’’اسلام‘‘ نام کے متعلق یسعیاہ نبی کی پیشگوئی
دعوت الامیر
دعوة الامير
جناب من! پیشتر اس کے کہ میں کوئی اور بات کہوں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جماعت
احمد یہ کسی نئے مذہب کی پابند نہیں ہے بلکہ اسلام اس کا مذہب ہے اور اس سے ایک قدم
ادھر اُدھر ہونا وہ حرام اور موجب شقاوت خیال کرتی ہے۔اس کا نیا نام اس کے نئے مذہب
پر دلالت نہیں کرتا ہے بلکہ اس کی صرف یہ غرض ہے کہ یہ جماعت ان دوسرے لوگوں سے
جو اسی کی طرح اسلام کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں، ممتاز حیثیت میں دنیا کے
سامنے پیش ہو سکے۔اسلام ایک پیارا نام ہے جو خود اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کو بخشا ہے اور
اس نام کو اس نے ایسی عظمت دی ہے کہ اس کے متعلق وہ پہلے انبیاء کے ذریعے پیشگوئیاں
کرتا چلا آیا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ هُوَ سَمْكُمُ الْمُسْلِمِينَ
مِنْ قَبْلُ وَفِي هَذَا (سورة الحج : ۷۹) یعنی اس نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے پہلی
کتابوں میں بھی اور اس کتاب میں بھی۔چنانچہ جب ہم پہلی کتب کو دیکھتے ہیں تو یسعیاہ میں
یہ پیشگوئی اب تک درج پاتے ہیں کہ
تو ایک نئے نام سے کہلائے گا جسے خداوند کامنہ خود رکھ دیگا۔“
(یسعیاہ باب ۶۲ آیت ۲، برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی انارکی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء)
پس اس نام سے زیادہ مقدس نام اور کونسا ہو سکتا ہے جسے خود خدا نے اپنے بندوں
کے لئے چنا اور جسے اس قدر بزرگی دی کہ پہلے نبیوں کی زبان سے اس کے لئے پیشگوئیاں
کرائیں اور کون ہے جو اس مقدس نام کو چھوڑ نا پسند کر سکتا ہے؟ ہم اس نام کو اپنی جان سے
زیادہ عزیز سمجھتے ہیں اور اس مذہب کو اپنی حقیقی حیات کا موجب۔مگر چونکہ اس زمانے میں
مختلف لوگوں نے اپنے اپنے خیال کی طرف رجوع کر کے اپنے مختلف نام رکھ لئے ہیں اس
لئے ضروری تھا کہ اُن سے اپنے آپ کو ممتاز کرنے کے لئے کوئی نام اختیار کیا جاتا اور
(r)
دعوة الامير
بہترین نام اس زمانے کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے احمدی ہی تھا، کیونکہ یہ زمانہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے پیغام کی اشاعت کا زمانہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی حمد کی
اشاعت کا زمانہ ہے۔پس آپ کی صفتِ احمدیت کے ظہور کے وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے
اس نام سے بہتر کوئی امتیازی نام اس وقت نہیں ہوسکتا تھا۔غرض ہم لوگ سچے دل سے مسلمان ہیں اور ہر ایک ایسی بات کو جس کا ماننا ایک سچے
مسلمان کے لئے ضروری ہے مانتے ہیں اور ہر وہ بات جس کا رد کرنا ایک سچے مسلمان کے
لئے ضروری ہے اسے رد کرتے ہیں اور وہ شخص جو باوجود تمام صداقتوں کی تصدیق کرنے
کے اور اللہ تعالیٰ کے تمام احکام کو ماننے کے ہم پر کفر کا الزام لگا تا ہے اور کسی نئے مذہب کا
ماننے والا قرار دیتا ہے وہ ہم پر ظلم کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کے حضور میں جوابدہ ہے۔انسان
اپنے منہ کی بات پر پکڑا جاتا ہے نہ کہ اپنے دل کے خیال پر۔کون کہہ سکتا ہے کہ کسی کے دل
میں کیا ہے؟ جو شخص کسی دوسرے پر الزام لگاتا ہے کہ جو کچھ یہ منہ سے کہتا ہے وہ اس کے
دل میں نہیں ہے، وہ خدائی کا دعویٰ کرتا ہے کیونکہ دلوں کا جاننے والا صرف اللہ ہے اس کے
سوا کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی کے دل میں کیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ
عارف اور کون ہو گا۔آپ اپنی نسبت فرماتے ہیں۔انَّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ إِلَيَّ وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرْ
وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ الْحَنَ بِحَجَتِهِ مِنْ بَعْضٍ فَإِنْ قَضَيْتُ لِأَحَدٍ مِنْكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ
حَقِّ أَخِيهِ فَإِنَّمَا أَقْطَعَ لَهُ قِطْعَةً مِّنَ النَّارِ فَلَا يَا خُذْ مِنْهُ شَيْئاً
(ترمذی ابواب الاحكام باب ماجاء فی التشديد على من يقضى له بشيء ليس له ان ياخذه)
یعنی تم میں سے بعض لوگ میرے پاس جھگڑالاتے ہیں اور میں بھی آدمی ہوں۔ممکن ہے کہ کوئی آدمی تم میں سے دوسرے کی نسبت عمدہ طور پر جھگڑا کرنے والا ہو، پس اگر