احادیث سے وفات مسیح علیہ السلام کا ثبوت

دعوت الامیر

(rr)
دعوة الامير
تو آسمان پر نہ جائیں بلکہ اس زمین پرفوت ہوں اور زمین کے نیچے دفن ہوں لیکن مسیح علیہ
السلام آسمان پر چلے جائیں اور ہزاروں سال تک زندہ رہیں۔پھر یہ سوال صرف غیرت ہی کا نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا
بھی سوال ہے آپ فرماتے ہیں لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيْسَى حَيَيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِيْ
اگر موسی و عیسی زندہ ہوتے تو میری اطاعت کے سوا ان کو کوئی چارہ نہ تھا۔اگر حضرت عیسی
علیہ السلام زندہ ہیں تو پھر آپ کا یہ قول نَعُوذُ بِالله باطل ہو جاتا ہے کیونکہ آپ لَوْ كَانَ کہہ
کر اور موسیٰ“ کے ساتھ عیسی کو ملا کر دونوں نبیوں کی وفات کی خبر دیتے ہیں۔پس نبی کریم کی
شہادت کے بعد کس طرح کوئی شخص آپ کی اُمت میں سے کہلا کر یہ یقین رکھ سکتا ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں اگر وہ زندہ ہیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت
اور آپ کے علم پر حرف آتا ہے۔کیونکہ آپ تو ان کو وفات یافتہ قرار دیتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے حضرت فاطمہ سے
اس مرض میں جس میں آپ فوت ہوئے ، فرمایا کہ اِنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَا رِضْنِي الْقُرْآنَ فِي
كُلِّ عَامٍ مَرَةٌ وَإِنَّهُ عَارَضَنِي بِالْقُرْآنِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيْ إِلَّا عَاشَ
نِصْفَ الَّذِي قَبْلَهُ وَ أَخْبَرَنِي أَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِيْنَ وَمِائَةَ سَنَةٍ وَلَا أَرَانِي
إِلَّا ذَاهِبَا عَلَى رَأْسِ السَّيِّينَ (شرح مواهب اللدنيه مؤلفه امام زرقانی جلد ۱ صفحه ۳۵ مطبوعه
مصر ۵۱۳۲۵) یعنی جبرائیل ہر سال ایک دفعہ مجھے قرآن سناتے تھے مگر اس دفعہ دو دفعہ سنایا
ہے اور مجھے انہوں نے خبر دی ہے کہ کوئی نبی نہیں گزرا کہ جس کی عمر پہلے نبی سے آدھی نہ ہوئی
ہو اور یہ بھی انہوں نے مجھے خبر دی ہے کہ عیسی بن مریم ایک سو بیس سال کی عمر تک زندہ رہے
تھے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ میری عمر ساٹھ سال کے قریب ہوگی۔اس روایت کا مضمون

(rr)
دعوة الامير
الہامی ہے کیونکہ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی طرف سے کوئی بات نہیں بیان
فرماتے بلکہ جبرائیل علیہ السلام کی بتائی ہوئی بات بتاتے ہیں جو یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ
السلام کی عمر ایک سو بیس سال کی تھی۔پس لوگوں کا یہ خیال کہ آپ بتیس ۳۲ تینتیس ۳۳ سال
کی عمر میں آسمان پر اٹھائے گئے تھے غلط ہوا کیونکہ اگر حضرت مسیح “ اس عمر میں آسمان پر
اٹھائے گئے تھے تو آپ کی عمر بجائے ایک سو بیس سال کے رسول کریم کے زمانے تک قریباً
چھ سو سال کی بنتی ہے اور اس صورت میں چاہئے تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کم سے کم
تین سو سال تک عمر پاتے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تریسٹھ سال کی عمر میں فوت ہو جانا
اور الہاماً آپ کو بتایا جانا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ایک سو بیس سال کی عمر میں فوت ہو گئے
ثابت کرتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی اور آسمان پر آپ کا بیٹھا ہونا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے سراسر خلاف ہے اور آپ کے الہامات اسے رد کرتے ہیں اور
جب امر واقع یہ ہے تو ہم لوگ کسی کے کہنے سے کس طرح حضرت
مسیح علیہ السلام کی حیات
کے قائل ہو سکتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ سکتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ مسئلہ تیرہ سو سال کے عرصہ میں صرف انہیں پر کھلا ہے اور پہلے
بزرگ اس سے واقف و آگاہ نہ تھے مگر افسوس کہ معترض اپنی نظر کو صرف ایک خاص خیال
کے لوگوں تک محدود کر کے اس کا نام اجماع رکھ لیتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ اسلام کے
اول علماء خود صحابہ نہیں اور بعد ان کے علماء کا سلسلہ نہایت وسیع ہوتا ہوا سب دنیا میں پھیل گیا
ہے۔صحابہ کو جب ہم دیکھتے ہیں تو وہ سب بہ یک زبان ہمارے خیال سے متفق ہیں اور یہ
ہو بھی کب سکتا تھا کہ وہ عشاق رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی شان کے مزیل عقیدہ کو ایک
دم کے لئے بھی تسلیم کرتے وہ اس بارہ میں ہم سے متفق ہی نہیں ہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ

(r)
دعوة الامير
علیہ وسلم کی وفات کے بعد سب سے پہلا اجماع ہی انہوں نے اس مسئلہ پر کیا ہے کہ
حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں چنانچہ کتب احادیث اور تواریخ میں یہ روایت
درج ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا صحابہ" پر اس قدر اثر ہوا کہ وہ گھبرا گئے
اور بعض سے تو بولا بھی نہ جاتا تھا اور بعض سے چلا بھی نہ جاتا تھا اور بعض اپنے حواس اور اپنی
عقل کو قابو میں نہ رکھ سکے اور بعض پر تو اس صدمہ کا ایسا اثر ہوا کہ وہ چند دن میں گھل گھل کر
فوت ہو گئے۔حضرت عمر" پر اس صدمہ کا اس قدر اثر ہوا کہ آپ نے حضور کی وفات کی خبر کو
باور ہی نہ کیا اور تلوار لے کر کھڑے ہو گئے اور کہا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے گا کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تو میں اسے قتل کر دوں گا آپ تو موسیٰ علیہ السلام کی طرح
بلائے گئے ہیں جس طرح وہ چالیس دن کے بعد واپس آگئے تھے اسی طرح آپ کچھ عرصہ
کے بعد واپس تشریف لائیں گے اور جو لوگ آپ پر الزام لگانے والے ہیں اور منافق ہیں
ان کو قتل کریں گے اور صلیب دیں گے اور اس قدر جوش سے آپ اس دعوے پر مُصر تھے
کہ صحابہ میں سے کسی کو طاقت نہ ہوئی کہ آپ کی بات کو رد کرتا اور آپ کے اس جوش کو
دیکھ کر بعض لوگوں کو تو یقین ہو گیا کہ یہی بات درست ہے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت
نہیں ہوئے اور ان کے چہروں پر خوشی کے آثار ظاہر ہونے لگے اور یا تو سر ڈالے بیٹھے تھے
یا خوشی سے انہوں نے سر اٹھالئے۔اس حالت کو دیکھ کر بعض دور اندیش صحابہ نے ایک
صحابی کو دوڑایا کہ وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جو اس وجہ سے کہ درمیان میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی طبیعت کچھ اچھی ہو گئی تھی آپ کی اجازت سے مدینہ کے پاس ہی ایک گاؤں
کی طرف گئے ہوئے تھے جلد لے آئیں۔وہ چلے ہی تھے کہ حضرت ابوبکر ان کو مل گئے
اُن کو دیکھتے ہی ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور جوش گریہ کو ضبط نہ کر سکے۔

آج 10 میں سے 10 باقی