دس ہزار روپیہ کے انعام
اِعجاز احمدی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
اور نیز یہ بھی خیال آیا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب سے اگر صرف کتاب اعجاز المسیح کی نظیر طلب کی
جائے تو وہ اس میں ضرور کہیں گے کہ کیوں کر ثابت ہو کہ سنتر دن کے اندر یہ کتاب تالیف کی گئی
ہے اور اگر وہ یہ حجت پیش کریں کہ یہ کتاب دو برس میں بنائی گئی ہے اور ہمیں بھی دو برس کی
مہلت ملے تو مشکل ہوگا کہ ہم صفائی سے ان کو ستر دن کا ثبوت دے سکیں ۔ ان وجوہات سے
مناسب سمجھا گیا کہ خدا تعالیٰ سے یہ درخواست کی جائے کہ ایک سادہ قصیدہ بنانے کے لئے روح
القدس سے مجھے تائید فرماوے جس میں مباحثہ مد کا ذکر ہو۔ تا اس بات کے سمجھنے کے لئے
۳۶ دقت نہ ہو کہ وہ قصیدہ کتنے دن میں طیار کیا گیا ہے۔ سو میں نے دعا کی کہ اے خدائے قدیر مجھے
نشان کے طور پر توفیق دے کہ ایسا قصیدہ بناؤں اور وہ دعا میری منظور ہو گئی اور روح القدس سے
ایک خارق عادت مجھے تائید ملی اور وہ قصیدہ پانچ دن میں ہی میں نے ختم کر لیا ۔ کاش اگر کوئی اور
شغل مجبور نہ کرتا تو وہ قصیدہ ایک دن میں ہی ختم ہو جاتا۔ کاش اگر چھپنے میں کسی قدر دیر نہ لگتی تو
نو نومبر ۱۹۰۲ء تک وہ قصیدہ شائع ہو سکتا تھا۔
☆
یہ ایک عظیم الشان نشان ہے جس کے گواہ خود مولوی ثناء اللہ صاحب ہیں کیونکہ قصیدہ
سے خود ثابت ہے کہ یہ ان کے مباحثہ کے بعد بنایا گیا ہے اور مباحثہ ۲۹ ر اور ۳۰ راکتو بر ۱۹۰۲ء
کو ہوا تھا اور ہمارے دوستوں کے واپس آنے پر ۱۸ نومبر ۱۹۰۲ء کو اس قصیدہ کا بنانا شروع کیا
گیا اور ۱۲ نومبر ۱۹۰۲ء کو معہ اس اردو عبارت کے ختم ہو چکا تھا۔ چونکہ میں یقین دل سے جانتا
ہوں کہ خدا کی تائید کا یہ ایک بڑا نشان ہے تا وہ مخالف کو شرمندہ اور لاجواب کرے ۔ اس
لئے میں اس نشان کو دس ہزار روپیہ کے انعام کے ساتھ مولوی ثناء اللہ اور اُس کے
مددگاروں کے سامنے پیش کرتا ہوں کہ اگر وہ اسی میعاد میں یعنی پانچ دن میں ایسا قصیدہ معہ
اسی قدر اردو مضمون کے جواب کے جو وہ بھی ایک نشان ہے بنا کر شائع کر دیں تو میں بلا توقف
دیر کا ایک یہ بھی باعث ہوا کہ مجھے منصف صاحب کی عدالت میں تاریخ کے نومبر ۱۹۰۲ء کو بٹالہ
جانا پڑا اصل تالیف کا زمانہ تو محض تین دن تھے اور دو دن باعث حرج اور زائد ہو گئے ۔ منہ
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
دس ہزار روپیہ اُن کو دے دوں گا۔ چھپوانے کے لئے ایک ہفتہ کی اُن کو اور مہلت دیتا ہوں یہ گل
بالاں دن ہیں اور دو دن ڈاک کے لئے بھی اُن کا حق ہے۔ پس اگر اس تاریخ سے کہ یہ قصیدہ
اور اُردو عبارت اُن کے پاس پہنچے چوڑاں دن تک اسی قد را شعار بلیغ فصیح جو اس مقدار اور تعداد
سے کم نہ ہوں شائع کر دیں تو میں دس ہزار روپیہ اُن کو انعام دے دوں گا ۔ اُن کو اختیار ہوگا کہ
مولوی محمد حسین صاحب سے مدد لیں یا کسی اور صاحب سے مدد لے لیں اور نیز اس وجہ سے بھی
اُن کو کوشش کرنی چاہیے کہ میرے ایک اشتہار میں پیشگوئی کے طور پر خبر دی گئی ہے کہ اخیر دسمبر ۱۹۰۲ء
تک کوئی خارق عادت نشان ظاہر ہوگا۔ اور گو وہ نشان اور صورتوں میں بھی ظاہر ہو گیا ہے لیکن
اگر مولوی ثناء اللہ اور دوسرے مخاطبین نے اس میعاد کے اندر اس قصیدہ اور اس اُردو مضمون کا جواب
نہ لکھا یا نہ لکھوایا تو یہ نشان اُن کے ذریعہ سے پورا ہو جائے گا۔ سو انہیں لازم ہے کہ اگر وہ میرے
کاروبار کو انسان کا منصوبہ خیال کرتے ہیں کام کرتے ہیں تو مقابلہ کر کے اس نشان کو کسی طرح روک دیں۔ اور دیں۔ اور ۳۷
دیکھو میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر وہ اکیلے یا دوسروں کی مدد سے میعاد معینہ کے اندر میرے قصیدہ
اور اردو عبارت کے مطابق اور ان کی تعداد کے مطابق قصیدہ چھپوا کر شائع کریں گے اور تاریخ
وصولی سے بارہ دن کے اندر بذریعہ ڈاک میرے پاس بھیج دیں گے تو صرف میں یہی نہیں کروں گا
کہ دس ہزار رو پید ان کو انعام دوں گا بلکہ اس غلبہ سے میرا جھوٹا ہونا ثابت ہوگا۔ اِس صورت میں
چونکہ گالیاں اور تکذیب انتہا تک پہنچ گئی ہے۔ جن کے کاغذات میرے پاس ایک بڑے تھیلہ میں
محفوظ ہیں اور یہ لوگ اپنے اشتہارات میں بار بار گذشتہ نشانوں کی تکذیب کرتے اور آئندہ نشان مانگتے ہیں
اس لئے ہم یہ نشان ان کو دیتے ہیں ایسا ہی عیسائیوں نے بھی مجھے مخاطب کر کے بار بار لکھا ہے کہ انجیل میں ہے
کہ جھوٹے مسیح آئیں گے۔ اور اس طرح پر انہوں نے مجھے جھوٹا مسیح قرار دیا ہے حالانکہ خودان دنوں میں خاص
لندن میں عیسائیوں میں سے جھوٹا مسیح پکٹ نام موجود ہے جو خدائی اور مسیحیت کا دعویٰ کرتا ہے اور انجیل کی
پیشگوئی کو پورا کر رہا ہے لیکن آئندہ اگر کوئی مجھے جھوٹا قرار دینا چاہے تو اُسے لازم ہے کہ میرے نشانوں کا مقابلہ
کرے۔ عیسائیوں میں بھی بہت سے مرتد مولوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اگر پادری صاحبان اس تکذیب
میں سچے ہیں تو وہ ایسا قصیدہ اُن مولویوں سے پانچ دن تک بنوا کر دس ہزار روپیہ مجھ سے لیں اور مشن کے کاموں
میں خرچ کریں مگر جو شخص تاریخ مقررہ کے بعد کچھ بکواس کرے گا یا کوئی تحریر دکھلائے گا اُس کی تحریر کسی گندی
نالی میں پھینکنے کے لائق ہوگی ۔ منہ