بائبل کی خلاف عقل باتیں

دیباچہ تفسیر القرآن

ہے خدائے رحیم و کریم کی تعلیم نہیں ہوسکتی۔یقینا یہ تعلیم موسٰی ؑکے بعد آنے والے سفاک یہودیوں کے دماغوں کا اختراع ہے اور موسٰی ؑکی کتاب میں داخل کر کے اُس کو بھی گندہ کر دیا ہے۔بائبل کی خلاف عقل باتیں بائبل میں بعض ایسی باتیں ہیں جو بالکل خلافِ عقل ہیں۔مثلاً : ۱۔احبار باب ۱۱ آیت۳ میں لکھا ہے ’’خرگوش جگالی کرتا ہے۔‘‘ ۲۔اِسی طرح گنتی باب ۲۲ آیت ۲۸ میں بلعام کی گدھی کے متعلق لکھا ہے کہ اس نے بلعام سے باتیں کیں۔۳۔پیدائش باب ۴۶ آیت ۲۷ ،۲۸ میں لکھا ہے کہ بنی اسرائیل جب مصر میں آئے تھے تو ۷۰ تھے، لیکن ۲۱۵ سال کے بعد یعنی موسٰی ؑکے زمانہ میں ان کی تعداد اِس قدر بڑھ گئی کہ عورتوں اور بچوں کو نکال کر چھ لاکھ کے قریب پہنچ گئے۔چنانچہ خروج باب ۱۲ آیت ۳۷ میں لکھا ہے:۔’’ اور بنی اسرائیل نے رعمیس سے ’’سکات‘‘ تک پیادے سفر کیا۔ان کے مرد سِوا لڑکوں کے چھ لاکھ کے قریب تھے‘‘۔اگر مردوں کی تعداد کوملحوظ رکھ کر عورتوں اور بچوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو کل تعداد ۲۵ لاکھ کے قریب پہنچ جاتی ہے مگر یہ سخت مبالغہ اور عقل کے خلاف بات ہے۔۲۱۵ سال میں ۷۰ آدمیوںکا ۲۵ لاکھ ہوجانا بالکل عقل کے خلاف بات ہے اور واقعہ کے بھی خلاف ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب مصر سے کنعان کی طرف ہجرت کی اور چالیس سال تک وہ جنگلوں میں پھرے تو کیا ۲۵ لاکھ آدمیوں کا روٹی کا انتظام چالیس پچاس سال تک ان جنگلوں میں ہو سکتا تھا؟ بیشک بعض زمانوں کے متعلق بائبل میں آتا ہے کہ خد اتعالیٰ نے ان کے لئے آسمان سے بٹیر اُتارے اور زمین میں ترنجبین پیدا کر دی لیکن بائبل کے بیان کے مطابق یہ خوراک سارے عرصے کے لئے مہیا نہیں ہوئی تھی۔پھر دوسرے عرصہ میں اتنے آدمیوں کے لئے خوراک کہاں سے لاتے تھے؟ پھر بائبل سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک ایک چشمہ سے پانی پی لیتے تھے۔کیا کوئی عقل تسلیم کر سکتی ہے کہ ایک ایک چشمہ سے ۲۵ لاکھ آدمی پانی سے سیراب ہو سکتا ہے۔جن علاقوں سے وہ گزرے ان میں ندیاں نہیں ہیں۔کسی کسی جگہ پر چشمے ملتے ہیں اور چشمہ میں عام طور پر چند محدود فٹ پانی ہوتا ہے کیا اس سے ۲۵ لاکھ آدمی سیراب ہو سکتے ہیں؟ ایسی خلافِ عقل

بیان والی بائبل کس طرح بنی نوع انسان کے لئے تسلی کا موجب ہو سکتی ہے۔بیشک وہ خدا کی طرف سے تھی، بیشک خدا کے نبیوں نے اسے لکھا تھا لیکن وہ مٹ چکی تھی۔وہ مسخ ہو چکی تھی، وہ انسانی دست بُرد کا شکار ہو چکی تھی، ایسی کتاب کو اُس کے بگڑ جانے کے بعد بھی خدا تعالیٰ کا کلام کہنا دشمنوں کو خدا تعالیٰ پر اعتراض کرنے کا موقع دینا ہے۔ضروری تھا کہ اس کے بعد ایک اور کتاب آتی جو انسانی دست بُرد سے پاک ہوتی اور ایسی خلافِ عقل باتوں سے محفوظ ہوتی۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں قرآن نے اِس واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے ۵۹؎ بنی اسرائیل جو فرعون کے ظلم سے ڈر کر بھاگے تھے اُن کی تعداد صرف چند ہزار تھی اور یہی بات صحیح اور درست ہے ورنہ ۲۵ لاکھ یہودی فلسطین کے چھوٹے چھوٹے قبائل سے ڈر کس طرح سکتے تھے۔فلسطین کی آبادی تو اپنی شان و شوکت کے زمانہ میں بھی ۲۵۔۳۰ لاکھ سے نہیں بڑھی۔آجکل بھی اس کی آبادی ۱۳۔۱۴ لاکھ ہے اور اس میں اور زیادتی کرنے کے خلاف عرب سختی سے احتجاج کر رہے ہیں۔پرانے زمانہ میں جبکہ خوراک اِدھر اُدھر پہنچانے کے سامان مفقود تھے غیر زرعی علاقوں میں بڑی آبادی ہو ہی نہیں سکتی تھی۔موسٰی ؑکے وقت میں یقینا سارے فلسطین کی آبادی چند ہزار افراد پر مشتمل ہوگی۔چنانچہ بنی اسرائیل اور ان کے دشمنوں کی لڑائیوں میں ہمیشہ سینکڑوں اور ہزاروںافراد کا ہی پتہ لگتا ہے۔اگر موسٰی ؑکے ساتھ ۲۵ لاکھ آدمی فلسطین میں سے آئے تھے تو سفر کا زمانہ تو الگ رہا حکومت کے زمانہ میں بھی خوراک کا انتظام نہ ہو سکتا تھا اور لڑائی کا تو ذکر ہی کیا ہے۔یہ لوگ تو اپنے کندھوں کے دھکوں سے ہی ان چند ہزار افراد سے فلسطین کو خالی کر سکتے تھے جو اُن سے پہلے وہاں بس رہے تھے۔۴۔اسی طرح تورات میں لکھا ہے:۔’’ جب لوگوں نے دیکھا کہ موسیٰ پہاڑ سے اُترنے میں دیری کرتا ہے تو وہ ہارون کے پاس جمع ہوئے اور اسے کہا کہ اُٹھ ہمارے لئے معبود بنا جو ہمارے آگے آگے چلے کیونکہ یہ مرد موسیٰ جو ہمیں مصر کے ملک سے نکال لایا ہے ہم نہیں جانتے کہ اسے کیا ہوا۔ہارون نے انہیں کہا کہ زیور سونے کے جو تمہاری جورئووں اور تمہارے بیٹوں

اور تمہاری بیٹیوں کے کانوں میں ہیں توڑ توڑ کے مجھ پاس لائو۔چنانچہ سب لوگ زیور جو اُن کے پاس تھے توڑ توڑ کرہارون کے پاس لائے اور اس نے ان کے ہاتھوں سے لیا اورایک بچھڑا ڈھال کراس کی صورت چھینی سے درست کی اور انہوں نے کہا کہ اے اسرائیل! یہ تمہارا معبود ہے جو تمہیں مصر کے ملک سے نکال لایا اورجب ہارون نے یہ دیکھا تو اس کے آگے ایک قربا نگاہ بنائی اور ہاورن نے یہ کہہ کر منادی کی کہ کل خداوند کے لئے عید ہے اور وَے صبح کو اُٹھے اور سو ختنی قربانیاں چڑھائیں اور سلامتی کی قربانیاں گزاریں اور لوگ کھانے پینے کو بیٹھے اور کھیلنے کو اُٹھے‘‘۔۶۰؎ لیکن یہ بات کسی انسان کی عقل میں نہیں آسکتی۔کیا یہ ہو سکتا ہے کہ جس سے خدا کلام کرے وہ شرک کرنے لگ جائے۔ایک ہاتھی کودیکھنے والا اسے چوہا نہیں قرار دے سکتا۔ایک سورج کو دیکھنے والا اسے موم کی شمع نہیں قرار دے سکتا۔ایک انسان کو دیکھنے والا اسے مچھر نہیں قرار دے سکتا۔پھریہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ خد اکو دیکھنے والا اوراس سے باتیں کرنے والا نبی ایک سونے کے بنے ہوئے بت کو خدا قرار دیدے۔ہم ایک پاگل سے بھی تو اس قسم کی امید نہیں کر سکتے۔پھر خدا کے ایک نبی سے اس قسم کی امید کس طرح کر سکتے ہیں۔دوسرے یہودی تو معذور تھے۔نہ اُنہوں نے خدا کو دیکھا تھا نہ اس سے باتیں کی تھیں۔انہوں نے موسیٰ اور ہارون کی باتیں سنی تھیں اوراس پر ایمان لے آئے۔اِسی طرح ان سے سامری نے جو کچھ کہا اُنہوں نے مان لیا۔مگر ہارون کو کیا ہو گیا تھا؟ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ جس نے خدا کو دیکھا ہو اور اس سے باتیں کی ہوں وہ سامری کے دھوکے میں آجائے اور خود اپنے ہاتھ سے ایک سونے کا بچھڑا بنا کر اسے خدا قرار دینے لگے؟ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ دلوں کے بھید جاننے والے خدا نے اس شخص کو بنی اسرائیل کی اصلاح کیلئے چنا ہو جو موقع پر اتنا بزدل اور کمزور ثابت ہوا ہو؟ ایک عام بادشاہ کی تعریف کرنے والے مؤرخین لکھا کرتے ہیں کہ اس نے اچھے جرنیل چنے اور یہ اس کے کمال کی علامت ہے۔حالانکہ کوئی بادشاہ اپنے جرنیلوں کے دلوں کو نہیں پڑھ سکتا۔لیکن بائبل کہتی ہے کہ خدا خدا بھی ہے اور غیب دان بھی ہے اور سب انسانوں سے خواہ وہ بادشاہ ہوں یا غیربادشاہ زیادہ عالم اور زیادہ جاننے والا بھی ہے مگر

تھ ہی وہ ہم سے یہ منوانا چاہتی ہے کہ ہارون کو خدا نے ایک نبی کے مقام پر کھڑا کیا اور دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کیا اور اُس سے باتیں کیں اور اپنا وجود اُس پر ظاہر کیا مگر جب سامری نے اس کے آگے شرک کی تعلیم پیش کی تو اس کے ساتھیوں کے کہنے پر اس نے ایک سونے کا بچھڑا بنایا اور لوگوں کے سامنے رکھ دیا اور کہا یہ تمہارا خدا ہے۔وہ قوم کے ڈر کے مارے خدا کو بھول گیا، اپنے دین کو بھول گیا، اپنی ذمہ داری کو بھول گیا، اپنے علم کو بھول گیا اور جاہلوں اور نادانوں کی طرح ایک بے جان کھلونے کے سامنے اپنے ماتھے کو رگڑنے لگا۔بائبل میں دست اندازی کرنے والے مصنّف خود بیوقوف ہوں گے لیکن یہ ان کی انتہائی جسارت تھی کہ وہ بعد میں آنے والے لوگوں کو بھی اپنے جیسا بے وقوف سمجھتے تھے۔یقینا اُن کی دست بُرد کے بعد ایک ایسی کتاب کی ضرورت تھی جو تورات کی ان لغویات کا پول کھول دے اور دنیا کو بتا دے کہ ہارونؑ شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھا۔چنانچہ وہ کتاب قرآن کریم کی صورت میں نازل ہوئی اور اس نے یہ اعلان کیا کہ ہارونؑ نے ہرگز شرک نہ کیا تھا بلکہ اس نے اپنی قوم کو شرک سے روکا تھا۔چنانچہ فرماتاتا ہے۔ ۶۱؎ یقینا ہارون نے موسیٰ کے پہاڑ سے واپس آنے سے بھی پہلے بنی اسرائیل سے کہہ دیا تھا کہ اس بچھڑے کے ذریعہ سے تم گمراہی میں مبتلا کر دیئے گئے ہو اور تمہارا ربّ وہ ہے جس نے تمہاری پیدائش سے بھی پہلے تمہاری زندگی کی راحت کے سامان مہیا کر دئیے ہیں (اور یہ بچھڑا تمہاری آنکھوں کے سامنے بنایا گیا ہے) پس میری اتباع کرو اور میرا حکم مانو(اور شرک میں مبتلا نہ ہو) کیا کوئی عقلمند دنیا میں یہ کہہ سکتا ہے کہ موسٰی ؑپر نازل ہونے والی کتاب جب صداقتوں اور سچائیوں کو جھٹلانے لگے اور خلافِ عقل باتیں بیان کرنے لگے تو اُس وقت کسی ایسی کامل کتاب کی ضرورت نہ تھی جو آئے تو موسٰی ؑکے دوہزار سال بعد لیکن سچائیاں اس طرح بیان کرے کہ گویا موسٰی ؑکے وقت میں اور اس کے ساتھ موجود تھی۔۵۔پیدائش باب ۱۹ آیت ۲۶ میں لکھا ہے کہ لوط کی بیوی نے لوط کے ساتھ شہر سے بھاگتے ہوئے پیچھے پھر کر دیکھا اور وہ نمک کا کھمبا بن گئی۔تورات کی یہ بات جنوں اور پریوں کے کسی

آج 10 میں سے 10 باقی