اس اعتراض کا جواب کہ ہم سلسلہ وحی اور سلسلہ نبوت کو جاری سمجھتے ہیں

دعوت الامیر

دعوة الامير
مذکورہ بالا عبارت سے ظاہر ہے کہ شیخ شہاب الدین صاحب سہروردی کے نزدیک
ہر انسان کے لئے ایک ولادت معنوی ضروری ہے اور وہ اس کی تائید میں ایک تو قرآن کریم
کی آیت پیش کرتے ہیں اور دوسرے حضرت مسیح کا ایک قول پیش کرتے ہیں۔پس جب
ولادت معنوی ایک ضروری شے ہے اور حضرت مسیح اسے روحانی ترقی کے لئے ضروری قرار
دیتے ہیں تو کیا مثیل مسیح کے لئے ہی اس ولادت کا وجود محال اور ناممکن ہے۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ حضرت مسیح کا دوبارہ زندہ ہو کر آنا اللہ تعالیٰ کی شان اور اس کے
کلام کے خلاف ہے اور اس کے رسول کی عظمت کے منافی ہے اور اس کی باتوں کے صریح
مخالف ہے اور جن باتوں پر اس عقیدے کی بناء رکھی گئی ہے وہ قلت تدبّر سے پیدا ہوئی
ہیں اور کمی فکر کا نتیجہ ہیں۔اصل بات یہی ہے کہ اسی امت میں سے ایک شخص کو مسیح کے رنگ
میں رنگین ہو کر آنا تھا اور وہ آبھی چکا اور اس کے فیض سے بہتوں نے ہدایت پائی اور بہت گم
گشتہ راہ سیدھے راستہ پر آگئے۔چوتھا اعتراض ہم پر یہ کیا جاتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سلسلہ وحی
اور سلسلہ نبوت کو جاری سمجھتے ہیں۔یہ اعتراض بھی یا تو قلت تدبر کا نتیجہ ہے یا عداوت و
دشمنی کا۔اصل بات یہ ہے کہ ہمیں تو الفاظ سے کوئی تعلق نہیں۔جس بات میں خدا اور اس کے
رسول کی عزت ہو ہمیں تو وہی پسند ہے۔ہم کبھی ایک منٹ کے لئے بھی اس امر کو جائز نہیں
سمجھتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا شخص آئے جو آپ کی رسالت کو ختم
کر دے اور نیا کلمہ اور نیا قبلہ بنائے اور نئی شریعت اپنے ساتھ لائے یا شریعت کا کوئی حکم
بدل دے یا جو لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے نکال کر اپنی اطاعت
میں لے آئے یا آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے باہر ہو یا کچھ بھی فیض اس

(ro)
دعوة الامير
کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے توسط کے بغیر ملا ہو، اگر ایسا کوئی آدمی آئے تو ہمارے
نزد یک اسلام باطل ہو جاتا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالی کے جو
وعدے تھے جھوٹے ہو جاتے ہیں۔لیکن ہم اس امر کو بھی کبھی پسند نہیں کر سکتے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کو ایسا سمجھا جائے کہ گویا آپ نے تمام فیوض الہی کو روک دیا ہے
اور آپ بجائے دُنیا کی ترقی میں ممد ہونے کے اس کے راستہ میں روک بن گئے ہیں
اور گویانعُوذُ بِالله مِنْ ذَالِکَ آپ بجائے دُنیا کو خدا تعالیٰ تک پہنچانے کے اسے وصول
الی اللہ کے اعلیٰ مقامات سے محروم کرنے والے ہیں۔جس طرح پہلا خیال اسلام کے لئے
تباہ کرنے والا ہے، اسی طرح یہ دوسرا خیال بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر ایک
خطرناک حملہ ہے، اور ہم نہ اُسے قبول کرتے ہیں اور نہ اسے برداشت کر سکتے ہیں ، ہمارا
یقین ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے لئے رحمت تھے۔اور ہمارا پکا یقین ہے کہ یہ
بات ہر ایک آنکھ رکھنے والے کو نظر آ رہی ہے۔آپ نے آکر دنیا کو فیوض سماوی سے محروم
نہیں کر دیا بلکہ آپ کے آنے سے اللہ تعالیٰ کے فیوض کی روانی پہلے سے بہت زیادہ ہوگئی
ہے۔اگر پہلے وہ ایک نہر کی طرح بہتے تھے تو اب ایک دریا کی طرح بہتے ہیں، کیونکہ پہلے
علم اپنے کمال کو نہیں پہنچا تھا اور علم کامل کے بغیر عرفانِ کامل بھی حاصل نہیں ہوسکتا اور اب علم
اپنے کمال کو پہنچ گیا ہے۔قرآن کریم میں وہ کچھ بیان کیا گیا ہے جو اس سے پہلے کی کتب
میں بیان نہیں کیا گیا تھا۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل لوگوں کو عرفان میں
زیادتی حاصل ہوئی ہے اور عرفان میں زیادتی کی وجہ سے اب وہ اُن اعلیٰ مقامات پر پہنچ
سکتے ہیں جن پر پہلے لوگ نہیں پہنچ سکتے تھے اور اگر یہ ایمان نہ رکھا جائے تو پھر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو دوسرے انبیاء پر کیا فضیلت رہ جاتی ہے۔پس ہم اس قسم کی نبوت سے تو

دعوة الامير
منکر ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آزاد ہوکر حاصل ہوتی ہو، اور اسی وجہ سے ہم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسیح ناصری کی آمد سے منکر ہیں مگر ہم اس قسم کی نبوت کی
نفی نہیں کر سکتے جس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت بالا ہوتی ہو۔اے امیر! اللہ تعالیٰ آپ کے دل کو مہبط انوار بنائے اور آپ کے سینے کو حق کی
قبولیت کے لئے وسیع کرے۔وہی نبوت پہلے نبی کے سلسلے کو ختم کر سکتی ہے جو شریعت والی
نبوت ہو اور وہی پہلے نبی کی شریعت کو منسوخ کر سکتی ہے جو بلا واسطہ حاصل ہو لیکن جو نبوت
کہ پہلے نبی کے فیض سے اور اس کی اتباع سے حاصل ہو اور جس کی غرض پہلے نبی کی نبوت
کی اشاعت ہو اور اُس کی عظمت اور اُس کی بڑائی کا اظہار ہو، وہ پہلے نبی کی ہتک کرنے
والی نہیں بلکہ اس کی عزت کو ظاہر کرنے والی ہے اور اس قسم کی نبوت قرآن کریم سے معلوم
ہوتا ہے اور عقلِ سلیم اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اس امت میں حاصل ہوسکتی ہے اور اگر
یہ نبوت اس اُمت کو حاصل نہ ہو تو پھر اس امت کو دوسرے نبیوں کی امتوں پر کوئی فضیلت
نہیں رہتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ محدث حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت
میں بھی بہت سے گزرے ہیں۔(بخاری کتاب المناقب باب مناقب عمر بن الخطاب )
پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ بھی انسان کو محدثیت کے مقام تک ہی پہنچا
سکتی ہے تو پھر آپ کو دوسرے انبیاء پر کیا فضیلت رہی اور آپ سید ولد آدم اور نبیوں کے
سردار کیونکر ٹھہرے۔خیر الرسل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ آپ میں بعض ایسے کمالات
پائے جائیں جو پہلے نبیوں میں نہیں پائے جاتے تھے اور ہمارے نزدیک یہ کمال آپ
میں ہی ہے کہ پہلے انبیاء کے امتی اُن کی قوت جذب سے صرف محدثیت کے مقام تک پہنچ

(r2)
دعوة الامير
سکتے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی مقام نبوت تک بھی پہنچ سکتے ہیں اور یہی
آپ کی قوت قدسیہ کا کمال ہے جو ایک مومن کے دل کو آپ کی محبت اور آپ کے عشق کے
جذبہ سے بھر دیتا ہے۔اگر آپ کے آنے سے اس قسم کی نبوت کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے تو پھر آپ کی مدد دنیا
کے لئے ایک عذاب بن جاتی ہے اور قرآن کریم کا وجود بے فائدہ ہوجاتا ہے کیونکہ اس
صورت میں یہ ماننا پڑے گا کہ آپ کی بعثت سے پہلے تو انسان بڑے بڑے درجوں تک
پہنچ جاتا تھا مگر آپ کی بعثت کے بعد وہ اُن درجوں کے پانے سے روک دیا گیا اور یہ ماننا
پڑے گا کہ قرآن کریم سے پہلی کتب تو نبوت کا درجہ پانے میں ممد ہوا کرتی تھیں یعنی اُن
کے ذریعہ سے انسان اس مقام تک پہنچ جاتا تھا جہاں سے اللہ تعالیٰ اُسے نبوت کے مقام کی
تربیت کے لئے چن لیتا تھا لیکن قرآن کریم پر عمل کر کے انسان اس درجہ کو نہیں پہنچ سکتا۔اگر فی الواقع یہ بات ہو تو اللہ تعالیٰ کے سچے پر ستاروں کے دل خُون ہو جائیں اور ان کی
کمریں ٹوٹ جائیں کیونکہ وہ تو رحمۃ للعالمین اور سید الانبیاء کی آمد پر یہ سمجھے بیٹھے تھے
کہ اب ہماری روحانی ترقیات کے لئے نئے دروازے کھل جائیں گے اور اپنے محبوب
رب العالمین کے اور بھی قریب ہو جائیں گے لیکن نتیجہ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِگ یہ نکلا کہ آپ
نے آکر جو دروازے پہلے کھلے تھے اُن کو بھی بند کر دیا۔کیا کوئی مومن رسول کریم کی نسبت اس قسم کا خیال ایک آنِ واحد کے لئے بھی
اپنے دل میں آنے دے سکتا ہے؟ کیا کوئی آپ کا عاشق ایک ساعت کے لئے بھی اس
عقیدہ پر قائم رہ سکتا ہے؟ بخدا آپ برکت کا ایک سمندر تھے اور روحانی ترقی کا ایک آسمان
تھے جس کی وسعت کو کوئی نہیں پاسکتا۔آپ نے رحمت کے دروازے بند نہیں کر دیئے بلکہ

(CA)
دعوة الامير
کھول دیئے ہیں اور آپ میں اور پہلے نبیوں میں یہ فرق ہے کہ ان کے شاگر د تو محدثیت
تک پہنچ سکتے تھے اور نبوت کا مقام پانے کے لئے ان کو الگ تربیت کی ضرورت ہوتی تھی
مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شاگردی میں ایک انسان نبوت کے مقام تک پہنچ جاتا ہے
اور پھر بھی آپ کا امتی رہتا ہے اور جس قدر بھی ترقی کرے آپ کی غلامی سے باہر نہیں جا
سکتا۔اس کے درجہ کی بلندی اسے اُمتی کہلانے سے آزاد نہیں کر دیتی بلکہ وہ اپنے درجہ کی
بلندی کے مطابق آپ کے احسان کے بار کے نیچے دیتا جاتا ہے کیونکہ آپ قرب کے اس
مقام پر پہنچ گئے ہیں جس تک دوسروں کو رسائی نہیں ہوئی اور آپ نے اس قدر بلندی کو طے
کر لیا ہے جس تک دوسروں کا ہاتھ بھی نہیں پہنچا اور آپ کی ترقی اس سرعت سے جاری ہے
کہ واہمہ بھی اس کا اندازہ لگانے سے قاصر ہے۔پس آپ کی اُمت نے بھی آپ کے قدم
بڑھانے سے قدم بڑھایا ہے اور آپ کے ترقی فرمانے سے ترقی کی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ مقام جو اوپر بیان ہوا ہے ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم
اس قسم کی نبوت کا سلسلہ آپ کے بعد جاری سمجھیں کیونکہ اس میں آپ کی عزت ہے اور اس
کے بند کرنے میں آپ کی سخت ہتک ہے۔کون نہیں سمجھ سکتا کہ لائق استاد کی علامت یہ ہے
کہ اس کے لائق شاگر دہوں اور بڑے بادشاہ کی علامت یہ ہے کہ اس کے ماتحت بڑے
بڑے حکمران ہوں۔اگر کسی استاد کے شاگر دادنیٰ درجے کے ہیں تو اسے کوئی لائق استاد نہیں
کہ سکتا اور اگر کسی بادشاہ کے ماتحت ادنی درجے کے لوگ ہوں تو اسے کوئی بڑا بادشاہ نہیں
ہ سکتا۔شہنشاہ دُنیا میں عزت کا لقب ہے نہ کہ ذلت اور حقارت کا۔اسی طرح وہ نبی ان
نبیوں سے بڑا ہے جس کے اُمتی نبوت کا مقام پاتے ہیں اور پھر بھی امتی ہی رہتے ہیں۔در حقیقت یہ غلطی جس میں اس وقت کے مسلمان پڑ گئے ہیں ( اس وقت میں اس

(ra)
دعوة الامير
لئے کہتا ہوں کہ پہلے بزرگوں کی کتب اس غلط عقیدے کے خلاف ظاہر کر رہی ہیں جیسے
حضرت محی الدین ابن عربی ، حضرت ملا علی قاری اور علامہ ابن قیم کی کتب ،حضرت مولانا
روم کی مثنوی، حضرت مجددالف ثانی شیخ احمد سر ہندی کے مکتوبات وغیرہ ) اس سے پیدا ہوئی
ہے کہ انہوں نے نبوت کے معنی سمجھنے میں غلطی کی ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ نبی وہی ہوتا
ہے جو کوئی جدید شریعت لائے یا پہلی شریعت کے بعض احکام کو منسوخ کرے یا پہلے نبی کی
اطاعت سے باہر ہو لیکن اصل بات یہ ہے کہ یہ باتیں نبی کے لئے ضروری نہیں۔یہ بھی ہو
سکتا ہے کہ نبی ان تینوں قسموں میں سے کسی ایک میں شامل ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک
شخص میں یہ تینوں باتیں نہ ہوں۔نہ وہ کوئی جدید کتاب لائے نہ پہلی شریعت کے کسی حکم کو
منسوخ کرے اور نہ نبوت اسے براہ راست ملے اور پھر بھی وہ نبی ہو کیونکہ نبوت ایک خاص
مقام قرب کا نام ہے جس مقام پر فائز شخص کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ دنیا کی اصلاح کرے اور
لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف کھینچ کر لائے اور مُردہ دلوں کو زندگی بخشے اور خشک زمین کو
شاداب کرے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے جو کلام لوگوں کی ہدایت کے لئے نازل ہوا ہو،
اسے لوگوں تک پہنچائے اور ایک ایسی جماعت پیدا کرے جو اپنی زندگیوں کو حق کی
اشاعت میں لگا دے اور اس کے نمونے کو دیکھ کر اپنے دلوں کی اصلاح کرے اور اپنے
اعمال کو درست کرے۔غرض نبوت کی نفی نبوت کے مفہوم کو غلط سمجھنے سے پیدا ہوئی ہے ورنہ بعض اقسام کی
نبوتیں تو بجائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان گھٹانے کے آپ کی شان بڑھانے والی
ہیں۔کہا جاتا ہے کہ قرآن کریم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ بند

آج 10 میں سے 10 باقی