مخالفین کے اس اعتراض کا جواب کہ ہم ایک امتی کو مسیح موعود مانتے ہیں
دعوت الامیر
(r۔)
دعوة الامير
اور اپنے بن کر دشمنوں کی طرح حملہ آور ہوئے۔دوسرا اعتراض ہم پر یہ کیا جاتا ہے کہ ہم لوگ دوسرے مسلمانوں کے عقیدے کے
خلاف اسی اُمت میں سے ایک شخص کو مسیح موعود مانتے ہیں حالانکہ یہ امر احادیث نبوی کے
خلاف ہے کیونکہ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح آسمان سے نازل ہوں گے۔یہ بات بالکل درست ہے کہ ہم لوگ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب
ساکن قادیان ضلع گورداس
لورد اسپورصوبہ پنجاب ملک ہندوستان کو مسیح موعود اور مہدی مسعود سمجھتے
ہیں مگر جبکہ قرآن کریم اور احادیث اور عقلِ سلیم سے یہ امر ثابت ہے کہ حضرت مسیح علیہ
السلام فوت ہو چکے ہیں تو پھر ہم نہیں سمجھتے کہ ہمارا یہ عقیدہ قرآن کریم اور احادیث کے
خلاف کیونکر ہوگا جبکہ قرآن کریم سے حضرت مسیح کی وفات ثابت ہے اور احادیث بھی اس
پر شاہد ہیں اور جبکہ احادیث نبویہ سے ایک موعود کی جسے ابن مریم کہا گیا ہے آمد کی خبر معلوم
ہوتی ہے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ آنے والا موعود اسی امت کا ایک فرد ہوگا نہ کہ مسیح ناصری
علیہ السلام جو فوت ہو چکے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ اگر قرآن کریم اور احادیث سے حضرت
مسیح کی وفات بھی ثابت
ہوتی ہو تب بھی احادیث میں چونکہ مسیح ابن مریم کے آنے کی خبر دی گئی ہے انہیں کی آمد پر
یقین رکھنا چاہئے کیونکہ کیا اللہ تعالیٰ قادر نہیں کہ ان
کو پھر زندہ کر کے دُنیا کی اصلاح کے لئے
بھیج دے اور ہم پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ ہم گو یا اللہ تعالیٰ کی قدرت کے منکر ہیں ،مگر بات
یہ نہیں بلکہ اس کے بالکل برخلاف ہے۔ہم خدا تعالیٰ کی قدرت کے انکار کی وجہ سے نہیں
بلکہ اس کی قدرت پر ایمان رکھنے کی وجہ سے اس امر کے قائل ہیں کہ حضرت مسیح ناصری کو
خدا تعالیٰ زندہ کر کے نہیں بھیجے گا بلکہ اسی اُمت کے ایک فرد کو اس نے مسیح موعود بنا کر بھیج دیا
(ri)
دعوة الامير
ہے۔ہم نہیں سمجھ سکتے ورنہ ہم امید کرتے ہیں کہ کوئی شخص بھی جو پورے طور پر اس امر پر
غور کرے گا تسلیم کرے گا کہ مسیح کا دوبارہ زندہ کر کے بھیجا اللہ تعالیٰ کے قادر ہونے کی
علامت ہے۔ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ جو دولتمند ہوتا ہے وہ مستعمل جامہ کو الٹوا کر نہیں سلوایا
کرتا بلکہ اُسے اتار کر ضرورت پر اور نیا کپڑ اسلواتا ہے۔غریب اور نادار لوگ ایک ہی چیز کو
کئی کئی شکلوں میں بدل بدل کر پہنتے ہیں اور اپنی چیزوں کو سنبھال سنبھال کر رکھتے ہیں۔کب اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ایسا تنگ ہوا تھا کہ جب اس کے بندوں کو ہدایت اور رہنمائی کی
حاجت ہوئی تو اسے کسی وفات یافتہ نبی کو زندہ کر کے بھیجنا پڑا، وہ ہمیشہ بندوں کی ہدایت
کے لئے انہیں کے زمانے کے لوگوں میں سے کسی کو منتخب کر کے ان کی اصلاح کے لئے بھیجتا
رہا ہے۔حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے تک
ایک دفعہ بھی اس نے ایسا نہیں کیا کہ کسی پچھلے نبی کو زندہ کر کے دنیا کی ہدایت کے لئے بھیجا
ہو، اس امر پر تب وہ مجبور ہو جب کسی زمانے کے لوگوں کے دلوں کی صفائی اُسکی قدرت
سے باہر ہو جائے اور اس کی حکومت انسانوں پر سے اُٹھ جائے لیکن چونکہ ایسا کبھی نہیں ہو
سکتا اس لئے یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ وہ ایک وفات یافتہ نبی کو جنت سے نکال کر دنیا کی اصلاح
کے لئے بھیج دے۔وہ قادر مطلق ہے۔جب اس نے مسیح علیہ السلام کے بعد محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم جیسا انسان پیدا کر دیا تو اس کی طاقت سے یہ بعید نہیں کہ ایک اور شخص مسیح
علیہ السلام جیسا بلکہ اُن سے افضل پیدا کر دے۔غرض مسیح ناصری نبی کے دوبارہ دنیا میں آنے کا انکار ہم اس وجہ سے نہیں کرتے کہ
ہم اللہ تعالیٰ کو قادر نہیں سمجھتے بلکہ اس لئے کرتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کو قادر سمجھتے ہیں کہ وہ
جب چاہے اپنے بندوں میں سے کسی کو ہدایت کے منصب پر کھڑا کر دے اور اس کے