قرآن مجید سے وفات مسیح علیہ السلام کا ثبوت

دعوت الامیر

دعوة الامير
سے اس کی ہتک ہو جاتی ہے جب اس سے بڑے درجہ کے نبی فوت ہو گئے اور ان کی ہتک
نہ ہوئی تو مسیح علیہ السلام کے فوت ہو جانے سے ان کی ہتک کس طرح ہو جائے گی۔لیکن ہم
کہتے ہیں کہ اگر کسی وقت ہمیں اس بات سے چارہ نہ ہو کہ یا خدا تعالیٰ کی ہتک کریں یا مسیح
علیہ السلام کی تو ہم بخوشی اس عقیدے کو تسلیم کر لیں گے جس سے مسیح علیہ السلام کی ہتک ہوتی
ہومگر اس کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے جس میں خدا تعالیٰ کی ہتک ہوتی ہوا اور ہم یقین رکھتے ہیں
کہ مسیح علیہ السلام بھی جو اللہ تعالیٰ کے عُشاق میں سے تھے کبھی گوارا نہ کریں گے کہ ان کی
عزت تو قائم کی جائے اور اللہ تعالیٰ کی توحید کو صدمہ پہنچایا جائے لَنْ يَسْتَنْكِفَ الْمَسِيحُ أَنْ
يَكُونَ عَبْدًا لِلَّهِ وَلَا الْمَلَئِكَةُ الْمُقَرَّبُوْنَ (التاء - ۱۷۳)
ہم خدا کے کلام کو کہاں لے جائیں اور جس مُنہ سے وَ كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا
دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَ فَيَتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِم وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
شَهِيد (المائدة: ۱۱۸) کی آیت پڑھیں جس میں اللہ تعالیٰ خود حضرت مسیح ناصری کی زبانی
بیان فرماتا ہے کہ مسیحی لوگ حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کے بعد بگڑے ہیں ان کی
حیات میں وہ اپنے بچے دین پر ہی قائم رہے ہیں، اسی منہ سے یہ کہیں کہ حضرت
مسیح " زندہ
آسمان پر بیٹھے ہیں، ہم خدا تعالیٰ کے کلام یعیسى إِنِّي مُتَوَ فِيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ
وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوْا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوْا إِلَى يَوْمِ
الْقِيَامَةِ (ال عمران: ۵۶) کوکس طرح نظر انداز کر دیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح
علیہ السلام کا رفع ان کی وفات کے بعد ہوا، بیشک وہ جو خدا سے زیادہ فصیح زبان جاننے کے
دعویدار ہیں کہ دیں کہ اُس نے مُتَوَ فیگ کو جو حضرت مسیح کی وفات کی خبر دیتا ہے پہلے
بیان کر دیا ہے اصل میں رافِعُگ پہلے چاہئے تھا مگر ہم تو اللہ تعالیٰ کے کلام کو تمام کلاموں

(IA)
دعوة الامير
سے افصح جانتے ہیں اور ہر غلطی سے مبراء سمجھتے ہیں، ہم مخلوق ہو کر اپنے خالق کی غلطیاں
کیونکر نکالیں اور جاہل ہو کر علیم کو سبق کیونکر دیں۔ہم سے کہا جاتا ہے کہ تم یہ کہو کہ خدا کے
کلام میں غلطی ہو گئی مگر یہ نہ کہو کہ خود ہم سے خدا کا کلام سمجھنے میں غلطی ہوگئی، مگر ہم اس نصیحت
کو کس طرح تسلیم کر لیں کہ اس میں ہمیں صریح ہلاکت نظر آتی ہے۔آنکھیں ہوتے ہوئے
ہم گڑھے میں کس طرح گر جائیں اور ہاتھ ہوتے ہوئے ہم زہر کے پیالہ کو اپنے منہ سے
کیوں نہ ہٹا ئیں۔خدا تعالیٰ کے بعد ہمیں خاتم الانبیاءمحمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے اور کیا
بلحاظ اس کے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو سب انبیاء سے بڑا درجہ دیا ہے اور کیا بلحاظ اس کے کہ
ہمیں جو کچھ ملا ہے آپ ہی سے ملا ہے اور جو کچھ آپ نے ہمارے لئے کیا ہے اس کا
عشر عشیر بھی اور کسی انسان نے خواہ نبی ہو یا غیر نبی ہمارے لئے نہیں کیا۔ہم آپ سے زیادہ
کسی اور انسان کو عزت نہیں دے سکتے۔ہمارے لئے یہ بات سمجھنی بالکل ناممکن ہے کہ
حضرت مسیح ناصری کو زندہ آسمان پر چڑھا دیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زیر زمین
مدفون سمجھیں اور پھر ساتھ ہی یہ بھی یقین رکھیں کہ آپ مسیح سے افضل بھی ہیں کس طرح ممکن
ہے کہ وہ جسے اللہ تعالیٰ نے ذرا سا خطرہ دیکھ کر آسمان پر اٹھالیا ادنی درجہ کا ہو اور وہ جس کا
دور دور تک دشمنوں نے تعاقب کیا مگر خدا تعالیٰ نے اسے ستاروں تک بھی نہ اٹھا یا اعلیٰ ہو۔اگر فی الواقع مسیح علیہ السلام آسمان پر ہیں اور ہمارے سردار و آقا زمین میں مدفون ہیں تو
ہمارے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی موت نہیں اور ہم مسیحیوں کو منہ بھی نہیں دکھا سکتے ، مگر
نہیں یہ بات نہیں، خدا تعالیٰ اپنے پاک رسول سے یہ سلوک نہیں کر سکتا۔وہ احکم الحاکمین
ہے یہ کیونکر ممکن تھا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوسید ولد آدم بھی بنا تا اور پھر مسیح علیہ

(19)
دعوة الامير
السلام سے زیادہ محبت کرتا اور ان کی تکالیف کا زیادہ خیال رکھتا۔جب اس نے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کے قیام کے لئے ایک دنیا کو زیروزبر کر دیا اور جس نے آپ
کی ذرا بھی ہتک کرنی چاہی اسے ذلیل کر دیا تو کیا یہ ہوسکتا تھا کہ خود اپنے ہاتھ سے وہ آپ
کی شان کو گرا تا اور دشمن کو اعتراض کا موقع دیتا۔میں تو جب یہ خیال بھی کرتا ہوں کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو زیر زمین مدفون ہیں اور حضرت مسیح ناصری آسمان پر زندہ بیٹھے
ہیں تو میرے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور میری جان گھٹنےلگتی ہے اور اسی
وقت میرا دل پکار اٹھتا ہے کہ خدا تعالیٰ ایسا نہیں کر سکتا۔وہ محمد رسول اللہ صلی ہیں یہ ہم سے سب
سے زیادہ محبت کرنے والا تھا وہ اس امر کو ہر گز پسند نہیں کرتا تھا کہ آپ تو فوت ہوکر زمین
کے نیچے مدفون ہوں اور حضرت مسیح علیہ السلام زندہ رہ کر آسمان پر جا بیٹھیں۔اگر کوئی شخص
زندہ رہنے اور آسمان پر جا بیٹھنے کا مستحق تھا تو وہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور
اگر وہ فوت ہو گئے ہیں تو گل نبی فوت ہو چکے ہیں۔ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اعلیٰ
شان اور آپ کے ارفع درجہ کو دیکھتے اور مقام کو پہچانتے ہوئے کس طرح تسلیم کر لیں کہ
جب ہجرت کے دن جبل ثور کی بلند چٹانوں پر حضرت ابو بکر کے کندھوں پر پاؤں رکھ کر
آپ کو چڑھنا پڑا تو خدا تعالیٰ نے کوئی فرشتہ آپ کے لئے نہ اتارا، لیکن جب مسیح علیہ
السلام کو یہودی پکڑنے آئے تو اس نے فوراً آپ کو آسمان پر اٹھا لیا اور چوتھے آسمان پر
آپ کو جگہ دی اسی طرح ہم کیونکر مان لیں کہ جب غزوہ اُحد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو دشمنوں نے صرف چند احباب میں گھرا پایا تو اس وقت تو اللہ تعالیٰ نے یہ نہ کیا کہ آپ کو
کچھ دیر کے لئے آسمان پر اٹھالیتا اور کسی دشمن کی شکل آپ کی سی بدل کر اس کے دانت تڑوا
دیتا، بلکہ اس نے اجازت دی کہ دشمن آپ پر حملہ آور ہو آپ کالمیت زمین پر بے ہوش

دعوة الامير
ہو کر جا پڑیں اور دشمن نے خوشی کے نعرے لگائے کہ ہم نے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ
وسلم) کو قتل کر دیا ہے لیکن مسیح علیہ السلام کے متعلق اسے یہ بات پسند نہ آئی کہ ان کو کوئی
تکلیف ہو اور جونہی کہ یہود نے آپ پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا اس نے آپ کو آسمان کی
طرف اٹھالیا اور آپ کی جگہ آپ کے کسی دشمن کو آپ کی شکل میں بدل کر صلیب پر لٹکوا دیا۔ہم حیران ہیں کہ لوگوں کو کیا ہو گیا کہ ایک طرف تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
محبت کا دعوی کرتے ہیں اور دوسری طرف آپ کی عزت پر حملہ کرتے ہیں اور اسی پر بس
نہیں کرتے بلکہ جو لوگ آپ کی محبت سے مجبور ہو کر آپ پر کسی کو فضیلت دینے سے انکار کر
دیتے ہیں ان کو دُکھ دیتے ہیں، ان کے اس فعل کر کفر قرار دیتے ہیں، کیا کفر محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی عزت کے قائم کرنے کا نام ہے، کیا بے دینی آپ کے حقیقی درجے کے
اقرار کا نام ہے، کیا ارتداد آپ سے محبت کو کہتے ہیں؟ اگر یہی کفر ہے، اگر یہی بے دینی ہے،
اگر یہی ارتداد ہے تو خدا کی قسم ہم اس کفر کولوگوں کے ایمان سے اور اس بے دینی کولوگوں کی
دینداری سے اور اس ارتداد کولوگوں کے ثبات سے ہزار درجہ زیادہ بہتر سمجھتے ہیں اور اپنے
آقا اور سردار حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہمنوا ہوکر بلاخوف
ملامت اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ے
از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم
در ثمین فارسی صفحه ۱۱۲ مطبوعه باراول)
بعد
سب کو آخر ایک دن مرنا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیش ہونا ہے اور اسی کے
ساتھ معاملہ پڑنا ہے پھر ہم لوگوں سے کیوں ڈریں؟ لوگ ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں، ہم اللہ
تعالیٰ ہی سے ڈرتے ہیں اور اسی سے محبت کرتے ہیں اور اس کے بعد سب سے زیادہ محبت

(ri)
دعوة الامير
اور ادب ہمارے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔اگر دنیا کی ساری عزتیں اور
دنیا کے سارے تعلقات اور دنیا کے تمام آرام آپ کے لئے ہمیں چھوڑنے پڑیں تو یہ
ہمارے لئے آسان ہے مگر آپ کی ذات کی ہتک ہم برداشت نہیں کر سکتے۔ہم دوسرے
نبیوں کی ہتک نہیں کرتے مگر آنحضرت کی قوت قدسیہ اور آپ کے علم اور آپ کے عرفان اور
آپ کے تعلق باللہ کو دیکھتے ہوئے ہم یہ کبھی بھی نہیں مان سکتے کہ آپ کی نسبت کسی اور نبی
سے اللہ تعالیٰ کو زیادہ پیار تھا اگر ہم ایسا کریں تو ہم سے زیادہ قابل سزا اور کوئی نہیں ہوگا، ہم
آنکھیں رکھتے ہوئے اس بات کو کس طرح باور کرلیں کہ عرب کے لوگ جب محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے کہیں کہ اَوْ تَرَقَى فِی السَّمَاءِ وَلَنْ تُؤْمِنَ لِرَقِيَكَ حَتَّى تُنَزِلَ
عَلَيْنَا كِتَابًا نَقْرَؤُهُ (بنی اسرائیل: ۹۴) یعنی ہم تجھے نہیں مانیں گے جب تک کہ تو آسمان پر
نہ چڑھ جائے اور ہم تیرے آسمان پر چڑھنے کا یقین نہیں کریں گے جب تک کہ تو کوئی
کتاب بھی آسمان پر سے نہ لائے جسے ہم پڑھیں تو اللہ تعالیٰ آپ سے فرمائے کہ قُل
سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًارَّسُوْلًا (بنی اسرائیل : ۹۴)۔ان سے کہہ دے کہ میرا رب
ہر کمزوری سے پاک ہے میں تو صرف ایک بشر رسول ہوں لیکن حضرت مسیح کو وہ آسمان پر
اٹھا کر لے جائے۔جب محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سوال آئے تو انسانیت کو آسمان پر
چڑھنے کے مخالف بتایا جائے لیکن جب مسیح کا سوال آئے تو بلاضرورت اُنکو آسمان پر لے
جایا جائے۔کیا اس سے یہ نتیجہ نہ نکلے گا کہ مسیح علیہ السلام آدمی نہیں تھے بلکہ خدا تھے۔نَعُوذُ
بِالله مِنْ ذَالِکَ۔یا پھر یہ نتیجہ نکلے گا کہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل تھے اور
اللہ تعالیٰ کو زیادہ پیارے تھے مگر جب کہ یہ بات اَظْهَرُ مِنَ الشَّمْسِ ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم سب رسولوں اور نبیوں سے افضل ہیں تو پھر کس طرح عقل باور کرسکتی ہے کہ آپ

آج 10 میں سے 10 باقی