عقائد جماعت ِاحمدیہ

دعوت الامیر

دعوة الامير
اسلام کو نعوذ باللہ گالیاں دیتے ہیں مگر ہم لوگ کسی کی مخالفت کی وجہ سے حق کو نہیں چھوڑ سکتے۔ہم کسی پر فتویٰ اس بناء پر نہیں لگاتے کہ یہ ظاہر کچھ اور کرتا ہے اور اس کے دل میں کچھ اور ہے۔بلکہ ہم شریعت کے حکم کے ماتحت اسی بات پر بحث کرتے ہیں جسے انسان آپ ظاہر کرتا ہے۔اس کے بعد میں جناب کے سامنے اپنی جماعت کے عقائد پیش کرتا ہوں تا کہ
جناب غور فر ماسکیں کہ ان
عقائد میں کونسی بات خلاف اسلام ہے۔ا۔ہم لوگ یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ موجود ہے اور اس کی ہستی پر ایمان لانا
سب سے بڑی صداقت کا اقرار کرنا ہے نہ کہ وہم و گمان کی اتباع۔۲۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں نہ زمین میں
نہ آسمان میں۔اُسکے سوا باقی سب کچھ مخلوق ہے اور ہر آن اس کی امداد اور
سہارے کی محتاج ہے نہ اس کا کوئی بیٹا ہے نہ بیٹی نہ باپ نہ ماں نہ بیوی نہ بھائی
وہ اپنی توحید اور تفرید میں اکیلا ہے۔۳۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے اور تمام عیوب سے منزہ
ہے اور تمام خوبیوں کی جامع ہے۔کوئی عیب نہیں جو اس میں پایا جاتا ہو اور کوئی
خوبی نہیں جو اس میں پائی نہ جاتی ہو۔اس کی قدرت لا انتہاء ہے اُس کا علم غیر
محدود اُس نے ہر ایک شے کا احاطہ کیا ہے اور کوئی چیز نہیں جو اس کا احاطہ کر سکے
وہ اول ہے وہ آخر ہے وہ ظاہر ہے وہ باطن ہے وہ خالق ہے جمیع کا ئنات کا اور
مالک ہے گل مخلوقات کا ، اس کا تصرف نہ کبھی پہلے باطل ہوا نہ اب باطل ہے نہ
آئندہ باطل ہوگاؤ ہ زندہ ہے اس پر
کبھی موت نہیں، وہ قائم ہے اس پر کبھی زوال
نہیں، اس کے تمام کام ارادے سے ہوتے ہیں نہ کہ اضطراری طور پر ، اب بھی

دعوة الامير
وہ اُسی طرح دنیا پر حکومت کر رہا ہے جس طرح کہ وہ پہلے کرتا تھا، اس کی صفات
کسی وقت بھی معطل نہیں ہوتیں۔وہ ہر وقت اپنی قدرت نمائی کر رہا ہے۔۴۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ ملائکہ اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہیں اور يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُوْنَ
(النحل: ۵۱) کے مصداق ہیں، اس کی حکمت کا ملہ نے انہیں مختلف قسم کے
کاموں کے لیے پیدا کیا ہے وہ واقع میں موجود ہیں، ان کا ذکر استعارہ نہیں
ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے اسی طرح محتاج ہیں جس طرح کہ انسان یا دیگر مخلوقات
اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کے اظہار کے لئے ان کا محتاج نہیں وہ اگر چاہتا تو بغیر
ان کے پیدا کرنے کے اپنی مرضی ظاہر کرتا مگر اس کی حکمت کا ملہ نے اس مخلوق
کو پیدا کرنا چاہا اور وہ پیدا ہوگئی جس طرح سورج کی روشنی کے ذریعہ سے
انسانی آنکھوں کو منور کرنے اور روٹی سے اُس کا پیٹ بھرنے سے اللہ تعالیٰ
سورج اور روٹی کا محتاج نہیں ہو جاتا۔اسی طرح ملائکہ کے ذریعہ سے اپنے
بعض ارادوں کے اظہار سے وہ ملائکہ کا محتاج نہیں ہو جاتا۔۵۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ خدا اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے اور اپنی مرضی ان
پر ظاہر کرتا ہے یہ کلام خاص الفاظ میں نازل ہوتا ہے اور اس کے نزول میں
بندے کا کوئی دخل نہیں ہوتا نہ اس کا مطلب بندے کا سوچا ہوا ہوتا ہے نہ اس
کے الفاظ بندے کے تجویز کئے ہوئے ہوتے ہیں، معنی بھی اللہ تعالیٰ کی طرف
سے آتے ہیں اور الفاظ بھی اسی کی طرف سے۔وہی کلام انسان
کی حقیقی غذا ہے
اور اسی سے انسان زندہ رہتا ہے اور اسی کے ذریعہ سے اُسے اللہ تعالیٰ سے تعلق
پیدا ہوتا ہے۔وہ کلام اپنی قوت اور شوکت میں بے مثل ہوتا ہے اور اس کی مثال

(<)
دعوة الامير
کوئی بندہ نہیں لاسکتا وہ علوم کے بے شمار خزانے اپنے ساتھ لاتا ہے اور ایک کان
کی طرح ہوتا ہے جسے جس قدر کھو دو اسی قدر اس میں سے قیمتی جواہرات نکلتے
چلے آتے ہیں بلکہ کانوں سے بھی بڑھ کر۔کیونکہ اُن کے خزینے ختم ہو جاتے ہیں
مگر اس کلام کے معارف
ختم نہیں ہوتے۔یہ کلام ایک سمندر کی طرح ہوتا ہے
جس کی سطح پر عنبر تیرتا پھرتا ہے اور جس کی تہ پر موتی بچھے ہوئے ہوتے ہیں۔جو
اس کے ظاہر پر نظر کرتا ہے اس کی خوشبو کی مہک سے اپنے دماغ کو معطر پاتا ہے
اور جو اس کے اندر غوطہ لگاتا ہے دولتِ علم وعرفان سے مالا مال ہو جاتا ہے۔یہ کلام
کئی قسم کا ہوتاہے
کبھی احکام وشرائع پر مشتمل ہوتا ہے کبھی مواعظ و
نصائح پر کبھی اس کے ذریعے سے علم غیب کے دروازے کھولے جاتے ہیں
اور کبھی علم روحانی کے دفینے ظاہر کئے جاتے ہیں۔کبھی اس کے ذریعے سے اللہ
تعالیٰ اپنے بندے پر اپنی خوشنودی کا اظہار کرتا ہے۔اور کبھی اپنی ناپسندیدگی کا
علم دیتا ہے۔کبھی پیار اور محبت کی باتوں سے اس کے دل کو خوش کرتا ہے، کبھی
زجر و توبیخ سے اُسے اس کے فرض کی طرف متوجہ کرتا ہے کبھی اخلاق فاضلہ کے
بار یک راز کھولتا ہے۔کبھی مخفی بدیوں کا علم دیتا ہے۔غرض ہم ایمان رکھتے ہیں
کہ خدا اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے اور وہ کلام مختلف حالات اور مختلف
انسانوں کے مطابق مختلف مدارج کا ہوتا ہے اور مختلف صورتوں میں نازل ہوتا
ہے اور تمام کلاموں سے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے کئے ہیں قرآن کریم
اعلیٰ اور افضل اور اکمل ہے اور اس میں جو شریعت نازل ہوئی ہے اور جو ہدایت
دی گئی ہے وہ ہمیشہ کے لئے ہے۔کوئی آئندہ کلام اسے منسوخ نہیں کرے گا۔

دعوة الامير
۶۔اسی طرح ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب کبھی بھی دنیا تاریکی سے بھر گئی ہے اور
لوگ فسق و فجور میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بلا آسمانی مدد کے شیطان کے پنجے سے
رہائی پانا اُن کے لئے مشکل ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ اپنی شفقت کا ملہ اور رحم بے
اندازہ کے سبب اپنے نیک اور پاک اور مخلص بندوں میں سے بعض کو منتخب کر
کے دنیا کی راہنمائی کے لئے بھیجتا رہا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَانْ مَنْ أُمَّةٍ
إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيزه(سورة فاطرآيت : ۲۵) یعنی کوئی قوم نہیں ہے جس میں
ہماری طرف سے نبی نہ آچکا ہو اور یہ بندے اپنے پاکیزہ عمل اور بے عیب روسیہ
سے لوگوں کے لئے خضر راہ بنتے رہے ہیں اور ان کے ذریعے سے وہ اپنی
مرضی سے دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہے۔جن لوگوں نے ان سے منہ موڑ اوہ ہلاکت
کو سونپے گئے اور جنہوں نے ان سے پیار کیا وہ خدا کے پیارے ہو گئے اور
برکتوں کے دروازے ان کے لئے کھولے گئے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ان پر
نازل ہوئیں اور اپنے سے بعد کو آنے والوں کے لئے وہ سردار مقرر کئے گئے
اور دونوں جہانوں کی بہتری ان کے لئے مقدر کی گئی۔اور ہم یہ بھی یقین کرتے ہیں کہ یہ خدا کے فرستادے جودنیا کو بدی کی ظلمت سے
نکال کر نیکی کی روشنی کی طرف لاتے رہے ہیں مختلف مدارج اور مختلف مقامات
پر فائز تھے اور ان سب کے سردار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تھے جن کو
اللہ تعالیٰ نے سید ولد آدم قرار دیا اور كَافَةُ لِلنَّاسِ مبعوث فرمایا اور جن پر اس
نے تمام علوم کا ملہ ظاہر کئے اور جن کی اُس نے اس رُعب و شوکت سے مدد کی کہ
بڑے بڑے جابر بادشاہ ان کے نام کو سنکر تھر ااُٹھتے تھے اور جن کے لئے اس

دعوة الامير
نے تمام زمین کو مسجد بناد یا حتی کہ چپہ چپہ زمین پر اُن کی اُمت نے خدائے
وحدہ لاشریک کے لئے سجدہ کیا اور زمین عدل وانصاف سے بھر گئی بعد اس
کے کہ وہ ظلم وجور سے بھری ہوئی تھی۔اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر پہلے انبیاء بھی
اس نبی کامل کے وقت میں ہوتے تو انہیں اس کی اطاعت کے سوا کوئی چارہ نہ
ہوتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذْ اَخَذَ اللَّهُ مِيْثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا أَتَيْتُكُمْ مَنْ
كِتَابٍ وَ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَ كُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقَ لِمَا مَعَكُمْ لَتَؤْمِنُنَّ بِهِ
وَلَتَنْصُرُنَّهُ (آل عمران آیت: ۸۲) اور جیسا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَتَيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِيْ
الیواقیت والجواهر جلد ۲ صفحہ ۲۲ مطبوعہ مصر ۱۳۲۱ھ میں ”لما" کی جگہ "ما" کا لفظ ہے )
اگر موسیٰ علیہ السلام اور عیسی زندہ ہوتے تو انہیں بھی میری اطاعت کے سوا
کوئی چارہ نہ تھا۔ے۔ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے اور
ان کی مشکلات کو ٹالتا ہے وہ ایک زندہ خدا ہے جس کی زندگی کو انسان ہر زمانے
میں اور ہر وقت محسوس کرتا ہے۔اس کی مثال اس سیڑھی کی نہیں جسے کنواں
بنانے والا بنا تا ہے اور جب وہ کنواں
مکمل ہو جاتا ہے تو سیڑھی کو توڑ ڈالتا ہے کہ
اب
وہ کسی مصرف کی نہیں رہی اور کام میں حارج ہوگی، بلکہ اُس کی مثال اس نور
کی ہے کہ جس کے بغیر سب کچھ اندھیرا ہے اور اس روح کی ہے جس کے بغیر
چاروں طرف موت ہی موت ہے اس کے وجود کو بندوں سے جدا کر دو تو وہ۔ایک جسم بے جان رہ جاتے ہیں یہ نہیں ہے کہ اس نے کبھی دنیا کو پیدا کیا اوراب

دعوة الامير
خاموش ہو کر بیٹھ گیا ہے بلکہ وہ ہر وقت اپنے بندوں سے تعلق رکھتا ہے اور ان
کے عجز وانکسار پر توجہ کرتا ہے اور اگر وہ اسے بھول جائیں تو وہ خود اپنا وجود
انہیں یاد دلاتا ہے اور اپنے خاص پیغام رسانوں کے ذریعے ان کو بتا تا ہے کہ
إِنِّي قَرِيْبَ أَجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيَوْمِنُوْا
بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
(البقرة -۱۸۷)
میں قریب ہوں ہر ایک پکارنے والے کی آواز کو جب وہ مجھے پکارتا ہے سنتا
ہوں۔پس چاہئے کہ وہ میری باتوں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تا کہ
ہدایت پائیں۔۔ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی خاص الخاص تقدیر کو دنیا میں
جاری کرتا رہتا ہے۔صرف یہی قانون قدرت اس کی طرف سے جاری نہیں جو
طبعی قانون کہلاتا ہے، بلکہ اس کے علاوہ اس کی ایک خاص تقدیر بھی جاری ہے
جس کے ذریعہ سے وہ اپنی قوت اور شوکت کا اظہار کرتا ہے اور اپنی قدرت کا
پستہ دیتا ہے۔یہ وہی قدرت ہے جس کا بعض نادان اپنی کم علمی کی وجہ سے انکار
کر دیتے ہیں اور سوائے طبعی قانون کے اور کسی قانون کے وجود کو تسلیم نہیں
کرتے اور اسے قانون قدرت کہتے ہیں حالانکہ وہ طبعی قانون تو کہلا سکتا ہے مگر
قانون قدرت نہیں کہلا سکتا کیونکہ اس کے سوا اس کے اور بھی قانون ہیں جن
کے ذریعے سے وہ اپنے پیاروں کی مدد کرتا ہے اور ان کے دشمنوں کو تباہ کرتا ہے۔بھلا اگر ایسے کوئی قانون موجود نہ ہوتے تو کس طرح ممکن تھا کہ ضعیف و کمزور

دعوة الامير
موسیٰ فرعون جیسے جابر بادشاہ پر غالب آجاتا۔یہ اپنے ضعف کے باوجود عروج پا
جاتا اور وہ اپنی طاقت کے باوجود برباد ہو جاتا، پھر اگر کوئی اور قانون نہیں تو
کس طرح ہوسکتا تھا کہ سارا عرب مل کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تباہی
کے درپے ہو تا مگر اللہ تعالیٰ آپ کو ہر میدان میں غالب کرتا اور ہر حملہ دشمن سے
محفوظ رکھتا اور آخر دس ہزار قدوسیوں سمیت اس سرزمین پر آپ چڑھ آتے
جس میں سے صرف ایک جان شار کی معیت میں آپ کو نکلنا پڑا تھا۔کیا قانون
طبعی ایسے واقعات پیش کر سکتا ہے ہر گز نہیں۔وہ قانون تو ہمیں یہی بتاتا ہے کہ
ہرا دنی طاقت اعلی طاقت کے مقابل پر توڑ دی جاتی ہے اور ہر کمزور طاقتور کے
ہاتھوں سے ہلاک ہوتا ہے۔۹۔ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ مرنے کے بعد انسان پھر اٹھایا جائے
گا اور اس کے اعمال کا اس سے حساب لیا جائے گا۔جو اچھے اعمال کرنے والا
ہوگا اس سے نیک سلوک کیا جائے گا اور جو اللہ تعالیٰ کے احکام کو توڑنے والا ہوگا
اسے سخت سزا دی جائے گی اور کوئی تدبیر نہیں جو انسان کو اس بعثت سے بچا سکے
خواہ اس کے جسم کو ہوا کے پرندے یا جنگل کے درندے کھا جا ئیں۔خواہ زمین
کے کیڑے اس کے ذرے ذرے کو جدا کر دیں اور پھر ان کو دوسری شکلوں میں
تبدیل کر دیں اور خواہ اس کی ہڈیاں تک جلا دی جائیں ، وہ پھر بھی اٹھایا جائے
گا اور اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے حساب دے گا کیونکہ اس کی قدرت کا ملہ
اس امر کی محتاج نہیں کہ اس کا پہلا جسم ہی موجود ہوتب ہی وہ اس کو پیدا کر سکتا
ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ وہ اس کے باریک سے باریک ذرہ یا لطیف

دعوة الامير
حصہ روح سے بھی پھر اس کو پیدا کر سکتا ہے اور ہو گا بھی اسی طرح۔جسم خاک
ہو جاتے ہیں مگر اُن کے باریک ذرات فنا نہیں ہوتے اور نہ وہ روح جو جسم
انسانی میں ہوتی ہے خدا کے اذن کے بغیر فنا ہو سکتی ہے۔۱۰۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے منکر اور اس کے دین کے مخالف اگر وہ
ان کو اپنی رحمت کا ملہ سے بخش نہ دے، ایک ایسے مقام پر رکھے جائیں گے
جسے جہنم کہتے ہیں اور جس میں آگ اور شدید سردی کا عذاب ہو گا جس کی غرض
محض تکلیف دینا نہ ہوگی بلکہ ان میں ان لوگوں کی آئندہ اصلاح مدنظر ہوگی۔اُس جگہ سوائے رونے اور پیٹنے اور دانت پینے کے ان کے لئے کچھ نہ ہو گا حتی
کہ وہ دن آجائے جب اللہ تعالیٰ کا رحم جو ہر چیز پر غالب ہے ان کو ڈھانپ
لے اور يَأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانْ لَيْسَ فِيهَا أَحَدٌ وَ نَسِيمُ الصَّبَا تُحَزِكُ
أبوابها (معالم التنزيل في التفسير والتأويل مؤلفه ابی محمد الحسین بن مسعود
الجزء الثالث صفحه ۲۴۳ مطبوعہ دارالفکر میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں ”لیاتین
على جهنم زمان ليس فيها احدو ذلك بعد مايلبثون احقابا) کا وعدہ پورا ہو
جائے۔۱۱۔اور ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے نبیوں اور
اس کے فرشتوں اور اُس کی کتابوں پر ایمان لانے والے ہیں اور اس کے
احکام پر جان و دل سے ایمان لاتے ہیں اور انکسار اور عاجزی کی راہوں پر
چلتے ہیں اور بڑے ہو کر چھوٹے بنتے ہیں۔اور امیر ہو کر غریبوں کی سی زندگی
بسر کرتے ہیں اور اللہ کی مخلوق کی خدمت گزاری کرتے ہیں اور اپنے آرام پر

دعوة الامير
لوگوں کی راحت کو مقدم رکھتے ہیں اور ظلم اور تعدی اور خیانت سے پر ہیز
کرتے ہیں اور اخلاق فاضلہ کے حامل ہوتے ہیں اور اخلاق رذیلہ سے مجتنب
رہتے ہیں وہ لوگ ایک ایسے مقام پر رکھے جائیں گے جسے جنت کہتے ہیں اور
جس میں راحت اور چین کے سوادُ کھ اور تکلیف کا نام ونشان تک نہ ہوگا۔خدا
تعالیٰ کی رضا انسان کو حاصل ہوگی اور اس کا دیدار اُسے نصیب ہوگا اور وہ اس
کے فضل کی چادر میں لپیٹا جا کر اس کا ایسا قرب حاصل کرے گا کہ گویا اس کا
آئینہ ہو جائے گا اور صفات الہیہ اس میں کامل طور پر جلوہ گر ہوں گی۔اور اس
کی ساری ادنی خواہشات مٹ جائیں گی اور اس کی مرضی خدا کی مرضی ہو
جائے گی اور وہ ابدی زندگی پا کر خدا کا مظہر ہو جائے گا۔یہ ہمارے عقیدے ہیں اور ان کے سوا ہم نہیں جانتے کہ اسلام میں داخل کرنے
والے عقائد کیا ہیں۔تمام آئمہ اسلام انہیں باتوں کو عقائد اسلام قرار دیتے چلے آئے ہیں
اور ہم ان سے اس امر میں بکلی متفق ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی