مقابله کے لئے یہ شرط ضروری ہے کہ جو شخص بالمقابل لکھے وہ ساتھ ہی اِس اُردو کا ردّ بھی لکھے
اِعجاز احمدی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب نے یہ فرمایا تھا کہ یہ تقریر پہلے بنائی گئی ہے اور ایک مدت تک
سوچ کر لکھی گئی ہے۔ پس اگر اب بھی کہہ دیں کہ یہ اعجاز مسیح ستر دن میں نہیں بلکہ ستر مہینے
میں بنائی گئی ہے تو اب یہ امر عوام کی نظر میں مشتبہ ہو جائے گا اور میں چند روز اسی فکر میں تھا کہ
کیا کروں آخر ۶ رنومبر ۱۹۰۲ء کی شام کو میرے دل میں ڈالا گیا کہ ایک قصیدہ مقام مد کے
مباحثہ کے متعلق بناؤں کیونکہ بہر حال قصیدہ بنانے کا زمانہ یقینی اور قطعی ہے کیونکہ اس سے تو
کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ۱۲۹ اور ۳۰ اکتو بر ۱۹۰۲ء کو بمقام مد بحث ہوئی تھی اور پھر دوسری
نومبر کو ہمارے دوست قادیان پہنچے اور کے نومبر کو میں ایک گواہی کے لئے منشی نصیر الدین
صاحب منصف عدالت بٹالہ کی کچہری میں گیا شاید میں نے ایک یا دو شعر راہ میں
بنائے مگر ۱۸ نومبر ۲ء کو قصیدہ پوری توجہ سے شروع کیا اور پانچ دن تک قصیدہ اور اُردو
مضمون ختم کر لیا اس لئے یہ امر شک و شبہ سے پاک ہو گیا کہ کتنی مدت میں قصیدہ بنایا گیا
کیونکہ اس قصیدہ میں اور نیز اُردو مضمون میں واقعات اس بحث کے درج ہیں جو ۲۹ / اور
۳۰ اکتوبر ۲ء میں بمقام مد ہوئی تھی پس اگر یہ قصیدہ اور اُردو مضمون اس قلیل مدت میں
طیار نہیں ہوا اور پہلے اس سے بنایا گیا تو پھر مجھے عالم الغیب ماننا چاہیے جس نے تمام واقعات
کی پہلے سے خبر دی ۔ غرض یہ ایک عظیم الشان نشان ہے اور نہایت سہل طریق فیصلہ کا۔ اور یاد
رہے کہ جیسا میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ یہ تمام مدت قصیدہ پر ہی خرچ نہیں ہوئی بلکہ اس
اُردو مضمون پر بھی خرچ ہوئی ہے جو اس قصیدہ کے ساتھ شامل ہے اور وہ دونوں بہیت مجموعی
خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نشان ہیں اور مقابلہ کے لئے اور دس ہزار روپیہ انعام پانے کے
لئے یہ شرط ضروری ہے کہ جو شخص بالمقابل لکھے وہ ساتھ ہی اِس اُردو کا رڈ بھی لکھے جو
میری وجو ہات کو توڑ سکے جس کی عبارت ہماری عبارت سے کم نہ ہو اور اگر کوئی ان دونوں میں
سے کسی کو چھوڑے گا تو وہ اس شرط کا توڑنے والا ہوگا میں اپنے مخالفوں پر کوئی ایسی مشقت
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
نہیں ڈالتا جس مشقت سے میں نے حصہ نہ لیا ہو۔ ظاہر ہے کہ اُردو عبارت بھی اسی واقعہ
بحث کے متعلق ہے اور اس : میں مولوی ثناء اللہ صاحب کے اُن اعتراضات کا جواب ہے جو
اُنہوں نے پیش کئے تھے۔ اس صورت میں کون شک کر سکتا ہے کہ وہ اُردو عبارت پہلے سے
بنا رکھی تھی ۔ پس میرا حق ہے کہ جس قدر خارق عادت وقت میں یہ اردو عبارت اور قصیدہ تیار
ہو گئے ہیں میں اُسی وقت تک نظیر پیش کرنے کا ان لوگوں سے مطالبہ کروں کہ جو ان
تحریرات کو انسان کا افترا خیال کرتے ہیں اور معجزہ قرار نہیں دیتے اور میں خدا تعالیٰ کی قسم
کھا کر کہتا ہوں کہ اگر وہ اتنی مدت تک جو میں نے اردو مضمون اور قصیدہ پر خرچ کی ہے
اسی قدر مضمون اُردو جس میں میری ہر ایک بات کا جواب ہو کوئی بات رہ نہ جائے اور
اسی قدر قصیدہ جو اِسی تعداد کے اشعار میں واقعات کے بیان پر مشتمل ہو اور فصیح و بلیغ
ہو اسی مدت مقررہ میں چھاپ کر شارا چھاپ کر شائع کر دیں تو میں ان کو دس ہنر ہزار روپیہ نقا یہ نقد دوں گا ۔
میری طرف سے یہ اقرار صحیح شرعی ہے جس میں ہرگز تخلف نہیں ہوگا اور جس کا وہ بذریعہ
عدالت بھی ایفاء کرا سکتے ہیں اور اگر اب مولوی ثناء اللہ اور دوسرے میرے مخالف پہلو تہی
کریں اور بدستور مجھے کافر اور دجال کہتے رہیں تو یہ ان کا حق نہیں ہو گا کہ مغلوب اور
لا جواب ہو کر ایسی چالا کی ظاہر کریں اور وہ پبلک کے نزدیک جھوٹے ٹھہریں گے اور پھر میں
یہ بھی اجازت دیتا ہوں کہ وہ سب مل کر اُردو مضمون کا جواب اور قصیدہ مشتملہ بر واقعات لکھ دیں
میں کچھ عذر نہیں کروں گا۔ اگر انہوں نے قصیدہ اور جواب مضمون ملحقہ قصیدہ میعاد مقررہ میں
چھاپ کر شائع کر دیا تو میں بیشک جھوٹا ٹھہروں گا مگر چاہیے کہ میرے قصیدہ کی طرح ہر یک
بیت کے نیچے اُردو ترجمہ لکھیں اور منجملہ شرائط کے اس کو بھی ایک شرط سمجھ لیں اس مقابلہ سے
تمام جھگڑے کا فیصلہ ہو جائے گا اور انشاء اللہ ۱۶ ارنومبر کی صبح کو میں یہ رسالہ اعجاز احمدی
مولوی ثناء اللہ کے پاس بھیج دوں گا جو مولوی سید محمد سرور صاحب لے کر جائیں گے اور اسی تاریخ
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح
یہ رسالہ ان تمام صاحبوں کی خدمت میں جو اس قصیدہ میں مخاطب ہیں بذریعہ رجسٹری روانہ
کر دوں گا۔ بالآخر میں اس بات پر بھی راضی ہو گیا ہوں کہ ان تمام مخالفوں کو جواب مذکورہ بالا
کے لکھنے اور شائع کرنے کے لئے پندرہ روز کی مہلت دوں کیونکہ اگر وہ زیادہ سے زیادہ بحث
کریں تو انہیں اس صورت میں کہ ۱۸ یا ۱۹ نومبر ۲ء تک میرا قصیدہ اُن کے پاس پہنچ جائے
گا۔ بہر حال ماننا پڑے گا کہ یکم نومبر سے نصف نومبر تک پندرہ دن ہوئے مگر تا ہم میں
نے اُن کی حالت پر رحم کر کے اتمام حجت کے طور پر پانچ دن اُن کے لئے اور زیادہ کر دیئے
ہیں اور ڈاک کے دن ان دنوں سے باہر ہیں ۔ پس ہم جھگڑے سے کنارہ کرنے کے لئے تین
دن ڈاک کے فرض کر لیتے ہیں یعنی ۱۷-۱۸-۱۹ نومبر ۔ ان دنوں تک بہر حال اُن
کے پاس جا بجا یہ قصیدہ پہنچ جائے گا۔ اب اُن کی میعاد ۲۰ رنومبر سے شروع ہوگی ۔ پس اس
طرح پر دس دسمبر ۲ء تک اس میعاد کا خاتمہ ہو جائے گا۔ پھر اگر میں دن میں جو دسمبر ۲
کی دسویں کے دن کی شام تک ختم ہو جائے گی۔ اُنہوں نے اس قصیدہ اور اُردو مضمون کا
جواب چھاپ کر شائع کر دیا تو یوں سمجھو کہ میں نیست و نابود ہو گیا اور میرا سلسلہ باطل ہو گیا۔
اس صورت میں میری تمام جماعت کو چاہیے کہ مجھے چھوڑ دیں اور قطع تعلق کریں لیکن اگر اب
بھی مخالفوں نے عمداً کنارہ کشی کی تو نہ صرف دس ہزار روپے کے انعام سے محروم رہیں گے
بلکہ دس لعنتیں اُن کا از لی حصہ ہوگا اور اس انعام میں سے ثناء اللہ کو پانچ ہزار ملے گا اور باقی
پانچ کو اگر فتح یاب ہو گئے ایک ایک ہزار ملے گا۔
وَالسَّلَامِ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الهُدَى
خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی