ویدوں میں ظالمانہ احکام
دیباچہ تفسیر القرآن
کیا واہمہ پر رکھی ہوئی بنیاد روحانیت کو کچھ فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ہمیشہ سے اتھرووید کی اصلیت کے متعلق شبہ پیدا ہوتا چلا آیا ہے اور یجروید اور رگ وید بھی اِسی طرح آپس میں ملے ہوئے ہیں۔صاف معلوم ہوتا ہے کہ اِدھر کے منتر اُڑا کر کسی نے اُدھر رکھ دئیے ہیں جہاں اِس قدر گڑ بڑ ہو وہاں کوئی شخص قطعی طور پر یہ فیصلہ کس طرحکر سکتا ہے کہ فلاں منتر خد اکی طرف سے ہے اور فلاں منتر لوگوں کا داخل کردہ ہے۔اور جس کتاب کے متعلق ایسے شک و شبہات پیدا ہو چکے ہوں اُس پر دنیا کی ہدایت اور رہنمائی کی بنیاد رکھی ہی کب جا سکتی ہے۔یقینا جب کسی کتاب کی یہ حالت ہو جائے تو اس کے بعد کسی اور کتاب کی ضرورت ہوگی جو انسانی دست بُرد سے پاک اور محفوظ ہو اور جس پر انسان یقین اور قطعیت کے ساتھ اپنے عقیدوں کی بنیاد رکھ سکے اور جس کے متعلق وہ ویسا ہی یقین رکھے جیسے اُسے سورج اور چاند بلکہ اپنے نفس کے وجود پر یقین ہے اور وہ کہہ سکے کہ اس کا لفظ لفظ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور میں اُس کی رہنمائی میں یقینا خدا تعالیٰ کو پا سکتا ہوں اور ا س ضرورت کو پورا کرنے والی کتاب قرآن کریم ہے۔ویدوں میں ظالمانہ احکام ۱۔اتھرووید کانڈ نمبر ۴ سُوکت ۲۲ منتر میں لکھا ہے:۔’’اے ویدک دھرمی راجائو اور دوسرے ویدک دھرمیو! تم شیرجیسے بن کر رعیتوں کو کھا جائو اور چیتے جیسے بن کر اپنے دشمنوں کو با ندھ کر جکڑ لو۔اس کے بعد اپنی مخالفت کرنے والوں کے کھانے تک اُٹھا لو۔‘‘ ۲۔سام وید اُتر آرچک پرپھاٹک گیارہ منتر میں لکھا ہے:۔’’اے مخالف تم سرکٹے ہوئے سانپوں کی طرح بے سر اور اندھے ہوجائو۔اس کے بعد پھر جو تم میں چیدہ چیدہ ہوں اُن کو اِندر اور آگ دیوتا تباہ کریں‘‘۔۳۔سام وید اُتر آرچک ادھیائے اا منتر ۱میں لکھا ہے:۔’’ اے اِندر دیوتا! ہمارا دیا ہوا سوم رس تجھے خوش اورمتوالا کرے تُو ہمیں
دھن و دولت دے اور وید کے دشمنوں کو تباہ اور ہلاک کر‘‘۔۴۔سام وید اُتر آرچک ادھیائے ۱۰ منتر۳ میں لکھا ہے:۔’’ اے اِندر دیوتا تو غیر ویدک دھرمیوں کو کب یوں کچل کر تباہ کرے گا جیسے چھتری دار پھول کو پائوں سے کچل کر تباہ کر دیا جاتا ہے۔ا ے اِندر! تُو کب تک ہماری اِن دعائوں کو سنے گا‘‘۔۵۔اتھرووید کانڈ نمبر ۱۹ سُوکت ۲۸ منتر ۴ تا ۱۰ میں لکھا ہے:۔’’ اے دبھ! تُو ہمارے دشمنوں کے دلوں کو توڑ دے جیسے تُو اُگتے وقت میں زمین کی کھال کو چیرتی ہوئی اُوپر کو نکل آتی ہے ویسے ہی اِن ہمارے دشمنوں کے سروں کو چیر کر اُوپر کو نکل کر اِن کو گرا کر تباہ کر دے‘‘۔۶۔اتھرووید کانڈ نمبر ۱۹ سُوکت ۲۹ منتر ۱ تا ۹ میں لکھا ہے:۔’’ اے دبھ! تو میرے دشمنوں اور مقابلہ کرنے والوں کو چبھ اور میرے دوسرے ہر قسم کے مخالفین کو بھی چبھ جا۔اے دبھ! میرے دشمنوں اور مقابلہ کرنے والوں کو تباہ کر اور ہمارے مخالفین کو بھی تباہ و برباد کر وغیرہ وغیرہ‘‘۔۷۔یجر وید ادھیائے ۲۷ منتر ۲ میں لکھا ہے:۔’’ا ے آگ ہم براہمن لوگ جو تیرے پجاری ہیں تُو ہمیں عزت و دولت دے مگر ہمارے مخالفوں کو سمجھ نہ دے‘‘۔۸۔یجر وید ادھیائے ۱۱ منتر ۸۰ میں لکھا ہے۔’’ اے آگ دیوتا جو لوگ ہم کو دھن و دولت نہیں دیتے بلکہ ہماری مخالفت کرتے ہیں، تُواُن کو جلا کر راکھ کر دے‘‘۔ویدوں کے علاوہ دوسری مذہبی کتب میں بھی اِسی قسم کی تعلیم ہے۔چنانچہ منوسمرتی جو تمام ہندوئوں کے نزدیک ویدوں کی حقیقی تفسیر ہے اُس میں لکھا ہے کہ:۔’’ویدوں پر اعتراض کرنے والوں کو ملک سے باہر نکال دو۔‘‘۹۰؎ ۹۔’’جو شودربراہمن کے برابر بیٹھنا چاہے راجہ یا تو اُس کی کمر پر گرم لوہے کے داغ دے،
اُسے ملک سے نکال دے یا سرین کٹوا دے‘‘۔۱۰۔پھر ادھیائے نمبر ۸ شلوک ۴۱ میں بھی لکھا ہے کہ:۔’’ براہمن بغیر کسی شک و شبہ کے شودر کا مال ودولت لے لے کیونکہ شودر کا تو اپنا کچھ بھی نہیں بلکہ اُس کا سب کچھ اُس کے مالک براہمن کا ہی ہے‘‘۔۱۱۔ادھیائے نمبر ۸شلوک ۴۱۳ میں لکھا ہے:۔’’ شودر چاہے براہمن کا خریدا ہو اہو یا نہ خریدا ہوا ہو براہمن اُس سے ضرور غلامی کرائے کیونکہ برہما جی نے شودر کو پیدا ہی غلامی کے لئے کیا ہے‘‘۔۱۲۔پھرادھیائے نمبر ۸ شلوک ۴۱۴ میں لکھا ہے:۔’’ شودر آزاد کرنے پر بھی آزاد نہیں ہو سکتا بلکہ غلام ہی رہتا ہے کیونکہ غلامی شودر کی فطرتی چیز ہے وہ بھلا اُس سے علیحدہ ہو سکتی ہے‘‘۔۱۳۔پھر ادھیائے نمبر ۸ شلوک ۲۷۲ میں لکھا ہے:۔’’ اگر شودر فخر کے ساتھ مذہبی مسائل بتانے شروع کر دے تو تیل کو خوب گرم کر کے اُس کے کانوں میں بھر دو‘‘۔اس تعلیم سے ظاہر ہے کہ ہندو دھرم کے نزدیک سوائے چند مخصوص ذاتوں کے باقی سب لوگ خدا تعالیٰ کے فضل اور اُس کے رحم سے محروم ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے بعض بندے ایسے بھی ہیں جن کے لئے ویدوں کا پڑھنایا سنایا جانا گناہ ہے اور اگر وہ ایسی عبادت سے کام لیں کہ ویدوں کو پڑھیں یا سنیں یا یاد کریں تو اُن کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے حتیٰ کہ اُنہیں قتل تک کر دینا چاہئے۔یہ تعلیم بتاتی ہے کہ ویدک دھرم صرف چند اقوام کے لئے تھا اور عالمگیر مذہب نہیں تھا۔برہمنوں، کھتریوں اور ویشوں کے سِوا خدا تعالیٰ کی بہت سی مخلوق دنیا میں اور بھی پائی جاتی ہے۔یہ قومیں تو صرف ہندوستان کی آبادی کا ایک حصہ ہیں مگر اُن سے کئی گناآبادی اور ہندوستان سے باہر ملتی ہے۔اِس تعلیم کی موجودگی میں کون کہہ سکتا ہے کہ وہ لوگ کسی صورت میں بھی ہدایت پا سکتے ہیں۔مگر کیا خدائے رحیم و کریم کا یہ قانون ہو سکتا ہے؟ کیا ممکن ہے کہ وہ دنیا کے ایک حصہ کو ہدایت کے لئے پیدا کر دے اور دوسرے حصہ کو اپنی تقدیر کے ساتھ دوزخی