قیصر روم ہرقل کے نام خط

دیباچہ تفسیر القرآن

محرم ۶۲۸ء میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خط لے کر مختلف صحابہ مختلف ممالک کی طرف روانہ ہو گئے۔ان میں سے ایک خط قیصر روما کے نام تھا اور ایک خط ایران کے بادشاہ کی طرف تھا۔ایک خط مصر کے بادشاہ کی طرف تھا جو قیصر کے ماتحت تھا۔ایک نجاشی کی طرف تھا جو حبشہ کا بادشاہ تھا۔اِسی طرح بعض اور بادشاہوں کی طرف آپ نے خطوط لکھے۔قیصر روم ہرقل کے نام خط قیصر روما کا خط دحیہ کلبیؓ صحابی کے ہاتھ بھیجا گیا اور آپ نے اُسے ہدایت کی تھی کہ پہلے وہ بصرہ کے گورنر کے پاس جائے جو نسلاً عرب تھا اور اس کی معرفت قیصر کو خط پہنچائے۔جب دحیہ کلبیؓ گورنر بصرہ کے پاس خط لے کر پہنچے تو اتفاقاً اُنہی دنوں قیصر شام کے دورہ پر آیا ہوا تھا۔چنانچہ گورنر بصرہ نے دحیہؓ کو اس کے پاس بجھوا دیا۔جب دحیہؓ ،گورنر بصرہ کی معرفت قیصر کے پاس پہنچے تو دربار کے افسروں نے اُن سے کہا کہ قیصر کی خدمت میں حاضر ہونے والے ہر شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ قیصر کو سجدہ کرے۔دحیہؓ نے انکار کیا اور کہا کہ ہم مسلمان کسی انسان کو سجدہ نہیں کرتے چنانچہ بغیر سجدہ کرنے کے آپ اُس کے سامنے گئے اور خط پیش کیا۔بادشاہ نے ترجمان سے خط پڑھوایا اور پھر حکم دیا کہ کوئی عرب کا قافلہ آیا ہو تو اُن لوگوں کو پیش کرو تاکہ میں ا س شخص کے حالات اُن سے دریافت کروں۔اتفاقاً ابوسفیان ایک تجارتی قافلہ کے ساتھ اُس وقت وہاں آیا ہوا تھا۔د ربار کے افسر ابوسفیان کو بادشاہ کی خدمت میں لے گئے۔بادشاہ نے حکم دیا کہ ابوسفیان کو سب سے آگے کھڑا کیا جائے اور اس کے ساتھیوں کو اس کے پیچھے کھڑا کیا جائے اور ہدایت کی کہ اگر ابوسفیان کسی بات میں جھوٹ بولے تو اس کے ساتھی اس کی فوراً تردید کریں۔پھر اس نے ابو سفیان سے سوال کیا کہ :۔سوال: یہ شخص جو نبوت کا دعویٰ کرتا ہے اور جس کا خط میرے پاس آیا ہے کیا تم اس کو جانتے ہو اس کا خاندان کیسا ہے؟ جواب: ابوسفیان نے کہا۔وہ اچھے خاندان کا ہے اور میرے رشتہ داروں میں سے ہے۔سوال: پھر اُس نے پوچھا کیا ایسا دعویٰ عرب میں پہلے بھی کسی شخص نے کیا ہے؟ جواب: تو ابوسفیان نے جواب دیا نہیں۔

سوال: پھر اُس نے پوچھا کیا تم دعویٰ سے پہلے اُس پر جھوٹ کا الزام لگایا کرتے تھے؟ جواب: ابوسفیان نے کہا۔نہیں۔سوال: پھر اس نے پوچھا۔کیا اس کے باپ دادوں میں سے کوئی بادشاہ بھی ہوا ہے؟ جواب: ابوسفیان نے کہا۔نہیں۔سوال: پھر بادشاہ نے پوچھا۔اس کی عقل اور اس کی رائے کیسی ہوتی ہے؟ جواب: ابوسفیان نے جواب دیا۔ہم نے اس کی عقل اور رائے میں کبھی کوئی عیب نہیں دیکھا۔سوال: پھر قیصر نے پوچھا۔کیا بڑے بڑے جابر اور قوت والے لوگ اس کی جماعت میں داخل ہوتے ہیں یا غریب اور مسکین لوگ؟ جواب: ابوسفیان نے جواب دیا۔غریب اور مسکین اور نوجوان لوگ۔سوال: پھر اس نے پوچھا۔وہ بڑھتے ہیں یا گھٹتے ہیں؟ جواب: ابو سفیان نے جواب دیا۔بڑھتے چلے جاتے ہیں۔سوال: پھر قیصر نے پوچھا۔کیا اُن میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو اُس کے دین کو بُرا سمجھ کے مرتد ہوئے ہیں۔جواب: ابوسفیان نے کہا۔نہیں۔سوال: پھر اس نے پوچھا۔کیا اس نے کبھی اپنے عہد کو بھی توڑا ہے؟ جواب: ابوسفیان نے جواب دیا۔آج تک تو نہیں۔مگر اب ہم نے ایک نیا عہد باندھا ہے دیکھیں اب وہ اس کے متعلق کیا کرتا ہے۔سوال: پھر اس نے پوچھا۔کیا تمہارے اور اس کے درمیان کبھی جنگ بھی ہوئی ہے؟ جواب: ابوسفیان نے جواب دیا۔ہاں۔سوال: اِس پر بادشاہ نے پوچھا۔پھر اُن لڑائیوں کا نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ جواب: ابوسفیان نے جواب دیا۔گھاٹ کے ڈولوں والا حال ہے۔کبھی ہمارے ہاتھ میں ڈول ہوتا ہے کبھی اس کے ہاتھ ڈول ہوتا ہے۔چنانچہ ایک دفعہ بدر کی لڑائی ہوئی اور مَیں اس میں شامل نہیں تھا اس لئے وہ غالب آگیا تھا اور دوسری دفعہ اُحد میں لڑائی ہوئی اُس وقت

آج 10 میں سے 10 باقی