حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی دوبارہ واپسی سے اللہ تعالیٰ کی قدرت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوتِ قدسیہ پر حرف آتا ہے
دعوت الامیر
(rr)
دعوة الامير
ذریعے سے گم گشتگان راہ کو اپنی طرف بلائے اور جولوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں
کر سکتا بلکہ ضرورت کے موقع پر کسی پچھلے نبی کو لائے گا غلطی پر ہیں۔وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ
قَدْرِہ۔(الزمر: ۶۸)
علاوہ اس امر کے مسیح ناصری کے دوبارہ واپس آنے میں اللہ تعالیٰ کی قدرت پر
حرف آتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ پر بھی حرف آتا ہے کیونکہ اگر حضرت
مسیح علیہ السلام کو ہی دوبارہ دنیا میں واپس آنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پہلی تمام امتیں
جب بگڑتی تھیں تو اُن کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ انہیں میں سے ایک شخص کو کھڑا کر دیتا
تھا، مگر ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں جب فساد پڑیگا تو اس کی اصلاح
کے لئے اللہ تعالیٰ پہلے انبیاء میں سے ایک نبی کو واپس لائے گا خود آپ کی اُمت میں سے
کوئی فرد اس کی اصلاح کی طاقت نہیں رکھے گا۔اگر ہم یہ بات تسلیم کر لیں تو ہم یقیناً
سیحیوں اور یہودیوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دشمنی میں کم نہ ہوں گے کیونکہ وہ
بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ پر معترض ہیں اور اس عقیدے کے ساتھ ہم
بھی آپ کی قوت قدسیہ پر معترض ہو جاتے ہیں۔جب چراغ جل رہا ہو تو اس سے اور
چراغ یقینا روشن ہو سکتے ہیں ، وہ بجھا ہوا چراغ ہوتا ہے جس سے دوسرا چراغ روشن نہیں ہو
سکتا۔پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر کوئی زمانہ ایسا بھی آتا ہے کہ اس کی
حالت ایسی بگڑ جائے گی کہ اس میں سے کوئی شخص اس کی اصلاح کے لئے کھڑا نہیں ہو سکے گا
تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیضان بھی نعوذ
بالله من ذالک ختم ہو جائے گا، کون مسلمان اس بات کو نہیں جانتا کہ جب تک اللہ تعالیٰ کو
حضرت موسی کا سلسلہ چلا نا منظور تھا اس وقت تک آپ ہی کے اتباع میں سے ایسے لوگ
۳۳
دعوة الامير
پیدا ہوتے رہے جو آپ کی امت کی اصلاح کرتے رہے لیکن جب اسے یہ منظور ہوا کہ
آپ کے سلسلے کو ختم کر دے تو اس نے آپ کی قوم میں سے نبوت کا سلسلہ بند کر کے
بنواسمعیل میں سے نبی بھیج دیا۔پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی موسوی
سلسلے سے آئے گا تو اس کے یہی معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نعوذ باللہ من ذالک رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے کو بھی ختم کر دے گا اور کوئی اور سلسلہ جاری کرے گا اور نعوذ باللہ
من ذالک رسول کریم کی قوت قدسیہ اس وقت کمزور ہو جائے گی اور آپ کا فیضان کسی امتی
کو بھی اس امر کے لئے تیار نہ کر سکے گا کہ وہ آپ سے نور پا کر آپ کی اُمت کی اصلاح
کرے اور اُسے راہ راست پر لا دے۔افسوس ہے کہ لوگ اپنے لئے تو ضرورت سے زیادہ غیرت دکھاتے ہیں اور کسی قسم کا
عیب اپنی نسبت منسوب ہونا پسند نہیں کرتے لیکن خدا کے رسول کی طرف ہر ایک عیب
دلیری سے منسوب کرتے ہیں اس محبت کو ہم کیا کریں جو منہ تک رہتی ہے مگر دل میں اس کا
کوئی اثر نہیں اور اس ولولے کو کیا کریں جو اپنے ساتھ کوئی ثبوت نہیں رکھتا۔اگر فی الواقع
لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتے تو ایک منٹ کے لئے بھی پسند نہ کرتے کہ
ایک اسرائیلی نبی آکر آپ کی اُمت کی اصلاح کرے گا۔کیا کوئی غیرت مند اپنے گھر میں
سامان ہوتے ہوئے دوسرے سے مانگنے جاتا ہے یا طاقت ہوتے ہوئے دوسرے کو مدد
کے لئے بلاتا ہے۔وہی مولوی جو کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ من ذالک رسول کریم کی امت
کے لئے اور اس کو مصائب سے بچانے کے لئے مسیح ناصری علیہ السلام آئیں گے، اپنی
ذاتوں کے لئے اس قدر غیرت دکھاتے ہیں کہ اگر بحث میں ہار بھی رہے ہوں تو اپنی ہار کا
اقرار
نہیں کرتے اور کسی دوسرے کو اپنی مدد کے لئے بلانا پسند نہیں کرتے اور اگر کوئی خود بخود
(r)
دعوة الامير
اُن کی مدد کے لئے تیار ہو جائے تو اس کا احسان ماننے کے بجائے اُس پر ناراض ہوتے ہیں
کہ کیا ہم جاہل ہیں کہ تو ہمارے منہ میں لقمہ دیتا ہے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت کس بے پروائی سے بیان کرتے ہیں کہ آپ کی مدد کے لئے ایک دوسرے سلسلے سے
نبی بلوایا جائے گا اور خود آپ کی قوت قدسیہ کچھ نہ کر سکے گی۔آہ! کیا دل مر گئے ہیں یا
عقلوں پر پتھر پڑ گئے ہیں، کیا سب کی سب غیرت اپنے ہی لئے صرف ہو جاتی ہے اور خدا
اور اس کے رسول کے لئے غیرت کا کوئی حصہ باقی نہیں رہتا ، کیا سب غصہ اپنے دشمنوں پر
ہی صرف ہو جاتا ہے اور خدا اور اس کے رسول پر حملہ کرنے والوں کے لئے کچھ نہیں بچتا۔ہم سے کہا جاتا ہے کہ کیوں تم ایک اسرائیلی نبی کی آمد کے منکر ہو مگر ہم اپنے دلوں
کو کہاں لے جائیں اور اپنی محبت کے نقش کس طرح مٹائیں ہمیں تو محمد رسول اللہ کی عزت
سے بڑھ کر کسی اور کی عزت پیاری نہیں، ہم تو ایک منٹ کے لئے بھی یہ برداشت نہیں کر سکتے
که محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی اور کے ممنون احسان ہوں ہمارا دل تو ایک منٹ کے
لئے بھی اس خیال کو برداشت نہیں کر سکتا کہ قیامت کے دن جب تمام مخلوق از ابتداء تا انتہاء
جمع ہوگی اور عَلَی رُؤُوسِ الْأَشْهَادِ ہر ایک کے کام بیان کئے جائیں گے اس وقت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن مسیح اسرائیلی کے احسان سے جھکی جا رہی ہوگی اور تمام مخلوق کے
سامنے بلند آواز سے فرشتے پکار کر کہیں گے کہ جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی قوت قدسیہ جاتی رہی تو اس وقت مسیح اسرائیلی نے ان پر احسان کر کے جنت میں سے
نکلنا اپنے لئے پسند کیا اور دنیا میں جا کر ان کی امت کی اصلاح کی اور اسے تباہی سے بچایا
ہم تو اس امر کو بہت پسند کرتے ہیں کہ ہماری زبانیں کٹ جائیں یہ نسبت اس کے کہ ایسی
ہتک آمیز بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کریں اور ہمارے ہاتھ شل ہو
(ra)
دعوة الامير
جائیں بجائے اس کے کہ ایسے کلمات آپ کے حق میں تحریر کریں، محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں ، آپ کی قوت قدسیہ کبھی باطل نہیں ہو سکتی۔آپ خاتم النبیین
ہیں آپ کا فیضان کبھی رُک نہیں سکتا، آپ کا سر کسی کے احسان کے آگے جھک نہیں سکتا بلکہ
آپ کا احسان سب نبیوں پر ہے۔کوئی نبی نہیں جس نے آپ کو منوایا ہو اور آپ کی صداقت
آپ کے منکروں سے منوائی ہو لیکن کیا لاکھوں کروڑوں انسان نہیں جن سے
محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی انبیاء کی نبوت منوائی ہے۔ہندوستان میں آٹھ کروڑ مسلمان بیان
کئے جاتے ہیں ان میں سے بہت ہی تھوڑے ہیں جو بیرونی ممالک کے رہنے والے ہیں
باقی سب ہندوستان کے باشندے ہیں جو کسی نبی کا نام تک نہ جانتے تھے مگر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کر ابراہیم اور موسیٰ اور عیسی علیہم السلام پر ایمان لے آئے ہیں۔اگر اسلام ان کے گھروں میں داخل نہ ہوا ہو تا تو آج وہ ان نبیوں کو گالیاں دے رہے ہوتے
اور اُن کو جھوٹے آدمیوں میں سے سمجھ رہے ہوتے جس طرح کہ ان کے باقی بھائی بندوں کا
آج تک خیال ہے۔اسی طرح افغانستان کے لوگ اور چین کے لوگ اور ایران کے لوگ
کب حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی کو مانتے تھے ،ان سے ان انبیاء کی صداقت کا
اقرار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی کرایا ہے۔پس آپ کا سب گزشتہ نبیوں پر احسان
ہے کہ ان کی صداقت لوگوں پر مخفی تھی آپ نے اس کو ظاہر فرمایا، مگر آپ پر کسی کا احسان
نہیں۔آپ پر اللہ تعالیٰ وہ دن بھی نہیں لائے گا جب آپ کا فیضان بند ہو جائے اور کوئی
دوسرا نبی آکر آپ کی امت کی اصلاح کرے بلکہ جب کبھی بھی آپ کی امت کی اصلاح کی
ضرورت پیش آئے گی اللہ تعالیٰ آپ ہی کے شاگردوں میں سے اور آپ ہی کے امتیوں
میں سے ایسے لوگ جنہوں نے سب کچھ آپ ہی سے لیا ہو گا اور آپ ہی سے سیکھا ہو گا مقرر