لفظ نزول کے معنے

دعوت الامیر

(FA)
دعوة الامير
کا دعوی کرے گا، اس طرح گویا اُس کے دو مختلف عہدوں کے اظہار کا وقت بیان کیا گیا
ہے۔یعنی پہلے عام دعوی اصلاح ہوگا اور پھر دعوی مسیحیت ہوگا اور پیشگوئیوں میں اس قسم کا
کلام عام ہوتا ہے بلکہ اگر اس قسم کے استعارے پیشگوئیوں سے علیحدہ کر دیئے جائیں تو ان
کا سمجھنا ہی بالکل ناممکن ہو جائے۔اگر یہ معنی ان احادیث کے نہ کئے جائیں تو دو باتوں میں سے ایک ضرور ماننی
پڑے گی اور وہ دونوں ہی خطرناک ہیں۔یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ لَا الْمَهْدِى الَّا عِيسَی والی
حديث باطل ہے اور یا یہ ماننا پڑے گا کہ اس حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ مہدی کا کوئی
الگ وجود نہیں بلکہ مسیح اور مہدی کے درجات کا مقابلہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اصل
مہدی تو مسیح ہی ہوں گے دوسرا مہدی تو اُن کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں جس طرح کہہ دیتے
ہیں کہ لا عَالِم الافلان اور اس سے یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اس کے سوا کوئی عالم ہی نہیں، بلکہ
مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ اپنے علم میں دوسروں سے اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ اس کے مقابلہ
میں ان
کا علم حقیر ہو جاتا ہے اور یہ دونوں معنی خطرناک نتائج پیدا کرنے والے ہیں کیونکہ
ایک حدیث کو بلا وجہ باطل کر دینا بھی خطرناک ہے اور خصوصاً ایسی حدیث کو جو اپنے
ساتھ شواہد بھی رکھتی ہے اور یہ کہنا کہ مہدی مسیح کے مقابلہ میں کچھ بھی حقیقت نہ رکھیں گے
ان احادیث کے مضامین کے خلاف ہے جن میں انہیں امام قرار دیا گیا ہے اور مسیح کو ان کا
مقتدی۔غرض سوائے ان معنوں کے کہ امت محمدیہ میں ایک ایسے وجود کی خبر دی گئی ہے جو
پہلے مصلح ہونے کا دعوی کرے گا اور بعد کو مسیح موعود ہونے کا ، ان احادیث کے اور کوئی معنی
نہیں بن سکتے۔اصل بات یہ ہے کہ لوگوں نے سار ادھو کا اس امر سے کھایا ہے کہ حدیث میں

(ra)
دعوة الامير
نزول کا لفظ ہے اور اس لفظ سے سمجھ لیا گیا ہے کہ مسیح اول ہی دوبارہ دنیا میں نازل ہوں گے
حالانکہ نزول کے وہ معنی نہیں ہیں جو لوگ سمجھتے ہیں، بلکہ جب ایک ایسی چیز کی پیدائش کا ذکر
کرتے ہیں جو مفید ہو یا پھر ایک ایسے تغیر کا ذکر کرتے ہیں جو بابرکت ہو یا جلالِ الہی کا
ظاہر کرنے والا ہو تو اسے عربی زبان میں نزول کے لفظ سے تعبیر کرتے ہیں۔چنانچہ اللہ
تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ثُمَّ انْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلى رَسُولِهِ۔(التوبہ : ۲۶) اور
پھر فرماتا ہے۔ثُمَّ انْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَةِ آمَنَةً نُّعَاسًا (ال عمران : ۱۵۵) اور فرماتا
ہے وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ ثَمَنِيَةَ أَزْوَاجِ (الزمر:۷) اور فرماتا ہے۔قَد أَنْزَلْنَا
عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَواتِكُمْ وَرِيْشًا وَلِبَاسُ التَّقْوَى لا ذلِكَ خَيْرٌ ذَلِكَ مِنْ
آيَاتِ اللهِ لَعَلَّهُمْ يَذْكُرُونَ (الاعراف: ۲۷) اور فرماتا ہے۔وَأَنْزَلْنَا عَلَيكُمُ الْمَنَ
والسلوى ( البقرة : ٥٨) اور فرماتا ہے وَأَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيْهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَ مَنَافِعُ
للنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللهُ مَنْ يَنْصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّ اللهَ قَوِيٌّ عَزِيزُ (الحدید: ۲۶) اور
فرماتا ہے وَلَوْ بَسَط اللهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي الْأَرْضِ وَلَكِن يُنَزِلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَاءُ
إِنَّهُ بِعِبَادِهِ خَبِيرٌ بَصِيرُ (الشورى: ۲۸)
اب یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں کہ سکینت دل میں پیدا کی جاتی ہے۔نیند دماغ کے
فعل کا نام ہے اور چار پائے اور لباس اور کھیتیاں اور بٹیر اور لوہا اور دنیا کی باقی سب چیزیں
ایسی ہی ہیں جو اسی زمین پر پیدا ہوتی ہیں۔آسمان سے اترتی ہوئی نہ کسی نے دیکھی ہیں اور
نہ اُن کا آسمان سے اتر نا قرآن وحدیث سے ثابت ہوتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ صاف طور پر
قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا وَقَد رَفِيْهَا
أقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءَ لِلسَّائِلِينَ (سورۃ حم سجده : 11) یعنی ہم نے زمین میں

(r۔)
دعوة الامير
اس کی سطح پر پہاڑ پیدا کئے اور زمین میں بہت سے سامان پیدا کئے اور ہر قسم کی غذا میں بھی
اس میں پیدا کیں۔یہ سب کام زمین کا پیدا ہونا پھر اس میں ہر قسم کے سامانوں اور
جانوروں کا پیدا ہونا چار زمانوں میں اختتام کو پہنچا اور یہ بات ہر قسم کے سائلوں کے لئے
برابر ہے۔یعنی یہ مضمون گو بڑے بڑے مسائل طبعیہ اور دقائق علمیہ پر مشتمل ہے جو کچھ تو
اس زمانے میں ظاہر ہو چکے ہیں اور کچھ آئندہ زمانوں میں ظاہر ہوں گے اور نئے نئے سوال
اس کے متعلق پیدا ہوں گے۔مگر ہم نے اس کو ایسے الفاظ میں ادا کر دیا ہے کہ ہر طبقہ کے
لوگ اور ہر زمانے کے آدمی اپنے اپنے علم اور اپنے اپنے زمانے کی علمی ترقی کے مطابق اس
میں سے صحیح جواب پالیں گے جو اُن کے لئے موجب تشقی ہوگا۔غرض قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب اشیاء جن کا قرآن کریم میں اَنْزَلْنَا
کے لفظ کے ساتھ ذکر ہوا ہے آسمان پر سے نازل نہیں ہوئیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اسی
زمین میں پیدا کیا ہے۔پس اسی طرح آنے والے مسیح کی نسبت بھی لفظ نزول اس کے مقام
کے اجلال اور اس کے درجہ کی عظمت کے لئے استعمال ہوا ہے نہ کہ اس سے یہ مراد ہے کہ وہ
فی الواقع آسمان سے اترے گا۔چنانچہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بھی یہ لفظ
قرآن کریم میں استعمال ہوا ہے اور سب مفسر اس سے آپ کے شرف کا اظہار مراد لیتے
ہیں اور وہ ایسا کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ سب لوگ جانتے ہیں کہ آپ مکہ مکرمہ میں قریش کے
ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے اور آپ کے والد کا نام عبد اللہ تھا اور آپ کی والدہ کا نام
آمنہ تھا۔وہ آیت جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزول کا ذکر ہے یہ ہے۔قد
انْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولاً يَتْلُوا عَلَيْكُمْ آيَاتِ اللَّهِ مُبَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَ الَّذِيْنَ
امَنُوا وَعَمِلُوا الصلتِ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ (الطلاق: ۱۱-۱۲) یعنی اللہ تعالیٰ

آج 10 میں سے 10 باقی