وفات مسیح علیہ السلام پر صحابہؓ کا اجماع
دعوت الامیر
(ro)
دعوة الامي
حضرت ابوبکر سمجھ گئے کہ کیا معاملہ ہے اور ان صحابی سے پوچھا کہ کیا رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں، انہوں نے جواب دیا کہ حضرت عمر کہتے ہیں کہ جو شخص کہے گا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں میں اس کی گردن
تلوار سے اڑا دوں گا ، اس پر
آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر تشریف لے گئے۔آپ سنی اسلام کے جسم مبارک پر
جو چادر پڑی تھی اُسے ہٹا کر دیکھا اور معلوم کیا کہ آپ فی الواقع فوت ہو چکے ہیں، اپنے
محبوب کی جدائی کے صدمے سے اُن کے آنسو جاری ہو گئے اور نیچے جھک کر آپ کی پیشانی
پر بوسہ دیا اور کہا کہ بخدا اللہ تعالیٰ تجھ پر دو موتیں جمع نہیں کرے گا۔تیری موت سے دنیا کو
وہ نقصان پہنچا ہے جو کسی نبی کی موت سے نہیں پہنچا تھا، تیری ذات صفت سے بالا ہے اور
تیری شان وہ ہے کہ کوئی ماتم تیری جدائی کے صدمے کو کم نہیں کر سکتا اگر تیری موت کا روکنا
ہماری طاقت میں ہوتا تو ہم سب اپنی جانیں دے کر تیری موت کو روک دیتے۔یہ کہہ کر کپڑا پھر آپ کے اوپر ڈال دیا اور اس جگہ کی طرف آئے جہاں حضرت عمر
صحابہ کا حلقہ بنائے بیٹھے تھے اور اُن سے کہہ رہے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم فوت
نہیں ہوئے بلکہ زندہ ہیں وہاں آکر آپ نے حضرت عمرؓ سے کہا۔آپ ذرا چپ ہو جائیں
مگر انہوں نے ان کی بات نہ مانی اور اپنی بات کرتے رہے۔اس پر حضرت ابوبکر نے ایک
طرف ہو کر لوگوں سے کہنا شروع کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت فوت ہو چکے
ہیں۔صحابہ کرام حضرت
عمر کو چھوڑ کر آپ کے گرد جمع ہو گئے اور بالآخر حضرت عمر کو بھی آپ
کی بات سننی پڑی ، آپ نے فرمایا: وَمَامُحَمَّدْ إِلَّا رَسُوْلَ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
=
الرُّسُلُ آفَائِنْ مَاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ (ال عمران آیت:۱۴۵) إِنَّكَ مَيِّتُ
وَإِنَّهُمْ مَّتِتُونَ (الزمر آيت : ۳۱) يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ
ย
دعوة الامير
مَاتَ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللهَ حَيْ لَا يَمُوتُ ( بخاری کتاب المناقب باب قول النبي صلى الله
عليه وسلّم لو كنت متخذا خلیلا)۔یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک رسول ہیں۔آپ سے پہلے
سب رسول فوت ہو چکے ہیں، پھر اگر آپ فوت ہو جائیں یا قتل ہو جا ئیں تو کیا تم لوگ اپنی
ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے۔تحقیق تو بھی فوت ہو جائے گا اور یہ لوگ بھی فوت ہو جائیں گے۔اے لوگو! جو کوئی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی پرستش کرتا تھا وہ سن لے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت
ہو گئے اور جو کوئی اللہ کی عبادت کرتا تھا اسے یادر ہے کہ اللہ زندہ ہے اور وہ فوت نہیں ہوتا۔جب آپ نے مذکورہ بالا دونوں آیات پڑھیں اور لوگوں کو بتایا کہ رسول اللہ فوت
چکے ہیں تو صحابہ پر حقیقت آشکار ہوئی اور وہ بے اختیار رونے لگے اور حضرت عمر خود بیان
فرماتے ہیں کہ جب آیات قرآنیہ سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی وفات ثابت
کی تو مجھے یہ معلوم ہوا کہ گویا یہ دونوں آیتیں آج ہی نازل ہوئی ہیں اور میرے گھٹنوں میں
میرے سر کو اٹھانے کی طاقت نہ رہی۔میرے قدم لڑکھڑا گئے اور میں بے اختیار شدتِ
صدمہ سے زمین پر گر پڑا۔( بخاری کتاب المغازی باب مرض النبی صلی اللہ علیہ وسلم )
اس روایت سے تین امور ثابت ہوتے ہیں۔اول یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات پر سب سے پہلے صحابہ کا اجماع اسی امر پر ہوا تھا کہ آپ سے پہلے سب انبیاء
فوت ہوچکے ہیں، کیونکہ اگر صحابہ میں سے کسی کو بھی یہ شک ہوتا کہ بعض نبی فوت نہیں ہوئے
تو کیا اُن میں سے بعض اسی وقت کھڑے نہ ہو جاتے کہ آپ آیات سے جو استدلال کر
رہے ہیں یہ درست نہیں، کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو چھ سو سال سے آسمان پر زندہ بیٹھے
ہیں۔پس یہ غلط ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سب نبی فوت ہو چکے ہیں اور جب
کہ ان میں سے بعض زندہ ہیں تو کیا وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نہ رہ سکیں۔
(rz)
دعوة الامير
دوم یہ کہ تمام انبیائے سابقین کی وفات پر ان کا یقین کسی ذاتی خیال کی وجہ سے نہ
تھا بلکہ اس امر کو وہ قرآن کریم کی آیات سے مستنبط سمجھتے تھے، کیونکہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو
کوئی صحابی تو اُٹھ کر کہتا کہ گو یہ صحیح ہے کہ تمام انبیاء فوت ہو چکے ہیں مگر اس آیت سے جو
آپ نے پڑھی ہے یہ استدلال نہیں ہوتا کہ آپ سے پہلے سب انبیاء فوت ہو چکے ہیں۔پس صدیق اکبر کا آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُل سے جمیع انبیائے سابقین کی وفات کا
ثبوت نکالنا اور گل صحابہ کا نہ صرف اس پر خاموش رہنا بلکہ اس استدلال سے لذت اٹھانا
اور گلیوں اور بازاروں میں اس کو پڑھتے پھرنا اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ سب اس استدلال
سے متفق تھے۔تیسرا امر اس روایت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خواہ کسی اور نبی کی وفات کا ان کو یقین
تھا یا نہیں مگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کا انہیں یقیناً کوئی علم نہ تھا، کیونکہ جیسا کہ تمام
صحیح احادیث اور معتبر روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عمر سخت جوش کی حالت میں
تھے اور باقی صحابہ سے کہہ رہے تھے کہ جو کہے گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے
ہیں میں اس کا سر اڑا دوں گا اس وقت اپنے خیال کے ثبوت میں حضرت موسیٰ کے چالیس
دن پہاڑ پر چلے جانے کا واقعہ تو وہ پیش کرتے تھے مگر حضرت عیسی کے آسمان پر چلے جانے
کا واقعہ انہوں نے ایک دفعہ بھی پیش نہ کیا ، اگر صحابہ کا عقیدہ یہ ہوتا کہ حضرت عیسیٰ علیہ
السلام آسمان پر زندہ جا بیٹھے ہیں تو کیا حضرت عمر یا اُن کے ہم خیال صحابی اس واقعہ کو اپنے
خیال کی تائید میں پیش نہ کرتے ؟ اُن کا حضرت موسی کے واقعہ سے استدلال کرنا اور اس
واقعہ سے استدلال نہ کرنا بتاتا ہے کہ ان کے ذہن میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق
کوئی ایسا واقعہ تھا ہی نہیں۔حضرات صحابہ کے اجماع کے علاوہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح
(PA)
دعوة الامير
علیہ السلام کی وفات کے متعلق اہل بیت نبوی کا بھی اتفاق ہے۔چنانچہ طبقات ابن سعد کی
جلد ثالث میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی وفات کے حالات میں حضرت امام حسن سے
روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا۔ايُّهَا النَّاسُ قَدْ قُبِضَ اللَّيْلَةَ رَجُلْ لَمْ يَسِيقُهُ
الْأَوَّلُونَ وَلَا يُدْرِكْهُ الْأَخَرُونَ قَدْ كَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُهُ الْمَبْعَثَ
فَيَكْتَنِفُهُ جِبْرَائِيلُ عَنْ يَمِينِهِ وَمِيكَائِيلُ عَنْ شِمَالِهِ فَلَا يَنْتَنِيْ حَتَّى يَفْتَحِ اللَّهُ لَهُ وَمَا
تَرَكَ إِلَّا سَبْعَ مِائَةِ دِرْهَم اَرَادَ أَنْ يَشْتَرِئَ بِهَا خَادِمًا وَلَقَدْ قُبِضَ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي
عُرِجَ فِيهَا بِرُوْحِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ لَيْلَةَ سَبْعِ وَعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ (طبقات ابن سعد جلد
۳۹ مطبوعہ بیروت ۵۱۴۰۵)۔یعنی اے لوگو! آج وہ شخص فوت ہوا ہے کہ اس کی
بعض باتوں کو نہ پہلے پہنچے ہیں اور نہ بعد کو آنے والے پہنچیں گئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اسے جنگ کے لئے بھیجتے تھے تو جبرائیل اس کے داہنے طرف ہو جاتے تھے اور میکائیل
ائیں طرف پس وہ بلا فتح حاصل کئے واپس نہیں ہوتا تھا۔اور اس نے صرف سات
سو (۷۰۰) درہم اپنا ترکہ چھوڑا ہے جس سے اس کا ارادہ تھا کہ ایک غلام خریدے اور وہ
اس رات کو فوت ہوا ہے جس رات عیسی بن مریم کی روح آسمان کی طرف اُٹھائی گئی تھی یعنی
رمضان کی ستائیسویں تاریخ کو۔اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کے
نزدیک بھی حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے تھے کیونکہ اگر ان کا یہ خیال نہ ہوتا تو امام
حسن یہ کیوں فرماتے کہ جس رات حضرت عیسیٰ کی روح آسمان
کو اٹھائی گئی تھی اسی رات کو
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی ہے۔صحابہ کرام اور اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ بعد کے بزرگ بھی