پیر مہر علی شاہ کی نسمت

اِعجاز احمدی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
پیر مہر علیشاہ کی نسبت
ا تَعْصُونَ بَغْيًا مَّنْ اَتَى مِنْ مَّلِيُكِكُمْ وَقَدْ تَمَّتِ الْأَخْبَارُ وَالاكُ تَبْهَرُ
کیا تم محض بغاوت کے رو سے اس شخص کی نافرمانی کرتے ہو جو تمہارے بادشاہ کی طرف سے آیا ہے اور خبریں پوری ہو گئیں اور نشان چمک اٹھے
وَقَدْ قِيلَ مِنْكُمْ يَأْتِيَنَّ إِمَامُكُمْ وَذَلِكَ فِي الْقُرْآنِ نَبَا مُكَرَّرُ
اور تم سن چکے کہ تمہارا امام تم میں سے ہی آئے گا اور یہ خبر تو قرآن میں کئی مرتبہ آ چکی ہے
أَتَانِي كِتَابٌ مِّنْ كَذُوبٍ يُزَوِّرُ كِتَابٌ خَبِيْتٌ كَالْعَقَارِبِ يَأْبُرُ
مجھے ایک کتاب کذاب کی طرف سے پہنچی ہے۔ وہ خبیث کتاب اور بچھو کی طرح نیش زن
فَقُلْتُ لَكِ الْوَيْلاتُ يَا أَرْضَ جَوْلَرَ لُعِنُتِ بِمَلْعُونِ فَانْتِ تُدَمَّرُ
پس میں نے کہا کہ اے گولرہ کی زمین ! تجھ پر لعنت تو ملعون کے سبب سے ملعون ہو گئی ۔ پس تو قیامت کو ہلاکت میں پڑے گی
﴿٦﴾ تَكَلَّمَ هَذَا النِّكْسُ كَالزَّمُعِ شَاتِمًا وَكُلُّ امْرِءٍ عِنْدَ التَخَاصُمِ يُسْبَرُ
اس فرومایہ نے کمینہ لوگوں کی طرح گالی کے ساتھ بات کی ہے اور ہر ایک آدمی خصومت کے وقت آزمایا جاتا ہے
ا تَزْعَمُ يَاشَيخَ الضَّلَالَةِ انَّنِي تَقَوَّلْتُ فَاعْلَمُ أَنَّ ذَيْلِي مُطَهَّرُ
کیا تو اسے گمراہی کے شیخ یہی گمان کرتا ہے کہ میں نے یہ جھوٹ بنا لیا ہے؟ پس جان کہ میرا دامن جھوٹ سے پاک ہے
ا تُنْكِرُ حَقًّا جَاءَ مِنْ خَالِقِ السَّمَا سَيُبْدِي لَكَ الرَّحْمَانُ مَا أَنْتَ تُنْكِرُ
کیا تو اس حق سے انکار کرتا ہے جو آسمان سے آیا ۔ خدا عنقریب تیرے پر ظاہر کرے گا جس چیز کا تو نے انکار کیا ہے
إِذَا مَا رَأَيْنَا أَنَّ قَلْبَكَ قَدْ غَسَا فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ وَالْقَلْبُ يَضْجَرُ
جب ہم نے دیکھا کہ تیرا دل سیاہ ہو گیا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے اور دل بے قرار تھا
أَخَذْتُمْ طَرِيقَ الشِّرْكِ مَرْكَزَ دِينِكُمْ أَهْذَا هُوَ الْإِسْلَامُ يَا مُتَكَبِّرُ
تم نے شرک کے طریق کو اپنے دین کا مرکز بنالیا۔ کیا یہی اسلام ہے؟ اسے متکبر !
وَمَا أَنَا إِلَّا نَائِبُ اللَّهِ فِي الْوَرَى فَفِرُّوا إِلَيَّ وَ جَانِبُوا الْبَغْيَ وَاحْذَرُوا
اور میں مخلوق کے لئے خدا کا نائب ہوں ۔ پس میری طرف بھا گو اور نا فرمانی چھوڑ دو اور ڈرو
وَإِنَّ قَضَاءَ اللَّهِ يَأْتِي مِنَ السَّمَا وَمَا كَانَ أَنْ يُطوى وَيُلُغَى وَيُحْجَرُ
اور خدا کی تقدیر آسمان سے آئے گی اور ممکن نہیں ہو گا کہ موقوف رکھی جائے گی اور باطل کی جائے گی اور روک دی جائے

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
نَطَقتَ بِكِذَبِ أَيُّهَا الْغُولُ شَقْوَةً خَفِ اللَّهَ يَا صَيدَ الرَّدى كَيْفَ تَجْسُرُ
اے دیو! تو نے بدبختی کی وجہ سے جھوٹ بولا ۔ اے موت کے شکار ! خدا سے ڈر کیوں دلیری کرتا ہے
ا تَقْصِدُ عِرْضِي بِالاَ كَاذِيبِ وَالْجَفَا وَأَنْتَ مِنَ الدَّيَّانِ لَا تَتَسَتَّرُ
کیا جھوٹی باتوں کے ساتھ میری آبرو کا قصد کرتا ہے؟ اور تو سزا دینے والے سے پوشیدہ نہیں ہے
وَإِنْ تَضْرِبَنَّ عَلَى الصَّلَاتِ زُجَاجَةً فَلَا الصَّخْرُ بَلْ إِنَّ الزُّجَاجَةَ تُكْسَرُ
اور اگر تو شیشہ کو پتھر پر مارے تو پتھر نہیں بلکہ شیشہ ہی ٹوٹے گا
تَعَالَى مَقَامِي فَاخْتَفَى مِنْ عُيُونِكُمْ وَكُلُّ رَفِيعٍ لَا مَحَالَةَ يُسْتَرُ
میرا مقام بلند تھا پس تمہاری آنکھوں سے پوشیدہ ہو گیا اور ہر ایک دور اور بلند بالضرور پوشیدہ ہو جاتا ہے
وَ فِي حِزْبِكُمْ إِنَّا نَرَى بَعْضَ أَيِنَا فَإِنَّا دَعَوْنَا حِزْبَكُمْ فَتَأَخَّرُوا ﴿۷۷﴾
ہم نے تمہارے گروہ میں بعض نشان اپنے پائے کیونکہ ہم نے تمہارے گروہ کو بلایا اور وہ پیچھے ہٹ گئے
تَبَصَّرُ خَصِيْمِي هَلْ تَرَى مِنْ مَّطَاعِنٍ عَلَيَّ خُصُوصًا غَيْرَ قَوْمٍ تُطَهِّرُ
اے میرے دشمن! تو سوچ لے کہ کیا ایسے بھی اعتراض ہیں جو خاص مجھ پر وارد ہوتے ہیں اور دوسرے نبیوں پر وارد نہیں ہوئے جن کو تو پاک سمجھتا ہے
وَأَرْسَلَنِي رَبِّي بِآيَاتِ فَضْلِهِ لَاَعْمُرَ مَاهَدَّ اللَّامُ وَدَعْثَرُوا
اور خدا نے اپنے نشانوں کے ساتھ مجھے بھیجا ہے تا کہ میں اس عمارت کو بناؤں جو ٹیموں نے اس کو توڑا اور ویران کیا
وَفِي الدِّينِ اَسْرَارٌ وَسُبُلٌ خَفِيَّةٌ وَيُظْهِرُهَا رَبِّي لِعَبْدٍ يُخَيِّرُ
اور دین میں بھید ہیں اور پوشیدہ راہیں ہیں اور میرا رب وہ بھید اس بندہ پر ظاہر کرتا ہے جس کو چن لیتا ہے
وَكَمْ مِّنْ حَقَائِقَ لَا يُرَى كَيْفَ شَيْحُهَا كَنَجْمٍ بَعِيدٍ نُورُهَا يَتَسَتَّرُ
اور بہت سی حقیقتیں ہیں جو ان کی صورت نظر نہیں آتی ۔ اس ستارہ کی طرح جو دورتر ہے۔ باعث دوری ان حقائق کانور چھپ جاتا ہے۔
فَيَأْتِي مِنَ اللهِ الْعَلِيمِ مُعَلِّمٌ وَيَهْدِي إِلَى أَسْرَارِهَا وَيُفَسِّرُ
پس خدا کی طرف سے ایک معلم آتا ہے۔ اور اس کے بھید ظاہر کرتا ہے اور بیان فرماتا ہے
وَإِنْ كُنْتَ قَدْ آلَيْتَ اَنَّكَ تُنْكِرُ فَكِدِى لِمَا زَوَّرُتَ فَالْحَقُّ يَظْهَرُ
اور اگر تو نے قسم کھائی ہے کہ تو انکار کرتا رہے گا ۔ پس تو جس طرح چاہے اپنی دروغ بازی سے فریب کر اور حق ظاہر ہو کر رہے گا

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
وَسَوْفَ تَرَى أَنِّي صَدُوقٌ مُؤَيَّدٌ وَلَسْتُ بِفَضْلِ اللَّهِ مَا أَنْتَ تَسْطُرُ
اور عنقریب تو دیکھے گا کہ میں سچا ہوں اور مدد کیا گیا ہوں۔ اور میں خدا کے فضل سے ایسا نہیں جیسا کہ تو لکھتا ہے
وَيُبْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ اَمْرِى فَيَنْجَلِي اَ إِنِّي ظَلَامٌ أَوْ مِنَ اللَّهِ نَيْرُ
اور خدا میری حقیقت تیرے پر ظاہر کرے گا پس کھل جائے گا کہ کیا میں تاریکی ہوں یا نور ہوں
ارِيكَ وَغَدَّارَ الزَّمَانِ اَبَا الْوَفَا يَدَ اللَّهِ فَالضَّوْضَاةُ يُخْفَى وَيُسْتَرُ
میں تجھے اور غدار زمانہ ثناء اللہ کو دکھلاؤں گا خدا کا ہاتھ ۔ پس شور و فر یا دسب موقوف ہو جائے گی
وَيَعْلَمُ رَبِّي مَنْ تَصَلَّفَ وَافْتَرَى وَمَنْ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ بَرٌ مُطَهَّرُ
اور خدا میرا جانتا ہے کہ شریر اور مفتری کون ہے اور کون وہ ہے جو اس کے نزدیک نیک اور پاک ہے
﴿۸﴾ اَتُطْفِئُ نُورًا قَدْ أُرِيدَ ظُهُورُهُ لَكَ الْبُهْرُ فِي الدَّارَيْنِ وَ النُّورُ يَبْهَرُ
کیا تو اس نور کو بجھانا چاہتا ہے جس کا ظاہر کرنا ارادہ کیا گیا ہے۔ تجھے دونوں جہانوں میں بدبختی ہے اور نور ظاہر ہوکر رہے گا
أَلَا إِنَّ وَقْتَ الدَّجْلِ وَالزُّوْرِ قَدْ مَضَى وَجَاءَ زَمَانٌ يُحْرِقُ الْكِذْبَ فَاصْبِرُوا
خبر دار ہو۔ جھوٹ اور فریب کا وقت گزر گیا ۔ اور وہ زمانہ آ گیا جو جھوٹے کو جلا دے گا پس صبر کر
وَإِنْ كُنْتَ قَدْ جَاوَزْتَ حَدَّ تَوَرُّعٍ فَكَفِّرُ وَ كَذَّبُ أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ
اور اگر تو پر ہیز گاری کی حد سے آگے گزر گیا ہے۔ پس مجھے کافر کہہ اور تکذیب کر ۔ اے دلیر آدمی !
أَيَا أَيُّهَا الْمُوْذِى خَفِ الْقَادِرَ الَّذِي يَشُجُ رُؤُوسَ الْمُعْتَدِينَ وَيَقْهَرُ
اے دکھ دینے والے! اس قادر خدا سے خوف کر ۔ جو تجاوز کرنے والوں کا سر توڑتا ہے اور ان پر قہر نازل کرتا ہے
إِذَا مَا تَلَظَّى قَهْرُهُ يُهْلِكُ الْوَرى فَلَيْسَ بِوَاقٍ بَعْدَهُ يَا مُزَوِّرُ
جب اس کا قہر بھڑکتا ہے تو لوگوں کو ہلاک کر دیتا ہے۔ پھر اس کے بعد اے مزور ! کوئی بچانے والا نہیں ہوتا
وَلَسْتَ تُرَاعِي نَهْجَ رِفْقٍ وَلِيْنَةٍ كَدَابِ شَنَاءِ اللَّهِ تُؤْذِى وَتَأْبُرُ
اور تو نرمی کی راہ کی رعایت نہیں رکھتا ۔ اور مولوی ثناء اللہ کی طرح نیش زنی کرتا ہے

اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
أَلَا إِنَّ حُسْنَ النَّاسِ فِي حُسْنِ خُلْقِهِمْ وَمَنْ يَقْصِدِ التَّحْقِيرَ خُبْثًا يُحَقَّرُ
خبر دار ہو کہ لوگوں کی خوبی ان کے خُلق کی خوبی میں ہے اور جو شخص شرارت سے تحقیر کرتا ہے اس کی بھی تحقیر کی جاتی ہے
أَ آخَيْتَ ذِبًا عَايِثًا اَوْ اَبَا الْوَفَا أَوَافَيْتَ مُدًّا أَوْ رَأَيْتَ امْرَتُسَرُ
کیا تو نے کسی بھیڑیے سے دوستی لگائی یا مولوی ثناء اللہ سے ۔ کیا تو نے مد میں اپنا قدم ڈالا یا امرت سر میں؟
أَلَا إِنَّ أَهْلَ السَّبِّ يُدْرَى بِلَطْمَةٍ وَ مُجْرِمُ لَطْمِ بِالْهَرَاوَى يُكَسَّرُ
خبر دار ہو کہ گالی دینے والا طمانچہ سے متنبہ کیا جاتا ہے اور جو طمانچہ مارنے کا مجرم ہو اُس کو سونٹوں کے ساتھ کوٹا کرتے ہیں
فَإِيَّاكَ وَالتَّوْهِينَ وَالسَّبَّ وَالْقَلَى اذَا مَا رَمَيْتَ الْحَجْرَ بِالْحَجْرِ تُنْذَرُ
پس تو تو ہین اور گالی اور دشمنی سے پر ہیز کر۔ جب تو نے پتھر چلایا تو پھر سے ہی ڈرایا جائے گا
وَاَعْلَمُ أَنَّ اللَّعْنَ وَالسَّبَّ دَابُكُمْ وَمَنْ أَكْثَرَ التَّكْفِيرَ يَوْمًا سَيُكْفَرُ
اور میں جانتا ہوں کہ لعنت بازی اور گالی تمہاری عادت ہے اور جو شخص بار بار لوگوں کو کافر کہے گا ایک دن وہ بھی کا فرٹھہرایا جائے گا
وَإِنَّا وَإِيَّاكُمْ أَمَامَ مَلِيكِنَا فَيَقْضِي قَضَايَانَا كَمَا هُوَ يَنْظُرُ ﴿٧٩﴾
اور ہم اور تم خدا کی آنکھوں کے سامنے ہیں۔ پس وہ ہمارے مقدمہ کو جیسا کہ دیکھ رہا ہے فیصلہ کر دے گا
فَإِنْ كُنْتُ كَذَّابًا كَمَا أَنْتَ تَزْعَمُ فَتُعُلَى وَإِنِّي فِي الْأَنَامِ احَقَّرُ
پس اگر میں جھوٹا ہوں جیسا کہ تو گمان کرتا ہے۔ پس تو اونچا کیا جائے گا اور میں لوگوں میں حقیر کیا جاؤں گا
وَإِنْ كُنْتُ مِنْ قَوْمٍ أَتَوْا مِنْ مَّلِيُكِهِمْ فَتُجْزِى جَزَاءَ الْمُفْسِدِينَ وَتُبْتَرُ
اور اگر میں اُن لوگوں میں سے ہوں جو اپنے بادشاہ کی طرف سے آئے۔ پس تجھے وہ سزا ملے گی جو مفسدوں کو ملا کرتی ہے
وأَقْسَمُتُ بِاللَّهِ الَّذِي جَلَّ شَأْنُهُ سَيُكْرِ مُنِي رَبِّي وَشَأْنِي يُكَبِّرُ
اور میں خدا کی قسم کھاتا ہوں جس کی شان بزرگ ہے کہ عنقریب خدا میرا مجھے بزرگی دے گا اور میری شان بلند کی جائے گی
شَعَرُنَا مَالَ الْمُفْسِدِينَ وَمَنْ يَعِشُ إِلى بُرْهَةٍ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ يَشْعُرُ
ہمیں انجام کار مفسدوں کا معلوم ہو گیا ہے اور جو شخص کیا ہے اور جو شخص کچھ مدت تک زندہ رہے گا اسے بھی معلوم ہو جائے گا
وَفِي الْأَرْضِ أَحْنَاشُ وَسَبْعٌ وَشَرُّهُمْ رِجَالٌ اَهَانُونِي وَسَبُّوا وَ كَفَرُوا
اور زمین میں سانپ بھی ہیں اور درندے بھی مگر سب سے بدتر وہ لوگ ہیں جو میری توہین کرتے اور گالیاں دیتے اور کافر کہتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی