رڈی کی طرح پھینک دیتے ہیں۔ اگر حدیثوں
کا دنیا میں وجود بھی نہ ہوتا تب بھی میرے اس دعوے کو کچھ حرج نہ پہنچتا تھا۔ ہاں خدا نے میری
وحی میں جا بجا قرآن کریم کو پیش کیا ہے چنانچہ تم براہین احمدیہ میں دیکھو گے کہ اس دعوئی کے متعلق
کوئی حدیث بیان نہیں کی گئی۔ جا بجا خدا تعالیٰ نے میری وحی میں قرآن کو پیش کیا ہے۔
میں اب خیال کرتا ہوں کہ جو کچھ مولوی ثناء اللہ صاحب نے مباحثہ موضع مد میں
فریب دہی کے طور پر اعتراض پیش کئے تھے سب کا کافی جواب ہو چکا ہے۔ ہاں یاد آیا ایک یہ
بھی خیال اُنہوں نے پیش کیا تھا کہ جو کسوف خسوف کی حدیث مہدی کے ظہور کی علامت ہے
جو دار قطنی اور کتاب اکمال الدین میں موجود ہے ۔ اس میں قمر کا خسوف تیرہ تاریخ سے پہلے
کسی ایسی تاریخ میں ہوگا جس میں چاند کو قمر کہہ سکتے ہوں ۔ پس یادر ہے کہ یہ بھی یہودیوں کی
مانند تحریف ہے۔ خدا نے قمر کے خسوف کے لئے اپنی سنت کے موافق تین راتیں مقرر کر رکھی
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
ہیں اور ایسا ہی شمس کے لئے تین دن مقرر ہیں اور حدیث میں صریح ذکر ہے کہ اُس زمانہ میں
جب مہدی پیدا ہو گا قمر کا خسوف اُس کی پہلی رات میں ہوگا جو قانون قدرت میں اُس کے
خسوف کے لئے مقرر ہے اور سورج کا خسوف اُس کے بیچ کے دن میں ہوگا جو اُس کے خسوف
کے لئے سنت اللہ میں مقرر ہے۔ اس سیدھے معنے کو چھوڑنا اور دوسری طرف بہکے پھر نا اگر
بد بختی نہیں تو اور کیا ہے۔
علاوہ اس کے عرب کے نزدیک وہ رات جس میں ہلال کو قمر کہا جاتا
ہے کوئی مخصوص رات نہیں جس میں ! میں اختلاف نہ ہو۔ بعض کہتے ہیں کہ ایک
رات ہلال رہتا ہے۔ دوسری رات قمر شروع ہو جاتا ہے۔ بعض تیسری
رات کے چاند کو قمر کہتے ہیں ۔ بعض کے نزدیک سات رات تک ہلال ہی
ہے۔ پس اس صورت میں پیشگوئی کے ظہور کے لئے کوئی خاص رات
معین نہیں رہتی ۔
اور یہ کہنا کہ سنت اللہ کے موافق کسوف خسوف ہونا کوئی خارق عادت امر ۳۲
نہیں یہ دوسری حماقت ہے۔ اصل غرض اِس پیشگوئی سے یہ نہیں ہے کہ کسی
خارق عادت عجوبہ کا وعدہ کیا جائے بلکہ غرض اصلی ایک علامت کو بیان کرنا
ہے جس میں دوسرا شریک نہ ہو۔
پس حدیث میں یہ علامت بیان کی گئی ہے کہ جب وہ سچا مہدی دعوئی
کرے گا تو اُس زمانہ میں قمر رمضان کے مہینہ میں اپنے خسوف کی پہلی
رات میں مختلف ہوگا اور ایسا واقعہ پہلے کبھی پیش نہ آیا ہوگا اور کسی جھوٹے