آنے والا مسیح امتِ محمدیہ میں سے ہونا تھا اور مہدی اور مسیح ایک ہی فرد کے دو نام ہیں

دعوت الامیر

(y)
دعوة الامير
فرمائے گا تا کہ وہ بگڑے ہوؤں کی اصلاح کریں اور گمشدوں کو واپس لائیں اور اُن لوگوں کا
کام آپ ہی کا کام ہوگا کیونکہ شاگرد اپنے استاد سے علیحدہ نہیں ہوسکتا اور امتی اپنے نبی سے
جدا انہیں قرار دیا جا سکتا، ان کی گردنیں آپ کے احسان کے آگے جھکی ہوئی ہوں گی اور ان
کے دل آپ کی محبت کی شراب سے لبریز ہوں گے اور ان کے سر آپ کے عشق کے نشے سے
سرشار ہوں گے۔غرض کسی نبی کے دوبارہ آنے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہے اور اس
سے آپ کا وہ درجہ باطل ہو جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ
اللَّهَ لَا يُغَيْرُمَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيْرُ وا مَا بِأَنْفُسَهُمْ (الرعد: ۱۲) اللہ تعالیٰ کسی کو کوئی نعمت دیکر چھین
نہیں لیا کرتا جب تک کہ خود ان کے اندر کوئی خرابی نہ پیدا ہو جائے۔اب اس عقیدے کو
مان کر یا تو نعوذباللہ یہ ماننا پڑ تا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں کوئی تبدیلی ہو گئی ہے
یا پھر یہ ماننا پڑتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ توڑ دیا اور باقی لوگوں سے تو وہ یہ سلوک کرتا
ہے کہ ان کو نعمت دے کر واپس نہیں لیتا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نے اس
کے خلاف سلوک کیا ہے اور یہ دونوں باتیں کفر ہیں کیونکہ ایک میں خدا تعالیٰ کا انکار ہے اور
دوسری میں اس کے رسول کا۔پس ان وجوہ سے ہم اس قسم کے عقائد سے بیزار ہیں اور
ہمارا عقیدہ ہے کہ مسیح علیہ السلام جن کی آمد کا وعدہ دیا گیا ہے اسی امت میں سے آنے
والے ہیں اور یہ خدا تعالیٰ کا اختیار ہے کہ جسے چاہے کسی مقام پر ممتاز کر دے۔احادیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا مسیح اسی
امت میں سے ہوگا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں لَا الْمَهْدِئُ إِلَّا عِيسَی (ابن
ماجه کتاب الفتن باب شدة الزمان مطبوعه بيروت ۱۹۸۸ ء) سوائے عیسی کے اور کوئی

﴾۳۷﴿
دعوة الامير
مہدی نہیں۔دوسری طرف فرماتے ہیں كَيْفَ اَنْتُمْ اذَانَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ
(بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسیٰ ابن مریم) تمہارا کیا حال ہو گا جب تم میں ابن مریم نازل
ہوگا اور تمہارا امام تمہیں میں سے ہوگا۔ان دونوں ارشادات نبوی کو ملا کر دیکھیں تو صاف
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں ان کے سوا کوئی اور مہدی نہیں اور وہ
اس امت کے امام ہوں گے مگر اسی امت میں سے ہوں گے کہیں باہر سے نہ آئیں گے۔پس یہ خیال کہ مسیح علیہ السلام کوئی علیحدہ وجود ہوں گے اور مہدی علیحدہ وجود باطل خیال ہے
اور لَا الْمَهْدِئُ الا عیسی کے خلاف ہے۔مومن کا یہ کام ہے کہ وہ اپنے آقا کے اقوال پر غور
کرے اور جو تضاد ا سے بظاہر نظر آئے اسے اپنے تدبر سے دور کرے۔اگر رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ یہ فرمایا ہے کہ پہلے مہدی ظاہر ہوں گے پھر حضرت عیسیٰ علیہ
السلام نازل ہوں گے جو مہدی کی اتباع میں نماز ادا کریں گے۔اور دوسری دفعہ یہ فرمایا ہے
کہ مسیح علیہ السلام ہی مہدی ہیں، تو کیا ہمارا یہ کام ہے کہ آپ کے قول کو رد کریں یا یہ کام ہے
کہ دونوں پر غور کریں۔اگر دونوں اقوال میں کوئی اتحاد کی صورت ہو تو اس کو اختیار کر لیں
اور اگر کوئی ادنی تدبر بھی کرے گا تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ ان دونوں اقوال میں اتحاد کی
صورت یہی ہے کہ لَا الْمَهْدِئُ الا عیسی دوسری حدیث کی تشریح ہے یعنی پہلے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے جو سیح علیہ السلام کے نزول کی خبر ایسے الفاظ میں دی تھی جس سے یہ شبہ
پڑتا تھا کہ دو علیحدہ علیحدہ وجود ہیں اس کو لَا الْمَهْدِئُ الأَعنسی والی حدیث سے کھول دیا اور
بتادیا کہ وہ کلام استعارہ تھا، اس سے صرف یہ مرا تھی کہ امت محمدیہ کا ایک فرد پہلے دنیا کی
اصلاح کے لئے مامور کیا جائیگا لیکن کسی رسول کا مقام اسے نہیں دیا جائے گالیکن بعد میں
عیسی ابن مریم کے نزول
کی پیشگوئی بھی اسی کے حق میں پوری کی جائے گی اور وہ عیسی ہونے

آج 10 میں سے 10 باقی