مخالفوں کے اس اعتراض کا جواب کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کو وفات یافتہ ماننے سے ہم اُن کی ہتک کرتے ہیں
دعوت الامیر
ہمارا دوسرے لوگوں سے اختلاف
دعوة الامير
شاید جناب عالی حیران ہوں کہ جب سب عقائد اسلام کو ہم لوگ مانتے ہیں تو پھر
ہم میں اور دوسرے لوگوں میں کیا اختلاف ہے اور بعض علماء کو ہمارے خلاف اس قدر جوش
اور تعصب کیوں ہے اور کیوں وہ ہم پر کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں؟ سواے امیر والا شان ! اللہ
تعالیٰ آپ
کو شرور دنیا سے محفوظ رکھے اور اپنے فضل کے دروازے آپ کے لئے کھول دے
اب میں وہ اعتراض بیان کرتا ہوں جو ہم پر کئے جاتے ہیں اور جن کے سبب ہمیں اسلام
سے خارج بیان کیا جاتا ہے۔ا۔ہمارے مخالفوں کا سب سے پہلا اعتراض تو ہم پر یہ ہے کہ ہم حضرت مسیح
ناصری علیہ السلام کو وفات یافتہ مانتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس طرح ہم حضرت مسیح کی
ہتک کرتے ہیں اور قرآن کریم کو جھٹلاتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو رد
کرتے ہیں۔لیکن گو یہ بات تو بالکل حق ہے کہ ہم حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کو وفات
یافتہ تسلیم کرتے ہیں، لیکن یہ درست نہیں کہ ہم اس طرح مسیح علیہ السلام کی ہتک کرتے ہیں
اور قرآن مجید کو جھٹلاتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو رد کرتے ہیں کیونکہ
ہم جس قدر غور کرتے ہیں ہمیں یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ الزامات ہم پر مسیح علیہ السلام کے
وفات یافتہ ماننے سے عائد نہیں ہوتے بلکہ اس کے خلاف اگر ہم ان کو زندہ مانیں تب یہ
الزامات ہم پر لگ سکتے ہیں۔ہم لوگ مسلمان ہیں اور بحیثیت مسلمان ہونے کے ہمارا خیال سب سے پہلے اللہ
(10)
دعوة الامير
تعالیٰ کی عظمت اور اُس کے رسول کی عزت کی طرف جاتا ہے اور گو ہم سب رسولوں کو مانتے
ہیں، لیکن ہماری محبت اور غیرت بالطبع اُس نبی کے لئے زیادہ جوش میں آتی ہے جس نے
ہمارے لئے اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالا اور ہمارے بوجھوں کو ہلکا کرنے کے لئے اپنے سر
پر بوجھ اٹھایا اور ہمیں مرتا ہوا دیکھ کر اس نے اس قدر غم کیا کہ گویا خود اپنے او پر موت وارد
کرلی اور ہمیں سکھ پہنچانے کے لئے ہر قسم کے سکھوں کو ترک کیا اور ہمیں اوپر اٹھانے کے
لئے خود نیچے کو جھکا۔اس کے دن ہماری بہتری کی فکر میں صرف ہوئے اور اس کی راتیں
ہمارے لئے جاگتے کٹیں حتی کہ کھڑے کھڑے اس کے پاؤں سوج جاتے اور خود بے گناہ
ہوتے ہوئے ہمارے گناہوں کو دور کرنے کے لئے اور ہمیں عذاب سے بچانے کے لئے
اُس نے اس قدر گریہ وزاری کی کہ اس کی سجدہ گاہ تر ہوگئی اور اس کی رفت ہمارے لئے اس
قدر بڑھ گئی کہ اس کے سینے کی آواز اُبلتی ہوئی دیگ سے بھی بڑھ گئی۔اس نے خدا تعالیٰ کے رحم کو ہمارے لئے کھینچا اور اس کی رضاء کو ہمارے لئے
جذب کیا اور اس کے فضل کی چادر ہم کو اڑھائی اور اس کی رحمت کا لبادہ ہمارے کندھوں پر
ڈال دیا اور اس کے وصال کی راہیں ہمارے لئے تلاش کیں اور اس سے اتحاد کا طریق
ہمارے لئے دریافت کیا اور ہمارے لئے وہ سہولتیں بہم پہنچا ئیں کہ اس سے پہلے کسی نبی نے
اپنی اُمت کے لئے ہم نہ پہنچائی تھیں۔ہمیں کفر کے خطاب نہایت بھلے معلوم ہوتے ہیں بہ نسبت اس کے کہ ہم اپنے پیدا
کرنے والے اور اپنے پالنے والے اور اپنے زندگی بخشنے والے اور اپنی حفاظت کرنے
والے اور رزق دینے والے اور اپنے علم بخشنے والے اور اپنے ہدایت عطا کرنے والے خدا
کے برابر مسیح ناصری کو درجہ دیں اور یہ خیال کریں کہ جس طرح وہ آسمانوں پر بلا کھانے اور
دعوة الامیہ
پینے کے زندہ ہے مسیح ناصری بھی بلا حوائج انسانی کو پورا کرنے کے آسمان پر زندہ بیٹھا ہے۔ہم مسیح علیہ السلام کی عزت کرتے ہیں مگر صرف اس لئے کہ وہ ہمارے خدا کا نبی ہے۔ہم
اس سے محبت کرتے ہیں مگر صرف اس لئے کہ خدا سے اسے محبت تھی اور خدا کو اس سے محبت
تھی۔اس سے ہمارا سب تعلق طفیلی ہے۔پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ اس کی خاطر ہم اپنے
خدا کی ہتک کریں اور اس کے احسانوں کو فراموش کر دیں اور مسیحی پادریوں کو جو اسلام اور
قرآن کے دشمن ہیں مدد دیں اور ان کو یہ کہنے کا موقع دیں کہ دیکھو وہ جو زندہ آسمان پر بیٹھا
ہے کیا وہ خدا نہیں۔اگر وہ انسان ہوتا تو کیوں باقی انسانوں کی طرح مر نہ جا تا۔ہم اپنے منہ
سے کس طرح خدا تعالیٰ کی توحید پر حملہ کریں اور اپنے ہاتھ سے کیونکر اس کے دین پر تبر
رکھدیں اس زمانے کے مولوی اور عالم جو چاہیں ہمیں کہیں اور جس طرح چاہیں ہم سے
سلوک کریں اور کروائیں۔خواہ ہمیں پھانسی دیں، خواہ سنگسار کریں ہم سے تو مسیح کی خاطر
خدا نہیں چھوڑا جا سکتا اور ہم اس گھڑی سے موت کو ہزار درجہ بہتر سمجھتے ہیں جب ہماری
زبانیں یہ کفر کا کلمہ کہیں کہ ہمارے خدا کے ساتھ وہ بھی زندہ بیٹھا ہے جسے مسیحی خدا کا بیٹا کہہ
کر خدائے قیوم کی ہتک کرتے ہیں۔اگر ہمیں علم نہ ہوتا تو بیشک ہم ایسی بات کہہ سکتے تھے
مگر جب خدا کے فرستادہ نے ہماری آنکھیں کھول دیں اور اس کی توحید اور اس کے جلال
اور اس کی شوکت اور اس کی عظمت اور اس کی قدرت کے مقام کو ہمارے لئے ظاہر کر دیا تو
اب خواہ کچھ بھی ہو ہم اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی بندہ کو اختیار نہیں کر سکتے اور اگر ہم ایسا کریں تو ہم
نہیں جانتے کہ ہمارا ٹھکانا کہاں ہوگا کیونکہ سب عزتیں اور سب مدارج اسی کی طرف سے
ہیں۔ہمیں جب صاف نظر آتا ہے کہ مسیح کی زندگی میں ہمارے رب کی ہتک ہے تو ہم اس
عقیدہ کو کیونکر حیح تسلیم کر لیں اور گو ہماری سمجھ سے یہ بات باہر ہے کہ کیوں مسیح کی وفات ماننے