آنے والے کا نام ’’عیسی ابن مریم ‘‘کیوں رکھا گیا

دعوت الامیر

دعوة الامير
نے تم پر ذکر یعنی رسول نازل کیا جو تمہیں اللہ کی کھلی کھلی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے تا کہ مومنوں
اور نیک عمل کرنے والوں کو اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لاوے۔کس قدر تعجب کی بات ہے کہ ایک ہی لفظ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اور
مسیح علیہ السلام کی نسبت استعمال کیا جاتا ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس کے
معنی اور کر دیئے جاتے ہیں اور مسیح کی نسبت اس کے اور معنی کر دیئے جاتے ہیں ، جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسی زمین پر پیدا ہوئے اور آپ کی نسبت نزول کا لفظ استعمال کیا
گیا تو کون سے تعجب کی بات ہے اگر یہی لفظ آنے والے مسیح کی نسبت استعمال کیا جائے اور
اس سے مراد اس کی پیدائش اور بعثت ہو۔تیسرا شبہ یہ کیا جاتا ہے کہ حدیثوں میں آنے والے
کا نام عیسی ابن مریم رکھا گیا ہے
پس اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہی بعینہ دوبارہ تشریف لائیں گے۔لیکن یہ معترض خیال
نہیں کرتے کہ کثرت سے ان کے شعروں میں عیسیٰ کا لفظ دوسرے لوگوں کی نسبت استعمال
ہوتا ہے مگر اس کو یہ قابل اعتراض نہیں سمجھتے لیکن اللہ تعالیٰ کے کلام میں اگر ایک شخص کا نام
بھی عیسی رکھ دیا گیا تو اس پر تعجب آتا ہے۔پھر روزانہ بھی لوگوں کی نسبت حاتم طائی اور
فلسفیانہ دماغ رکھنے والوں کی نسبت محقق طوسی اور استخراج مسائل کا مادہ رکھنے والوں کی
نسبت فخر رازی کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔مگر ابن مریم کے الفاظ ان کے دلوں میں شبہات
پیدا کر دیتے ہیں۔اگر ابن مریم کے الفاظ تعیین کے معنی دیتے ہیں تو کیا طائی اور طوسی اور
رازی تعیین کے معنی نہیں دیتے ، پھر اگر باوجود ان الفاظ کے استعمال کے ان کی یہ مراد نہیں
ہوتی کہ وہ شخص فی الواقع طے کے قبیلے کا ایک فرد ہے یا طوس یارے کا رہنے والا ہے تو ابن
مریم کے الفاظ سے کیوں یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ آنے والا عیسی ابن مریم نبی اللہ ہو گا جو آج

دعوة الامير
سے انہیں سو سال پہلے گزر چکا ہے، حالانکہ طے اور طوسی اور راز کی ایسے اسماء نہیں ہیں کہ جو
مجازاً کسی اور معنی میں استعمال ہوں لیکن مریم ایک ایسا نام ہے جسے ایک خاص حالت کے
اظہار کے لئے قرآن کریم میں استعمال کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَضَرَبَ اللهُ
مثلاً لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتاً فِي الْجَنَّةِ وَنَجْنِى
مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجْنِى مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ * وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي
أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ رُوحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَاتِ رَيْهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ
مِنَ الْقَانِتِينَ (التحريم: ١٢ - ١٣)
یعنی اللہ تعالیٰ مومنوں کی مثال فرعون کی بیوی سے دیتا ہے جبکہ اس نے کہا کہ اے
میرے رب میرے لیے جنت میں ایک گھر اپنے قرب میں بنا اور مجھے فرعون اور اس کے
کاموں سے بچالے اور مجھے ظالم قوم کے پنجے سے چھڑا لے اور یا مومنوں کی مثال مریم
بنت عمران سے دیتا ہے جس نے اپنے سوراخوں کی حفاظت کی۔پھر ہم نے اس کے دل پر
اپنا کلام نازل کیا اور اس نے ہماری باتوں اور ہماری کتابوں کی تصدیق کی اور فرمانبردار
لوگوں میں سے ہوگئی ، پس جبکہ مومن کی ایک حالت کا نام اللہ تعالیٰ مریمی حالت رکھتا ہے
اور ایسے مومن کو مریم کہتا ہے تو اگر کسی موعود کی نسبت اللہ تعالیٰ ابن مریم کے الفاظ استعمال
کرتا ہے تو کیا اس کے یہی معنی نہ ہوں گے کہ وہ اس مریمی حالت سے ترقی کرتے کرتے
عیسوی حالت تک پہنچ جائے گا۔اس کی ابتدائی زندگی تو مریم کی طرح پاک اور بے عیب
ہوگی اور اس کی آخری زندگی عیسی علیہ السلام کی طرح رُوح القدس سے مؤیّد ہوگی اور دنیا کی
اصلاح اور صداقت کے قائم کرنے میں صرف ہوگی۔قرآن کریم کے معانی پر تدبر کرنا اور اس کے مطالب کے سمندر میں غوطہ لگا کر

۴۳
دعوة الامير
معارف کے موتی نکالنا تو اس زمانے کے علماء کے لئے تو حرام ہی ہو گیا ہے، اگر وہ انہیں
علوم پر نظر کرتے جو علماء روحانی نے قرآن کریم پر غور کر کے اور انبیاء کی زندگی پر نظر کر کے
اور ان کی باتوں کی طرف توجہ کر کے استنباط کئے ہیں اور اپنی کتابوں میں لکھدیئے ہیں تب بھی
یہ لوگ ٹھوکر نہ کھاتے۔حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی اپنی کتاب عوارف المعارف
میں لکھتے ہیں کہ ایک ولادت ولادت جسمانی کے علاوہ ہوتی ہے جسے ولادت معنوی کہتے ہیں
اور اس کی تائید میں اور بھی کسی کا نہیں خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قول نقل کرتے ہیں۔آپ
فرماتے ہیں۔يَصِيرُالْمُرِيدُ جُزْئَ الشَّيخِ كَمَا إِنَّ الْوَلَدَ جُزْئ الْوَالِدِ فِي
الْوِلَادَةِ الطَّبْعِيَّةِ وَتَصِيرُ هَذِهِ الْوِلَادَةُ أَنِفًا وِلَادَةً مَعْنَوِيَّةً كَمَا وَرَدَ عَنْ عِيسَى
صَلَوْتُ اللَّهِ عَلَيْهِ لَنْ يَلِجَ مَلَكُوْتَ السَّمَاءِ مَنْ لَّمْ يُوْلَدُ مَرَّتَيْنِ فَبِالْوِلَادَةِ الْأَوْلَى يَصِيرُ
لَهُ ارْتِبَاطُ بِعَالَمِ الْمَلَكِ وَبِهَذِهِ الْوِلَادَةِ يَصِيْرُ لَهُ ارْتِبَاطِ بِالْمَلَكُوْتِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى
وَكَذَلِكَ نُرِئَ ابْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوْقِنِينَ
(عوارف المعارف مؤلفه شیخ شهاب الدین سهروردی جز اول صفحه ۴۵) یعنی مُرید شیخ کا
جزو ہو جاتا ہے جس طرح ولادت طبعی میں بیٹا باپ کا جزو ہوتا ہے اور یہ ولادت اس وقت
ولادت معنوی ہو جاتی ہے جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام سے روایت ہے کہ کوئی شخص
آسمان کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ دودفعہ پیدا نہ ہو، پھر شیخ اپنی طرف
سے فرماتے ہیں کہ پہلی ولادت سے تو اُسے طبعی دنیا سے تعلق پید اہو جاتا ہے اور دوسری
ولا دت سے اسے روحانی دنیا سے تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ اسی طرح
آسمان ااور زمین پر جو غلبہ ہمیں حاصل ہے ہم ابراہیم کو دکھاتے تھے تا کہ وہ یقین کرنے
والے لوگوں میں سے ہو جائے۔انْتَهَى قَوْلُ الشَّيْخِ۔

آج 10 میں سے 10 باقی